03/09/2023
دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی ﷺ تو ہو...
مولانا ظفر علی
دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو
ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو
مجھ پُر خطا کی لاج تمہارے ہی ہاتھ ہے
مجھ ننگ دو جہاں کا وسیلہ تمہی تو ہو
جو دستگیر ہے وہ تمہارا ہی ہاتھ ہے
جو ڈوبنے نہ دے وہ سہارا تمہی تو ہو
دنیا میں رحمت دو جہاں اور ہے
جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمہی تو ہو
پھوٹا جو سینہءِ شب تار الست سے
اس نورِ اوّلیں کا اجالا تمہی تو ہو
جلتے ہیں جبرائیل کے پَر جس مقام پر
اس کی حقیقتوں کے شناسا تمہی تو ہو
سب کچھ تمہارے واسطے پیدا کیا گیا
سب غایتوں کی غایت اُولٰی تمہی تو ہو
جو ماسوا کی حد سے بھی آگے گزر گیا
اے رہ نوردِ جاوہءِ اسریٰ تمہی تو ہو
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️