02/02/2023
💚اَلسّلامٌ عَلَیکم و رحمتٌہ اللّٰهِ و بَرَکَاتہ💚💚
صبح الخیر و صبح النور اچھے اچھے لوگو💚💚
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 💢
💢اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِؕ ..💢
❤ اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں
(سورة البينہ7۔ ))
اللّٰه کو ماننا چاہیے ۔ اللّٰه کو جاننا بہت مشکل ہے ۔ ھمارے ذمے تسلیم ھے # تحقیق نہیں ۔ تحقیق دنیا کی کرو اور تسلیم اللّٰه کی ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ھم دنیا کو تسلیم کر لیں اور اللّٰه کی تحقیق کرنا شروع کر دیں ۔۔۔ (حضرت واصف رحمتہ اللہ) 💚💚
ہمیں معلوم ہے کہ ہم کتنے ہی ارادے باندھ لیں اٌس کے "کٌن" کے محتاج رہیں گے کیونکہ وہ "کٌن" کہتا ہے تو ہو جاتا ہے
# اپنے عیوب کے مطالعے میں دلوں کی حرکات کا علم ہونا ہاتھ پاؤں سے عمل کرنے کی نسبت بہتر ہے
انسان کی زندگی کا سفر ہمیشہ حاصل اور لا حاصل کے درمیان رہتا ہے- انسان کبھی حاصل سے مطمئن نہیں رہتا اور لاحاصل کی جستجو میں رہتا ہے -
اللّٰه تعالیٰ نے اگر ہمارے مانگنے پر کچھ نہیں دیا تو اس میں کوئ مصلحت ہو گی- اس کے بدلے ہم ان نعمتوں کو دیکھیں جو اللّٰه نے دی ہیں جنہیں ہم گنتی میں بھی شمار نہیں کر سکتے 🍁
انسان کی دسترس میں چاھے لاکھ نعمتیں ھوں، ایک ادھوری خواھش ان سب کی اہمیت گھٹا دیتی ھے. کتنا نادان ھے انسان کہ ایک لاحاصل کی خاطر کتنے حاصل کی نا شکری کرتا ھے.
تیــری قُـدرتــوں کـا شُمــار کیــــا
تیــری وُسعتـوں کـا حسِـاب کیــا
تُـو مُحیط عـالَـمِ رنگ وبُـو
تیـری شـان جَـلَ جَـلالُ ہُـو♥
دعا کیجیۓ ۔ ۔ ۔ دعا دیجیۓ ۔ ۔ ۔ دعا لیجیۓ
یااللّٰه کریم ! ھماری مدد فرما، ھماری راہ نمایٔ فرما اورھمیں حاصل پر شکر اور لاحاصل پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ ھماری مشکلات کو آسان فرما
اور ھمیں دنیا و آخرت کی بھلایٔیاں و آسانیاں عطا فرما ۔آمین
💚💚💚اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَاصحابہِ وسَلِّم💚💚