Sindh Darshan Tv

Sindh Darshan Tv This is Sindh Darshan News , Urdu & Sindh Digital Media

02/07/2024

21/06/2023

کراچی میں لگنے والی بکرا منڈیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب , میئر کراچی

21/06/2023

میں میاں نواز شریف صاحب کو پاکستان کا اگلا اور چوتھی بار وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہوں۔حنا پرویز بٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ا...
21/06/2023

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات کے اگلے ہی روز یہ بیان دیا ہے جو انہوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک فنڈریزنگ تقریب کے دوران دیا۔

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن اور چینی صدر نے گزشتہ روز ملاقات کی تھی جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو دور کرنا تھا
چینی صدر اس ملاقات کے بعد کہا تھا کہ بیجنگ میں اس حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھی دونوں جانب سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کے اشارے دیے تھے۔

تاہم اب امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے بیان میں انہوں نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دیا جس پر چین نے باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

منگل کی رات کو ہونے والی تقریب میں جوبائیڈن نے کہا کہ چینی صدر حالیہ جاسوس غبارے کے معاملے پر شرمندہ ہوئے ہیں جو امریکا کی فضا میں جاسوسی کی غرض سے موجود تھا اور یہی وجہ ہے کہ چین صدر بہت اپ سیٹ ہیں، جب ہم نے اس غبارے کو نشانہ بنایا تو اس میں جاسوسی کے آلات موجود تھے، یہ ایک ڈکٹیٹر کے لیے بہت بڑی شرمندگی ہے کہ اسے یہ نہیں پتا تھا کہ کیا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن تقریباً 5 سال کے دوران چین کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سفارتی شخصیت ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہائی لیول رابطے دوبارہ شروع ہوئے ہیں جب کہ جوبائیڈن اور شی جن پنگ نے بھی اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا تھا تاہم انٹونی بلنکن نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے اختلافات موجود ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں ...
21/06/2023

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنےسے گلاف/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے
اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر،دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیر پگھلنےسے( گلاف)/ فلیش فلڈ کا خدشہ۔محکمہ موسمیات
پی ڈی ایم اےنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے
حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائ
مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنا نے اور سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر  اور  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری ...
21/06/2023

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کی تھی تاہم جیل حکام کو روبکار موصول نہ ہونےکے باعث پرویز الہیٰ گزشتہ روز جیل سے رہا نہ ہوسکے تھے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیاوفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق جن اداروں می...
20/06/2023

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق جن اداروں میں ہفتے میں 5 دن کام کیا جاتا ہے وہاں 29 اور 30 جون کو عیدالاضحی کی 2 چھٹیاں ہوں گی جبکہ جن اداروں میں ہفتے میں 6 دن کام کیا جاتا ہے وہاں یکم جولائی کو بھی چھٹی ہوگی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےغیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت می...
20/06/2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےغیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجتا ہے، ملزم سے شہریوں کی35 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرنی ہے، شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرنا مقصود ہے
ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک روز قبل یونان کشتی حادثہ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے طلحہ شاہ زیب کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے متاثرہ فیملی سے ان کے بیٹے زاہد کو یونان بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور اسے لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے طلحہ کی نشاندہی پر اس کے والد عابد حسین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عابد حسین بیٹےکی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا تاہم عدالت نے4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک روز قبل یونان کشتی حادثہ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے طلحہ شاہ زیب کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے متاثرہ فیملی سے ان کے بیٹے زاہد کو یونان بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور اسے لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے طلحہ کی نشاندہی پر اس کے والد عابد حسین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عابد حسین بیٹےکی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔

قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک می...
20/06/2023

قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی، مفاہمت کے لیے وسیع تر علاقائی دباؤ اور عرب ریاستوں کے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے چار سال سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے۔

اسی حوالے سے قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

پولیس نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سانحے کے مرکزی ملزم انسانی اس...
20/06/2023

پولیس نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سانحے کے مرکزی ملزم انسانی اسمگلر ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ بہت اہم گرفتاری ہے اور ملزم ممتاز آرائیں سے شریک ملزم اسلم کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سےاہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں، ملزم کو مزیدتفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے اور اس کی نشاندہی پر جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا

گھوٹکی: سکھر ملتان موٹر وے  پر  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سکھر ملتان موٹروے فائیو ...
20/06/2023

گھوٹکی: سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سکھر ملتان موٹروے فائیو پر گھوٹکی انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے واردات کے لیے ایک گاڑی روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈاکو ایک شخص کو اغوا کرکے لے گئے۔
ملتان سکھر موٹروے پر ڈاکوؤں نے 4 مسافروں کو اغوا کرلیا
پولیس کا کہنا ہے ممکن ہے کہ جاگیرانی گینگ نے واردات کی ہو تاہم ملزمان فی الحال فرار ہیں جن کا تعاقب جاری ہے

فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ کا والد بننے کا 'ایک' روپیہ معاوضہ مانگا تھا'، جاوید شیخ کا انکشاف
03/06/2023

فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ کا والد بننے کا 'ایک' روپیہ معاوضہ مانگا تھا'، جاوید شیخ کا انکشاف

Address

Neelam Colony
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Darshan Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sindh Darshan Tv:

Share