19/09/2025
ضلع ملیر پولیس، کراچی
ابراہیم حیدری پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نئی آبادی، ابراہیم حیدری کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 عدد مختلف اقسام کی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کی شناخت سنیل ولد منظور مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔