13/08/2025
پریس ریلیز
آج13 اگست 2025 ٹریفک انتظامات برائے میوزیکل نائٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی
78ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں *مورخہ 13 اگست 2025* کو میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی نے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کئے ہیں۔
پارکنگ برائےاسٹیکر گاڑیاں:
جن گاڑیوں کو اسٹیکر جاری ہوئے ہیں وہ نیشنل اسٹیڈیم
میں گیٹ نمبر -1 اور گیٹ نمبر-11 سے داخل ہونگے۔
نوٹ گیٹ نمبر 4،5،6 سے صرف مردوں کے لیے ہے
o تقریب میں آنے والے شرکاء کیلئے پارکنگ کے مقامات:
*• ایکسپو سینٹر*
*• چائنا گراؤنڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم*
*پارکنگ مقامات کے راستے*
ایکسپو سینٹر
ضلع وسطی(سینٹرل) حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر -1 سے اندر داخل ہوکر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس سروس سےانہیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا ۔
چائنا گراؤنڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم
ضلع ساؤتھ ، ضلع شرقی (ایسٹ) اور ملیر کے رہائشی براستہ کارساز ، نیوٹاؤن اور راشد منہاس روڈ ، ملینئیم مال سے جانب اسٹیڈیم روڈ سے چائنا گراؤنڈ نز د نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل کھڑی کرکے تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں
کمرشل ٹریفک ، بس ، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو کارساز ، ڈرگ روڈ، ملینئیم مال ، ایکسپو سینٹر ٹرننگ اور نیوٹاؤن سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائیگا۔
ہیوی ٹریف:
سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔