Mujahid colony

Mujahid colony اس پیچ سے مجاہد کالونی پر ہونے والے مظالم کی تمام ویڈیوز اور تصاویر کو اپلوڈ کیا جائیگا

05/02/2026

مجاہد کالونی، ناظم آباد، کراچی میں مدینہ مسجد شہید کردی گئی۔

مجاہد کالونی ناظم آباد کراچی کی قدیم مساجد کی المناک شہادت:گزشتہ پوسٹوں میں مجاھدکالونی ناظم آباد کراچی کے علاقے پر ہونے...
04/02/2026

مجاہد کالونی ناظم آباد کراچی کی قدیم مساجد کی المناک شہادت:
گزشتہ پوسٹوں میں مجاھدکالونی ناظم آباد کراچی کے علاقے پر ہونے والے مظالم کاہم بار بارتذکرہ کرچکے-
سترسال سے زائد اس غریب آبادی کوسترسال پہلے کے" کے ڈی اے" کے نقشہ میں روڈ کے نام پر ظلم وزیادتی کانشانہ بناکرمسمارکردیاگیا-
علاقہ مکینوں کو تاحال نہ متبادل دیاہے اورنہ کوئ ایک روپیہ -
ایک سو پچاس فٹ روڈسے زائدآبادی پربھی دوبارحملہ ہواہے مگرناکام٫ ابھی اس پرکیس چل رہاہے-
بدقسمتی اورشرم کی بات یہ ہے کہ ایک سو پچاس فٹ روڈ پر سترسال سے واقع مجاھدکالونی ناظم آباد کراچی کی دونوں مساجد بڑی مدینہ مسجداورکوثرمسجدکی دونوں جانب فی الحال گاڑیاں چل رہی ہیں٫گاڑیوں کے لئے مزیداتنے لمبے چوڑے سڑک کی خاطر خواہ ضرورت بھی نہیں-
کچھ وقت قبل حکومتی اداروں نے سخت مجبوری کاعذرپیش کرکے دونوں مساجد کے لئے قریبی گراؤنڈ میں جگہ مختص کرکے دعاکروائ تھی٫بعدکی ملاقاتوں میں وہ لوگ اپنےکئے گئے وعدوں سے مکرگئے اور صرف ایک مسجد" بڑی مدینہ مسجد "کے لئے مختصر سی جگہ دے کربزورنمازشروع کروادی-
حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ کے شاگرد رشید اوران کے زمانہ کے امام صاحب حضرت مولانا مفتی سلطان عالم صاحب حفظہ اللہ (جوابھی امام نہیں بلکہ سخت بیمارہیں٫دونوں ٹانگوں میں راڈ لگے ہوئے ہیں)نے اخلاص اور عزیمت پرعمل کرکے جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے فتویٰ کی بنیادپر پھرسے ازسرنومساجدکی شہادت کوروکنے کی کوشش کی٫
جامعہ اور دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ میں یہی تھاکہ جوجگہ ایک بارمسجدبن جاتی ہے اس کو سڑک وغیرہ کی وجہ سےشھیدکرناہرگزجائزنہیں-
لیکن بدقسمتی سے اداروں کے لوگوں نے آکر مفتی سلطان عالم صاحب حفظہ اللہ کو بزورگاڑی میں ڈالا اوربڑی مدینہ مسجد کی شھادت پراترآئے٫مفتی صاحب حفظہ اللہ ابھی نامعلوم مقام پرہیں اوراہل محلہ سمیت سب لوگ تماش بین بنے کھڑے ہیں-
مسجدکی شہادت کا سنگین عمل جاری ہے -
دعافرمادیں کہ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیوں کے کرنے والوں کواللہ تعالیٰ تباہ وبرباد فرمادے٫مساجدکی شہادت میں براہ راست یا بالواسطہ شریک تمام افراد کو نیست و نابود فرمائے -
سیاسی ومذہبی جماعت کے لوگوں اورتمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھیں اورپرامن طریقے سے مساجد کی شہادت کوروک دیں یااس قضیہ کا کوئ ایساپرامن حل تلاش کریں جو شرعی اعتبار سے درست اور قابل عمل ہو-
ابوالصلاح فاروقی-
امام وخطیب جامع مسجد کوثر مجاہد کالونی ناظم آباد کراچی -
15شعبان 1447ھج

Please agy Share Karain
26/01/2026

Please agy Share Karain

07/01/2025

04/01/2025

06/08/2024

مجاہد کالونی کے آخری دو مکانات کو بھی توڑ دیا آج
اللہ تعالیٰ ان ظالموں سے پوچھے گا !
ان مکانات کے بعد توڑنے والوں کی نظریں دونوں مساجد پر ہے جس میں کوثر مسجد اور بڑی مدینہ مسجد شامل ہے

گیارہویں کی درمیانی رات مجاہد کالونی کی تازہ تصاویر
29/08/2023

گیارہویں کی درمیانی رات
مجاہد کالونی کی تازہ تصاویر

نیا اسلامی سال مبارک ہو .مجاہد کالونی کی تازہ تصویر 🥲
19/07/2023

نیا اسلامی سال مبارک ہو .
مجاہد کالونی کی تازہ تصویر 🥲

28/05/2023

مجاہد کالونی کے بیچ والی پٹی پر بچے مکانات کو بھی مسمار کردیا !
اور ابھی تک حکومت کی طرف سے انکو مسماری کے سوا کچھ بھی نہیں ملا
جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے اپنے ہی ملک کے شہریوں کے ساتھ !

Address

Nazmabad
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mujahid colony posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mujahid colony:

Share

Category