INFO CHANELrustam

INFO CHANELrustam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INFO CHANELrustam, Game Publisher, Karachi korangi, Karachi.

“آپ پوری دنیا پر قابو پاسکتے ہیں، مگر غزہ پر نہیں کیونکہ غزہ خود ایک دنیا ہے”، فلسطینی بچی ماریا حنون کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پ...
20/08/2026

“آپ پوری دنیا پر قابو پاسکتے ہیں، مگر غزہ پر نہیں کیونکہ غزہ خود ایک دنیا ہے”، فلسطینی بچی ماریا حنون کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام
غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی بچی ماریا حنون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پُراثر پیغام دیا تھا جو ایک بار پھر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ فروری 2025 میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ماریا نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص سے اپنا گھر اور وطن چھوڑ کر دوسرے ملک منتقل ہونے کو کہا جائے تو کیا وہ ایسا کرنا قبول کرے گا؟ اسی گفتگو کے دوران اس نے کہا: “آپ پوری دنیا پر قابو پاسکتے ہیں، مگر غزہ پر نہیں کیونکہ غزہ خود ایک دنیا ہے۔”
یہ پیغام ٹرمپ کی اُس وقت سامنے آنے والی تجویز کے بعد دیا گیا تھا جس میں غزہ کے فلسطینی باشندوں کو مصر یا اردن منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی، جسے فلسطینیوں سمیت مصر اور اردن نے مسترد کردیا تھا۔ ماریا نے اپنی ویڈیو میں واضح کیا کہ وہ اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتی اور مستقبل میں ڈاکٹر اور شاعرہ بننے کا خواب رکھتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بعض حالیہ پوسٹس میں بچی کا نام “مریم” لکھا جا رہا ہے، جبکہ اصل رپورٹ میں اس کی شناخت ماریا حنون کے نام سے کی گئی ہے۔

19/08/2026

19/08/2026

19/08/2026

کسی سے معلوم کرلیں قوم پرست۔۔جہنمی ھیں

19/08/2026

جب کراچی کے بد نیتی پر مبنی سات ضلع بن سکتے ہیں تو سندھ کے دو صوبے بننے سے کونسی قیامت اجائیگی

28 ویں،آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ،آپ بھی پڑھیں اٹھائیسویں آئینی ترمیم کی شق نمبر ایک پاکستان کے لیے نئے صوبے اور نیا انت...
19/08/2026

28 ویں،آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ،

آپ بھی پڑھیں

اٹھائیسویں آئینی ترمیم کی شق نمبر ایک پاکستان کے لیے نئے صوبے اور نیا انتظامی ڈھانچہ.. صفحہ نمبر ایک اور دو دیکھ لیں .. زرائع سوشل میڈیا و صحافتی زرائع،،،
(تجویز کردہ آئینی مسودہ)

باب اول: ریاست کا انتظامی ڈھانچہ

پاکستان ایک وفاقی، جمہوری اور آئینی ریاست ہوگا، جس میں مضبوط وفاق، بااختیار صوبے اور مکمل خودمختار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے گا۔ تمام ریاستی ادارے آئین کے تابع ہوں گے۔

باب دوم: نئے صوبے

بہتر انتظام، متوازن ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک کو انتظامی بنیادوں پر درج ذیل صوبوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

پنجاب

1. شمالی پنجاب
2. سنٹرل پنجاب
3. جنوبی پنجاب
4. پوٹھوہار
5. بہاولپور

سندھ

6. کراچی
7. حیدرآباد
8. میرپورخاص
9. سکھر
10. لاڑکانہ

خیبر پختونخوا

11. پشاور
12. ہزارہ
13. ملاکنڈ
14. ڈیرہ اسماعیل خان

بلوچستان

15. کوئٹہ
16. مکران
17. ژوب
18. قلات

دیگر وفاقی اکائیاں

19. گلگت بلتستان
20. آزاد جموں و کشمیر (آئینی و سیاسی اتفاقِ رائے کے مطابق)


باب سوم: صدرِ مملکت

* صدر ریاست، وفاق اور آئین کی علامت ہوگا۔
* صدر کا انتخاب براہِ راست عوام کریں گے۔
* صدر وفاقی حکومت کا سربراہ ہوگا۔
* وفاقی کابینہ صدر کے ماتحت کام کرے گی۔
* صدر قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور وفاقی اداروں کا نگران ہوگا۔



باب چہارم: وفاقی کابینہ

* تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وفاقی کابینہ کے رکن ہوں گے۔
* ہر وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے معاملات میں بااختیار ہوگا لیکن قومی و وفاقی معاملات میں صدر کو جواب دہ ہوگا۔
* قومی پالیسی سازی میں تمام وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی قائم رہے۔


باب پنجم: گورنر

* ہر صوبے میں ایک گورنر ہوگا جو وفاق اور صدرِ مملکت کا نمائندہ ہوگا۔
* گورنر آئین کے نفاذ اور وفاقی پالیسی پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گا۔
* اگر کوئی وزیراعلیٰ آئین کی خلاف ورزی کرے یا اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو گورنر، صدر کی منظوری سے، آئینی طریقۂ کار کے مطابق وزیراعلیٰ کو معزول کرنے کی سفارش یا اقدام کر سکے گا، جس کا عدالتی جائزہ وفاقی آئینی عدالت میں لیا جا سکے گا۔
باب ششم: وفاقی مقننہ

* قومی اسمبلی ختم کر دی جائے۔
* سینیٹ واحد وفاقی قانون ساز ایوان ہوگا۔
* تمام وفاقی قوانین، بجٹ اور آئینی ترامیم سینیٹ سے منظور ہوں گی۔
* سینیٹرز کا انتخاب صوبائی اسمبلیاں اوپن بیلٹ کے ذریعے کریں گی۔

باب ہفتم: صوبائی حکومت

* ہر صوبے میں منتخب صوبائی اسمبلی ہوگی۔
* وزیراعلیٰ کا انتخاب صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔
* صوبائی کابینہ صوبے کے انتظامی امور چلائے گی۔


باب ہشتم: وفاقی آئینی عدالت

* وفاقی آئینی عدالت ملک کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت ہوگی۔
* یہی ادارہ سپریم کورٹ کا آئینی کردار ادا کرے گا۔
* آئین کی تشریح، بنیادی حقوق کے تحفظ اور وفاق و صوبوں کے درمیان تنازعات کا حتمی فیصلہ اسی عدالت کے پاس ہوگا۔

باب نہم: بلدیاتی نظام

* ہر ضلع میں ضلع ناظم براہِ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہوگا۔
* ڈپٹی کمشنر (DC) ضلع ناظم کے ماتحت انتظامی افسر ہوگا۔
* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ضلع ناظم کے ماتحت ضلعی امن و امان کے انتظام میں کام کرے گا، جبکہ پولیس کے پیشہ ورانہ اور قانونی اختیارات آئین اور قانون کے مطابق محفوظ رہیں گے۔
* تحصیل ناظم اور یونین کونسل کا نظام آئینی تحفظ کے ساتھ قائم ہوگا۔
* ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ براہِ راست بلدیاتی اداروں کو منتقل کیا جائے گا۔

باب دہم: بنیادی اصول

1. مضبوط وفاق، بااختیار صوبے۔
2. طاقتور اور آئینی بلدیاتی نظام۔
3. تیز، شفاف اور غیر سیاسی احتساب۔
4. آزاد وفاقی آئینی عدالت۔
5. اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی۔
6. تمام ریاستی ادارے آئین اور قانون کے تابع ہوں گے،،

18/08/2026

> *🍃جنت کی دعائیں*

*اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ*
اے اللّٰہ! میں تجھ سے جنت مانگتی ہوں۔
*اللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ*
اے اللّٰہ! مجھے جنت والوں میں شامل فرما۔
*اللّٰهُمَّ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ*
اے اللّٰہ! مجھے بغیر حساب جنت میں داخل فرما۔
*اللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ*
اے اللّٰہ! ہمیں جنت النعیم کے وارث بنا۔
*اللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَى*
اے اللّٰہ! مجھے جنت الفردوس عطا فرما۔

18/08/2026
جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی برسی کی تقریب میں فلسطین کی آوازپاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ جناب محمد اعجاز الحق کی دع...
18/08/2026

جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی برسی کی تقریب میں فلسطین کی آواز

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ جناب محمد اعجاز الحق کی دعوت پر فرینڈز آف فلسطین پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر بلال الاسطل نے جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب میں جنرل محمد ضیاء الحق شہید کی قومی و اسلامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جنرل ضیاء الحق 17 اگست 1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں شہید ہوئے، جس میں ان کے ہمراہ پاکستان کے کئی اعلیٰ فوجی افسران اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر آرنلڈ ریپیل بھی جاں بحق ہوئے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلال الاسطل نے جنرل ضیاء الحق شہید کی عالمِ اسلام کے مسائل سے وابستگی اور مسئلۂ فلسطین کے حوالے سے ان کے مؤقف کو اجاگر کیا، جس کے بعد انہوں نے گفتگو کو موجودہ حالات کی طرف منتقل کرتے ہوئے فلسطین اور بالخصوص غزہ کی سنگین انسانی صورتِ حال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے غزہ میں جاری انسانی المیے، فلسطینی عوام کی مشکلات، بے گھری اور تباہی کے ساتھ ساتھ القدس اور مسجدِ اقصیٰ کی اہمیت اور ان کے حوالے سے موجودہ خطرات کو بھی اجاگر کیا۔

ڈاکٹر بلال الاسطل نے اس امر پر زور دیا کہ مسئلۂ فلسطین کو عالمی اور قومی سطح پر زندہ رکھنا، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور ان کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اختتام پر ڈاکٹر بلال الاسطل نے جناب محمد اعجاز الحق اور ان کی جماعت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم تقریب میں مدعو کیا اور فلسطین کی موجودہ صورتِ حال کو اجاگر کرنے کے لیے اظہارِ خیال کا موقع فراہم کیا۔

فلسطین صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں؛ یہ انسانیت، انصاف اور ہمارے اجتماعی ضمیر کا مسئلہ ہے۔

Address

Karachi Korangi
Karachi
74900

Telephone

+923002546572

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INFO CHANELrustam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to INFO CHANELrustam:

Shortcuts

Share

Category