13/11/2023
فلسطین میں مظلوموں کی آہ و فگاں پر بل آخر اسلامی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ فلسطین پر اسرائل کے مظالم کو لیکر عرب ممالک تنائو کا شکار ہیں۔ کل منقعد ہونے والے مشترکہ او آئی سی۔عرب سمٹ اچانک سعودی عرب کے اسرار پر بلائی گئی جس سے پہلے دراصل عرب سمٹ ہونا طہ پایا تھا.
چند خلیجی ممالک بشمعول ایران ، قطر، شام اور یمن نے یہ موقف اپنایا ہواہے کہ اسرائل کے ساتھ تمام روابط ختم کیے جائیں جبکہ باقی عرب ممالک سعودی عرب سمید اسکی مخالفت کررہے ہیں.
کل کی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل اور لفظی مذحمت کے کچھ بھی طہ نہیں پایا جاسکہ.آخر میں جاتے جاتے کسی بجارہُملک نے مشورہ دیا کہ اور کچھ نہیں تو اسرائل کو تیل کی فراہمی معطل کی جائے کس کی تجویظ کو بھی رد کرلیا گیا.اب بھلا خالی مذحمت سے کچھ ہونا ہوتا تو دنیا پچھلے کئی ہفتوں سے کرہی ہے۔
افسوس کی سی بات ہے کہ 49 مسلم ممالک ، دنیا کے اکثریتی خام تیل کے ذخیروں کے مالک، بہترین افواج اور غیر معمولی جگرافیائی لوکیشن رکھنے والے اسرائل کی معصوم فلسطینیوں پر جارہت کو نہیں روک پارہے.
دنیا کے تین بر اعظموں پر حکومت کرنے والی مسلم امت کا حال قابل عبرت ہے. کیا اپس میں بٹی امت کبھی اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر پائیگی؟