
31/12/2024
اسلام ہمیں اپنی منفرد شناخت قائم رکھنے اور غیر مسلموں کی تقلید و پیروی سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔
قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اور بے شک یہی میرا سیدھا راستہ ہے سو اسی کا اتباع کرو، اور دوسرے راستوں پر مت چلو وہ تمہیں اللہ کی راہ سے ہٹا دیں گے، (اللہ نے) تمہیں اسی کا حکم دیا ہے تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ۔
(سورہ الانعام - 153)
اسی طرح ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے خبردار کیا:
کہہ دو اے اہل کتاب! تم اپنے دین میں ناحق زیادتی مت کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کرو جو اس سے پہلے گمراہ ہو چکے اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور سیدھی راہ سے دور ہو گئے۔
(سورۃ المائدہ - آیت 77)
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
من تشبه بقوم فهو منهم
یعنی جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی، وہ انہی میں سے ہے!
( سنن ابی داؤد: 4031 )
نیا سال منانا یا اس کا جشن منانا مغربی تقلید ہے اور اِسی مشابہت میں آتا ہے جو کہ مسلمانوں کی دینی اقدار کے خلاف ہے۔ ہر دن اللہ کا ہے، مشرکوں کا راستہ نہ اپنائیں، غیر اسلامی رسُومات سے بچیں اور قرآن و سنت کی رہنمائی پر چلیں ...
۔