بزم شعراء

بزم شعراء نئے لکھنے والے شعراء کے لیے ایک چھوٹا سا قدم

19/08/2024
31/07/2024

کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ھم بھی
گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ھم بھی
ھماری کھوج میں رھتی تھیں تِتلیاں اکثر
کہ اپنے شہر کا حسن و جمال تھے ھم بھی
زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر
تمہارے عشق میں کتنے نِڈھال تھے ھم بھی
ضرورتوں نے ھمارا ضمیر چاٹ لیا
وگرنہ قائلِ رزقِ حلال تھے ھم بھی
ھم عکس عکس بکھرتے رھے اسی دُھن میں
کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ھم بھی

پروین شاکر

29/05/2024

True

25/05/2024

سچ یا؟؟؟؟

شاعری ویڈیوز اسٹیٹس کیلٸے سبسکراٸب کریں مزید اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لیے سینڈ کریں
05/01/2024

شاعری ویڈیوز اسٹیٹس کیلٸے سبسکراٸب کریں مزید اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لیے سینڈ کریں

اَدھورا چھوڑ کر یُوں دُور مت جانا!مجھے اب توڑ کر یوں دور مت جانا!!مِری خوشبو نے چادر تم پہ ڈالی ہے!مجھے اب اوڑھ کر یوں د...
13/01/2023

اَدھورا چھوڑ کر یُوں دُور مت جانا!
مجھے اب توڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری خوشبو نے چادر تم پہ ڈالی ہے!
مجھے اب اوڑھ کر یوں دور مت جانا!!

تُمھی سوچو تمہارے بعد کیا ہوگا!
سُکھوں سے جوڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری آنکھیں تمہاری چاہ کرتی ہیں!
سو پیاسا چھوڑ کر یوں دور مت جانا!!

ابھی تو عشق میں خود کو لُٹانا ہے!
ابھی منہ موڑ کر یوں دور مت جانا!!

اگر آ ہی گئے ہو میری جانِب تو!
رُکو! اب دوڑ کر یوں دور مت جانا!!

ابھی اِک خواب آنکھوں پر سجایا ہے!
ابھی جھنجھوڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری خاطر زمانے کے رواجوں سے!
جبیں کو پھوڑ کر یُوں دور مت جانا!!

Sidra Ghulam Rasool

Dr. Yasin Aatir - Urdu Poetry
05/01/2023

Dr. Yasin Aatir - Urdu Poetry

Sidra Ghulam Rasool مرضِ عشق بڑھنے سے!خوف آۓ جینے سے!!سازشوں نے گھیرا ہے!تیرے پاس ہونے سے!!کس کی پلکیں بھیگی ہیں؟آج میرے...
05/01/2023

Sidra Ghulam Rasool

مرضِ عشق بڑھنے سے!
خوف آۓ جینے سے!!

سازشوں نے گھیرا ہے!
تیرے پاس ہونے سے!!

کس کی پلکیں بھیگی ہیں؟
آج میرے رونے سے!!

ہم نے کھوئی سُدھ بُدھ ہے!
تیری یاد کھونے سے!!

زندگی اُداسی ہے!
اِک ترے نہ ہونے سے!!

اب میں سُکھ میں رہتی ہوں!
اپنے دُکھ میں رہنے سے!!

رقص کر رہا ہے دل!
آج تیرے چُھونے سے!!

شامیں ڈھلنے لگتی ہیں!
تیرے ساتھ چلنے سے!!

میرے ہاتھ زخمی ہیں!
دُکھ کے کانٹے چُننے سے!!

لفظ رونے لگتے ہیں!
تیری باتیں لکھنے سے!!

سدرہ غلام رسول

22/12/2022

ATBAF ABRAK

ایسی بھی کیا طلب کہ خدا بھول جائیے
ہو گر دوا بھی یہ تو شفا بھول جائیے

جو قدرِ مشترک ہے اسے یاد کیجئے
اور وجہِ اختلاف سدا بھول جائیے

گر یار لوٹ آئے کوئی تو بنا سوال
لگ جائیے گلے سے خطا بھول جائیے

خوش دور کوئی گر ہے بچھڑ کر جناب سے
خط تو ضرور لکھئے ، پتہ بھول جائیے

واجب ہے آپ پر کہ نبھائیں سدا مگر
کوئی کرے جفا تو وفا بھول جائیے

دھوکہ سبق ہے حفظ اسے کیجئے حضور
یہ کب کہا کہ جو بھی ہؤا بھول جائیے

کیوں گفتگو ہے میرے ہی بارے جہان میں
اتنا ہی گر برا ہوں ، برا بھول جائیے

۔۔۔اتباف ابرک

Address

Karachi

Telephone

+923063939646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم شعراء posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category