IJ point

IJ point Whether it's real-time updates, exclusive interviews, or expert opinions
(3)

Our mission is to redefine digital journalism by providing fact-based, high-quality content through multimedia formats, including video reports, live coverage, and in-depth articles.

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ایم ڈی کیٹ 2026 میں امیدواروں کے لیے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی۔سندھ حکو...
19/09/2026

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ایم ڈی کیٹ 2026 میں امیدواروں کے لیے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی۔

سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کمیٹی نے جیوینائل کارڈ کی شرط میں نرمی کی منظوری دے دی ہے،جیوینائل کارڈ نہ رکھنے والے امیدوار بھی ٹیسٹ میں شرکت کرسکیں گے،ایسے امیدواروں کو شناخت کے لیے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی اصل تصویر والی مارک شیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ٹیسٹ سینٹر پر اصل مارک شیٹ کی جانچ کے بعد امیدوار کی شناخت کی جائے گی۔

امیدواروں کی سہولت کے لیے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کی گئی ہے۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کل سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد ہوگا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں ر...
19/09/2026

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 14 جدید ترین آئی فونز اور غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹمز ٹیم نے ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا، جو کسٹمز چیکنگ سے بچنے کے لیے تقریباً 20 منٹ تک واش روم میں موجود رہا۔

مسافر کے واش روم سے باہر آنے کے بعد کسٹمز حکام نے تلاشی لی تو کموڈ کے نیچے چھپائے گئے 14 نئے آئی فونز برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا کہ کسٹمز اہلکاروں کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے باعث اس نے موبائل فونز واش روم میں چھپائے تھے۔

کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں مہوش اور اس کے بچوں کے ق ت ل کے معاملے میں م قت ولہ کے بھائیوں کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے...
19/09/2026

کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں مہوش اور اس کے بچوں کے ق ت ل کے معاملے میں م قت ولہ کے بھائیوں کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، مق ت ولہ کے بھائی نعمان علی کے مطابق مرکزی ملزم ہمایوں کے بھائی بھولا نے انہیں دو مرتبہ فون کرکے دھمکیاں دیں۔ بھولا نے کہا کہ اب دیکھنا وہ ان لوگوں کے ساتھ کیا کرتا ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ جو کچھ بہن اور بھانجوں کے ساتھ ہوا، وہی ان کے ساتھ بھی کیا جائے گا، نعمان علی نے بتایا کہ خاندان کو لاحق خطرے کے پیش نظر سرجانی تھانے میں تحفظ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ شریف اور گھر داری و کام سے کام رکھنے والے لوگ ہیں، نعمان کے مطابق سانحے کے بعد انہیں کہا گیا کہ ’’ہمایوں والا حال کروں گا‘‘، جس کے باعث خاندان کے افراد کو جان کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھولا سے صرف سلام دعا تھی، تاہم واقعے کے بعد وہ تعزیت کے لیے بھی نہیں آیا، جبکہ ہمایوں کے گھر سے بھی کسی نے تعزیت نہیں کی، نعمان علی کے مطابق تھانے میں درخواست جمع کرانے کے بعد بھولا نے رابطہ کرکے اپنی دھمکی پر معذرت کی، تاہم خاندان کو اس معذرت پر بھروسہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خاندان مزید کسی آزمائش یا صدمے کا متحمل نہیں ہو سکتا

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے 19 ستمبر کو تھانہ سچل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ، مال خانے، کوت، لاک اپ اور بلڈنگ ک...
19/09/2026

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے 19 ستمبر کو تھانہ سچل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ، مال خانے، کوت، لاک اپ اور بلڈنگ کی صفائی و مینٹیننس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او اور محرر کو تمام رجسٹروں میں سو فیصد اندراج کی ہدایت کی، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت پر دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ نے تھانے میں موجود سائلین کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کا حکم دیا اور اپنے تاثرات و احکامات رجسٹر نمبر 13 میں درج کیے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطاب...
19/09/2026

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نجف علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مدرسے جانے والی باپردہ طالبہ کے ساتھ گلی میں مبینہ نازیبا حرکت کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں پولیس نے مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ مبینہ کار لفٹر کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی وہیکل ...
19/09/2026

کراچی میں پولیس نے مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ مبینہ کار لفٹر کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے ترجمان کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں چند ماہ قبل مسجد کے باہر سے گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ فوٹیج میں ایک شخص کو مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد باہر آکر ایک مہران گاڑی لے جاتے دیکھا گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت انصاف علی ولد میر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
اے وی ایل سی ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق گھوٹکی سے ہے اور وہ 2005 سے کراچی آکر مبینہ طور پر وارداتیں کرتا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم چوری کی گاڑیاں بلوچستان لے جا کر فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ضوابط کی خلاف ورزی اور "سندھ پرائیویٹ سیکیورٹی ایکٹ 2026" کی پاسداری نہ کرنے پر 44 نجی سکیورٹی کمپنی...
19/09/2026

محکمہ داخلہ سندھ نے ضوابط کی خلاف ورزی اور "سندھ پرائیویٹ سیکیورٹی ایکٹ 2026" کی پاسداری نہ کرنے پر 44 نجی سکیورٹی کمپنیوں کے این او سیز (NOCs) منسوخ کر دیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کمپنیوں کی جانب سے لائسنس کی عدم تجدید، استعمال میں موجود اسلحے کے لائسنس کی تجدید نہ کرانے اور دیگر قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

دوسری جانب، آل پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن نے بھی صوبائی محکمہ داخلہ کے اس فیصلے کی باضابطہ حمایت کی ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر منیر کے مطابق مختلف تکنیکی و قانونی خلاف ورزیوں اور ضوابط پر پورا نہ اترنے کے باعث ہی ان کمپنیوں کے این او سیز منسوخ کیے گئے ہیں۔

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان میں اس میں کچھ زیادہ ...
18/09/2026

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان میں اس میں کچھ زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پروٹوکول بھی کم کردیا ہے، وہ ایک پولیس موبائل کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں کے دوران ہی جنگ کا ماحول بڑھا، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم اس کا الزام جماعت اسلامی پر نہیں ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، چاہے ان کے دھرنے میں جائیں یا نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت دوبارہ جماعت اسلامی سے ہاتھ جوڑ کر دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو معمولی ریلیف فراہم کر دیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی ...
18/09/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو معمولی ریلیف فراہم کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے تحت ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 04 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 19 تا 21 ستمبر نافذ العمل رہیں گی۔

وزیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے اس...
18/09/2026

وزیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لندن کے نجی دورے کے دوران سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات کی ادائیگی کی رسید پر سوالات اٹھا دیے۔

شفیع جان نے کہا کہ ’’فارم 47 کے بعد پیش خدمت ہے رسید 47‘‘۔ ان کے مطابق بینک رسید کے مطابق 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے جمع کرائے گئے، جبکہ رسید پر رقم جمع کرانے کی تاریخ 17 ستمبر اور بینک کی وصولی کی تاریخ 18 ستمبر درج ہے۔ انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے ظاہر کردہ اثاثے سوا دو کروڑ روپے کے ہیں تو پونے تین کروڑ روپے کی رقم ذاتی طور پر کیسے ادا کی گئی۔

دوسری جانب دستیاب رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ 17 ستمبر کو ادائیگی کی گئی جبکہ 18 ستمبر کی مہر بینک کی کلیئرنگ سے متعلق ہے، جو معمول کے بینکاری عمل کا حصہ ہے۔

Address

Karachi

Telephone

+923153584753

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IJ point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IJ point:

Shortcuts

Share