
09/06/2025
کراچی سے 3 کھرب روپے کی کمپنی:
ہر بار جب کوئی نوجوان مایوس ہو کر کہتا ہے، “یہاں کچھ نہیں ہو سکتا”، دل چاہتا ہے کہ اُسے صالح آصف کی زندگی کا وہ چارٹ دکھاؤں جو کراچی سے نکل کر سلیکون ویلی کے دل میں دھڑک رہا ہے۔
کراچی کا وہی نوجوان، جو کبھی اپنے پرانے لیپ ٹاپ پر VS Code کھول کے syntax errors سے لڑ رہا تھا، آج دنیا کی سب سے مہنگی ٹیک کمپنیوں کے ڈیولپرز کو کوڈنگ کے نئے طریقے سکھا رہا ہے۔
⸻
📊 صالح آصف:
• عمر: صرف 25 سال
• شہر: کراچی
• تعلیم: ایم آئی ٹی (MIT) سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن (2022)
• سابقہ اعزاز: پاکستان کی نمائندگی انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں
• کمپنی: انیسفیئر (Anysphere Inc.)
• پلیٹ فارم: کرسر (Cursor.dev)
• قیام: کمپنی کی بنیاد 2022 میں رکھی گئی، بوسٹن میں
• مقام: سان فرانسسکو، USA
⸻
💰 فنڈنگ اور ویلیویشن:
• جون 2025 میں انیسفیئر نے فنڈنگ حاصل کی:
➤ $900 ملین (تقریباً 250 ارب پاکستانی روپے)
• کمپنی کی کل مارکیٹ ویلیویشن اب ہے:
➤ $9.9 بلین (تقریباً 3 کھرب روپے)
• فنڈنگ دینے والوں میں شامل ہیں:
➤ Andreessen Horowitz
➤ Founders Fund
➤ Thrive Capital
➤ Greylock
➤ General Catalyst
➤ Khosla Ventures
➤ Index Ventures
➤ OpenAI کے سی ای او سام آلٹمین بھی انویسٹرز میں شامل ہیں
⸻
📈 ریونیو اور گروتھ:
• کمپنی کا سالانہ ریونیو (ARR):
➤ $500+ ملین (سال 2025 کی پہلی ششماہی میں)
• گروتھ ریٹ:
➤ ہر دو مہینے میں ریونیو ڈبل ہو رہا ہے
• استعمال کنندگان:
➤ 1,500+ ایمیزون انجینئرز Cursor استعمال کر رہے ہیں
➤ اور OpenAI، Stripe، Shopify، Instacart جیسے اداروں نے Cursor کو اپنا لیا ہے
⸻
⚙️ کرسر کیا کرتا ہے؟
کرسر Cursor کوڈ لکھنے والا ایک جدید environment ہے، جو:
• مکمل پروجیکٹ کی ساخت کو سمجھتا ہے
• پہلے کیے گئے کام کو یاد رکھتا ہے
• ان کلیئر vague ہدایات پر clarification مانگتا ہے
• سینیئر ڈیولپر کی طرح گائیڈ کرتا ہے
• کوڈ ریویو، refactoring، debugging سب خود بخود سنبھالتا ہے
یہ محض ایک ٹول نہیں یہ ایک پارٹنر ہے، جو آپ کے ساتھ کام کرتا ہے، نہ کہ صرف suggestions دیتا ہے۔
⸻
• صالح آصف کی کامیابی کوئی اتفاق نہیں تھی
• اس نے وقت ضائع نہیں کیا، اُس نے skills میں وقت invest کیا
• ریاضی کی سمجھ، coding کی عادت، اور deep problem solving نے اسے ممتاز بنایا
• صالح TikTok star نہیں بنا، وہ product builder بنا
⸻
• تم GitHub، Leetcode، Stack Overflow پر active ہو جاؤ
• اور ChatGPT جیسے ٹولز سے مستیاں کرنا بند، کام لینا شروع کرو
• اپنا LinkedIn پروفائل alive رکھو، recruiters وہاں ہیں
• ساتھ ہی remote internship تلاش کرو، پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ، کینیڈا، جرمنی میں کام ممکن ہے
• ساتھ open source projects میں contribute کرو
⸻
🙌 آخری بات:
یاد رکھو:
ایک وقت تھا جب Industrial Age آئی، مشینوں نے انسانوں کے ہاتھ سے کام لیا۔
پھر آیا Internet Age، دنیا global village بنی، معلومات سب کے ہاتھ میں آ گئیں۔
اب AI Age کا آغاز ہو چکا ہے۔
یہ وہ دور ہے جہاں ہر چیز تعلیم، صحت، قانون، میڈیا، اکانومی — دوبارہ define ہو رہی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم 2024 کے مطابق:
"2027 تک 44٪ core skills مکمل طور پر بدل جائیں گی۔"
میکنزی کہتا ہے:
"Generative AI ہر سال عالمی معیشت میں $4.4 ٹریلین کا اضافہ کرے گا۔"
مائیکروسافٹ کے مطابق:
"صرف 27٪ کمپنیاں AI کے لیے تیار ہیں، باقی سب پیچھے رہ جائیں گی۔"
تو جب دنیا نئی بن رہی ہے، تم کیوں پرانی سوچ کے ساتھ جی رہے ہو؟
تم جو کچھ کر رہے ہو، اُس میں AI شامل کرو۔
اور اگر کچھ بھی نہیں کر رہے، تو جو بھی کرو، اُس میں AI کو لازمی integrate کرو۔
یہ وقت ہے create کرنے کا — apps، tools، courses، softwares، content، communities۔
اب keyboard کی ہر کلک دنیا کے بڑے اسٹیجز تک گونج سکتی ہے۔
تمہارے اردگرد noise بہت ہے, ہر کوئی چیخ رہا ہے، بول رہا ہے، viral ہونا چاہتا ہے۔
مگر صرف وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جو noise نہیں، value create کرتے ہیں۔
اگر کراچی سے ایک صالح آصف نکل سکتا ہے،
تو لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان سے سینکڑوں صالح نکل سکتے ہیں۔
بس تمہیں noise کو چھوڑ کر، اصل کام کو شوق سے کرنا ہے۔
فالوورز کے پیچھے بھاگو، لیکن اصل کام پروڈکٹ بلڈنگ اور اس کی بنیاد پر کمپنی کھڑی کرنا ہے۔
جیو صالح!
جیو پاکستان!