MAMk News

MAMk News Welcome to my page
You will get all kinds of news updates on this page
Contact for posting
Thanks

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب کر لیا گیاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعے کے روز تمام نامزد مق...
01/08/2023

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب کر لیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعے کے روز تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا، پولیس ذرائع
1/8/2023
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو جمعے کے روز طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چِیئرمیں پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔
اب تک لاہور میں وہ صرف ایک مرتبہ پیش ہوئے ۔لاہور پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے۔تین روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران کو دھمکانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکے مقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نے انگلی کیساتھ سربراہ جے آئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا۔

بہاولپور ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرمبینہ ویڈیوز کو پبلک کرنے سے روکا جائے، سیاسی افراد ک...
01/08/2023

بہاولپور ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
مبینہ ویڈیوز کو پبلک کرنے سے روکا جائے، سیاسی افراد کی مداخلت کے باعث شفاف تحقیقات ممکن نہیں، پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں استدعا
1/8/2023
بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی جس میں درخواست میں وفاق،پنجاب حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مبینہ ویڈیوز کو پبلک کرنے سے روکا جائے، سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر آئی جی پنجاب سمیت کسی تحقیقاتی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے، پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن کو پولیس تحقیقات تک کام سے روکا جائے ۔
درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اور ایف آئی اے کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالتی اجازت کے بغیر واقعہ سے متعلق تفصیلات کسی سیاسی شخصیت کو فراہم نہ کی جائیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مبینہ ویڈیو کلپس غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں، مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے روکا جائے تاکہ طلبا کو بلیک میل نہ کیا جا سکے ۔ طلبا کی غیر اخلاقی مبینہ ویڈیوز شیئر کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے پھر پیٹرول بم گرا دیاپیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دی...
01/08/2023

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے پھر پیٹرول بم گرا دیا
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا
1/8/2023
پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے فی لیڑ مقرر کی گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آج صبح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مشاورت ہوئی،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو پتہ ہے کمٹمنٹ ہے
انکا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کم سے کم اضافہ کیا جا رہا ہے

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارجچیف جسٹس پاکستان نے ریاض حنیف راہی کی درخواست واپس لینے کی استدعا...
31/07/2023

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
چیف جسٹس پاکستان نے ریاض حنیف راہی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی
31/7/2023
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے معاملے پر اِن چیمبر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی،ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق درخواست واپس لینے کیلئے اِن چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے آج اِن چیمبر اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف وکیل ریاض حنیف راہی نے درخواست دائر کی تھی،انکوائری کمیشن کی کارروائی چلانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

نگران وزیراعظم کیلئے ہمارے تجویز کردہ ناموں میں کوئی بیورو کریٹ شامل نہیں،خواجہ آصفجو نام ہم نے تجویز کئے ان میں عام شہر...
31/07/2023

نگران وزیراعظم کیلئے ہمارے تجویز کردہ ناموں میں کوئی بیورو کریٹ شامل نہیں،خواجہ آصف
جو نام ہم نے تجویز کئے ان میں عام شہری بھی شامل ہیں،مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کے نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے،وزیر دفاع
31/7/2023
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی سے 4 روز قبل میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں 4 سے 5 ناموں پر اتفاق ہوا۔ مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کے نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے،جو ہم نے نام دئیے ہیں ان میں کوئی بیورو کریٹس نہیں،جو نام ہم نے تجویز کئے ان میں عام شہری شامل ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک کا تعلق سیاست کے ساتھ ہے اور ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہے،نگران حکومت بننے کے 90 روز کے اندر انتخابات ہوں گے۔

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف وائٹ واش مکمل کرلیامیزبان ٹیم دوسری اننگز میں 188 رنز بناسکی، اننگز اور 222 رنز ...
27/07/2023

کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف وائٹ واش مکمل کرلیا
میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 188 رنز بناسکی، اننگز اور 222 رنز سے شکست، نعمان علی کی 7 وکٹیں
27/7/2023
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 576 رنز پر ڈیکلئیر کردی جس کے بعد سری لنکا نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں کھو کر 184 رنز بنالیے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 410 رنز کی سبقت کے ساتھ 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی ۔ سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے ۔
سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، نعمان علی نے سری لنکا کے نشان مدشکا کو 33 رنز، دیموتھ کرونارتنے کو 41 ، کوشل مینڈس کو 14 ، چندیمل کو ایک اور دھننجیا ڈی سلوا کو 10 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے تھے اور اسے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم رہی ، قومی اوپنر نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابراعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سرفرازاحمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے، سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور پرابتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں لی تھیں۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاریبجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیس...
27/07/2023

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہو گا،نوٹیفکیشن
27/7/2023
بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا،سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے 41 پیسے ہو گیا۔

فوج کو بدنام کرنے پر2 سال قید اورجرمانہ ہوگا، سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیاسرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی...
27/07/2023

فوج کو بدنام کرنے پر2 سال قید اورجرمانہ ہوگا، سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا
سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی، مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سزا دی جائے گی،قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔بل کے نکات
27/7/2023
سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔آرمی ایکٹ ترمیمی بل وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا۔سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری دے دی گئی۔ ترمیمی بل کے تحت سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی، مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سزا دی جائے گی۔
آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی۔ پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایک اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ،استعفی،برطرفی کے 2سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،حساس ڈیوٹی پرتعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے۔

عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مستردسپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی،ٹرائ...
26/07/2023

عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد
سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی،ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے،عدالت
26/7/2023
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استدعا مسترد کر دی ہے،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ عدالت عظمٰی نے قرار دیا کہ امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر درخواستوں کے ساتھ یہ کیس بھی سنے گی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی،عدالت نے کیس دونوں فریقین کی رضا مندی سے نمٹا دیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے کے معاملے پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اس کیس میں شکایت کنندہ کون ہے؟۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ مناسب ہو گا فریقن کو بھی بلا لیں،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا اور کیس کی سماعت ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس،مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل اشتہاری قرار4ہفتوں کا بتا کر ملک سے باہر گئے تھے،شہباز گل نے چالاکیوں...
26/07/2023

بغاوت پر اکسانے کا کیس،مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل اشتہاری قرار
4ہفتوں کا بتا کر ملک سے باہر گئے تھے،شہباز گل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا ہے،سیشن عدالت کے ریمارکس
26/7/2023
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے۔
انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا ہے،انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔ سابق معاون خصوصی کے وکیل نے بتایا کہ میرا مؤکل بیماری کی وجہ سے بیرون ملک گیا،بھاگا نہیں۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے سابق معاون خصوصی کی 2 درخواستیں مسترد کر دیں،شہباز گل کی کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد کی گئی۔
سیشن عدالت نے شہباز گل کو 31 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

بجلی کی قیمتیں بجلی کی رفتار سے بڑھنے لگیںبجلی ایک بار پھر1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی،صارفین کو اگست کے بلوں میں...
26/07/2023

بجلی کی قیمتیں بجلی کی رفتار سے بڑھنے لگیں
بجلی ایک بار پھر1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی،صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی
26/7/2023
بجلی کی قیمتیں بجلی جیسی برق رفتاری سے بڑھنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ہے،بجلی کی قیمت میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی،جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا حکام نے بتایا کہ جون میں پانی اور کوئلے سے کم سستی بجلی پیدا کی گئی،جون میں چائنہ پاور اور ساہیوال کول پاور پلانٹ کم چلائے گئے۔ درآمدی ایل این جی اور مہنگے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا کے مطابق جون میں درآمدی ایل این جی سے 10 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی،جون میں میرٹ کی خلاف ورزی سے 95 کروڑ 70 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑا۔

ایسا نگران وزیراعظم بھی آ سکتا ہے جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو،شیخ رشیدالیکشن سے پہلے ایک نیا سیاسی جوڑ توڑ سام...
26/07/2023

ایسا نگران وزیراعظم بھی آ سکتا ہے جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو،شیخ رشید
الیکشن سے پہلے ایک نیا سیاسی جوڑ توڑ سامنے آئے گا،پیپلز پارٹی سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور اتحادیوں میں دال بٹنے والی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ
26/7/2023
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایسا نگران وزیراعظم بھی آ سکتا ہے جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو۔اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا نواز شریف کا فیصلہ ہے تاکہ اپنی من مانی اور دھاندلی کو جاری رکھ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت کے اختیارات کو طاقتور بنانے کیلئے ترمیم الیکشن کی شروعات کو ہی مشکوک بنا رہی ہیں،نگران حکومت کا سیٹ اپ طویل بھی ہوسکتا ہے،سیکشن 203 میں ترمیم آئین اور قانون اور صاف الیکشن کی موت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور اتحادیوں میں دال بٹنے والی ہے،عدلیہ بھی اگست کے مہینے میں اہم فیصلے کرے گی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAMk News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share