Fazal Hussain

Fazal Hussain it's sallar no daraz app in Pakistan Do you need any prudent so info me what's app number 03105535192

27/03/2023
27/03/2023

یہ تصویر سعودی عرب کے شہرالقصیم میں واقع کھجوروں کے ایک باغ کی ہے،اس باغ میں کھجور کے 200 ہزار درخت ہیں اور یہ باغ راہ خدا میں وقف ہے.اس باغ میں 45 قسم کی کھجوریں ہوتی ہیں،یہاں کی سالانہ پیداوار 10 ہزار ٹن کھجور ہے.یہ باغ روئے زمین میں پایا جانے والا سب سے بڑا وقف ہے.اس باغ کی آمدنی سے دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر،خیراتی کام اور حرمین شریفین میں افطاری کے دسترخوان لگائے جاتے ہیں. یہ باغ سعودی عرب کے امیر ترین شخص سلیمان الراجحي نے اللہ کی راہ میں وقف کیا ہے.سلیمان الراجحي نے غربت میں آنکھ کھولی وہ سکول میں پڑھ رہا تھے کہ ایک دن سکول انتظامیہ نے تفریحی ٹور تشکیل دیا اور ہر طالب علم سے ایک ایک ریال جمع کروانے کو کہا یہ گھر میں جاتے ہیں مگر والدین کے پاس ایک ریال تک نہیں ہوتی ہے،یہ بہت روتا ہے،ٹور کے لئے جانے کی تاریخ قریب آتی ہے ادھر ان کے سہ ماہی امتحانات کا رزلٹ آتا ہے یہ کلاس میں پوزیشن لیتے ہیں اور ایک فلسطینی استاد بطور انعام انہیں 1 ریال دیتا ہے.یہ دوڑتے ہوئے تفریحی پروگرام کے مسئول کے پاس جاتے ہیں اور 1 ریال جمع کراتے ہیں.وقت کو جیسے پر لگ جاتے ہیں،یہ اپنی تعلیم مکمل کرکے جدہ شہر میں ایک کمرے کو بنک کا نام دے کر کام شروع کرتے ہیں مختصر عرصے میں الراجحي کے نام سے بنکوں کا ایک جال پورے سعودی عرب میں پھیل جاتا ہے.سلیمان الراجحي اپنے اس فلسطینی استاد کی تلاش میں نکلتے ہیں،استاد سے ملاقات ہوتی ہے،وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں معاشی حالات ایسے کہ گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوا پڑا ہے راجحی اپنے فلسطینی استاد کو گاڑی میں بٹھاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ میرے اوپر آپ کا قرض ہے.استاد آگے سے کہتا ہے کہ مجھ مسکین کا کس پر قرض ہوسکتا ہے،راجحی اپنے استاد کو یاد کراتے ہیں کہ سالوں پہلے آپ نے مجھے 1 ریال انعام دیا تھا،استاد مسکراتا ہے کہ آپ اب وہ ایک ریال مجھے واپس کرنا چاہتے ہیں؟راجحی ایک بنگلے کے سامنے گاڑی کھڑی کرتا ہے،بنگلے کے آگے ایک بیش قیمت گاڑی بھی کھڑی ہے،راجحی اپنے استاد سے کہتا ہے یہ بنگلہ اور گاڑی اب سے آپ کے ہیں،مزید آپ کے تمام اخراجات ہمارے ذمہ ہوں گے.فلسطینی استاد کی آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اور کہتا ہے کہ یہ عالی شان بنگلہ یہ مہنگی گاڑی یہ تو بہت زیادہ ہے.راجحی کہتا ہے اس وقت آپ کی جو خوشی ہے اس سے بڑھ کر میری خوشی کا عالم تھا جب آپ نے مجھے 1 ریال انعام دیا تھا .

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazal Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fazal Hussain:

Share