Hum karachi walay productions

Call Directions Contact the business

Hum karachi walay productions We are united for peace
We are defenders
We will defend our
city it's peoples
Value your Nation,
Value your City
Value your lifes!

News | Infotainment | Entertainment
Social Issues Awareness Campaigns
Short Documentaries | Sports
Travel | investigative reports
random videos | Short stories
Promotional Videos

DM for PR and paid promotions

سکھن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو 110 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرکے...
10/14/2026

سکھن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے ایک کلو 110 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

کراچی سکھن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو 110 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق 13 اکتوبر 2026 کو ایس ایچ او سکھن کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مارے گئے، جس کے دوران ملزم محمد عمر حمایتی ولد پیر محمد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سکھن میں مقدمہ نمبر 645/2026 منشیات سے متعلق قانون کی دفعہ 9(I)3(C) کے تحت درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں ڈیفنس کالا پل کے قریب شہری کو مبینہ ہنی ٹریپ کے ذریعے قیمتی گاڑی اور 14 تولے سونے کے زیورات سے محروم کرنے کے م...
10/14/2026

کراچی میں ڈیفنس کالا پل کے قریب شہری کو مبینہ ہنی ٹریپ کے ذریعے قیمتی گاڑی اور 14 تولے سونے کے زیورات سے محروم کرنے کے منصوبے میں ڈاکٹر انعم عروج اور ان کے شوہر رضوان آرائیں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے رابطہ کرکے اسے ملاقات کے لیے بلایا اور بعد میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے بھیج دیا۔ اس دوران ملزمہ کے شوہر نے مبینہ منصوبے کے تحت شہری کی گاڑی چھیننے کا ڈراما رچایا، جبکہ ملزمہ نے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں گاڑی اور زیورات لٹنے کی کہانی سنائی۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے چند گھنٹوں میں گاڑی برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی رحیم یار خان میں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا، جبکہ 14 تولے طلائی زیورات، گاڑی کی منتقلی، جیمر کی مبینہ خریداری اور ممکنہ دیگر وارداتوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے

After 18 years rule now our cm is interested in k 4 project in Karachi mashaAllah thank you cm Sindh چینی کمپنی نے کراچی...
10/14/2026

After 18 years rule now our cm is interested in k 4 project in Karachi mashaAllah thank you cm Sindh

چینی کمپنی نے کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے کے فور پائپ لائن بچھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

چینی شہر ووہان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کے گیٹس کی تبدیلی کے منصوبوں پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی کیلئے پانی کے منصوبے'کےفور' پر اہم پیشرفت
اس موقع پر مراد علی شاہ نے چینی کمپنی کو کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیےکے فور پائپ لائن بچھانے کی دعوت دی تھی جس پر چینی کمپنی کی جانب سے آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے 100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور یہ منصوبہ جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

🚨 پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ: قانون سازی کا بائیکاٹ ختم، کے پی میں گورنر راج کی حمایت کا اعلان!   پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس...
10/13/2026

🚨 پیپلز پارٹی کا بڑا فیصلہ: قانون سازی کا بائیکاٹ ختم، کے پی میں گورنر راج کی حمایت کا اعلان! پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حکومتی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو گرفتار کرنے کی تردی...
10/12/2026

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔ این سی سی آئی اے حکام نے لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کو آگاہ کیا کہ اقرار ان کی تحویل میں نہیں۔ دوسری جانب اقرار الحسن کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق وہ کچھ دیر میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ اقرار الحسن کی حراست سے متعلق معاملے پر مزید پیش رفت کا انتظار ہے۔

کراچی والوں! مبارک ہو، آپ کے شہر میں اب سہولتیں نہیں، سہولتوں کے نام پر نئے نئے عذاب متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ کے الیکٹر...
10/10/2026

کراچی والوں! مبارک ہو، آپ کے شہر میں اب سہولتیں نہیں، سہولتوں کے نام پر نئے نئے عذاب متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
کے الیکٹرک کی لوڈ مینجمنٹ کا نیا تماشا دیکھیے کہ جن علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا تھا، وہاں بھی بجلی کی فراہمی روک کر شہریوں کو یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ اس شہر میں بجلی ملنا آپ کا حق نہیں، شاید کوئی احسان ہے! سوال یہ ہے کہ اگر بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے شہریوں کو بھی سکون میسر نہیں، اگر لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں رہنے والوں کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے، تو پھر ان دعوؤں اور اعلانات کا مقصد کیا ہے؟ آخر کراچی والے کب تک ہر ناکامی کی قیمت اپنی نیند، اپنے بچوں کے سکون، بزرگوں کی تکلیف اور اپنی روزمرہ زندگی تباہ کرکے ادا کرتے رہیں گے؟ کیا اس شہر کے شہری صرف ٹیکس دینے، بل بھرنے اور شکایتیں کرنے کے لیے رہ گئے ہیں؟ کیا کسی ذمہ دار افسر کو احساس ہے کہ رات کی نیند پوری نہ ہو، گھر میں بچے گرمی سے بے چین ہوں، مریض پریشان ہوں اور کاروبار بجلی کے انتظار میں ٹھپ پڑے رہیں تو زندگی کس عذاب کا نام بن جاتی ہے؟ کراچی ملک کو چلاتا ہے، معیشت میں حصہ ڈالتا ہے، مگر کراچی والوں کو اپنے ہی گھروں میں بنیادی سہولتوں کے لیے ترسنا پڑتا ہے۔ پہلے ٹوٹی سڑکیں، پھر ٹریفک کے عذاب، پھر پانی کی قلت اور اب لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش! واہ کراچی، تمہیں ہر روز ایک نیا تحفہ مبارک ہو! مگر کے الیکٹرک اور متعلقہ حکام سے سوال ہے کہ آخر وہ دن کب آئے گا جب کراچی کے شہریوں کو بھی ایک عام، مہذب اور زندہ شہر جیسی زندگی نصیب ہوگی؟ کب تک مسائل کو مینج کرنے کے نام پر عوام کی زندگی کو ہی بدانتظامی کے حوالے کیا جاتا رہے گا؟ شہریوں کو وضاحت چاہیے، واضح شیڈول چاہیے اور جواب دہی چاہیے، محض وضاحتوں کے نام پر مزید مایوسی نہیں۔

کراچی کوئی تجربہ گاہ نہیں، جہاں ہر نیا تجربہ عوام کی زندگی پر کیا جائے۔ کراچی والے رعایا نہیں، شہری ہیں؛ اور بجلی کوئی شاہی عنایت نہیں، بنیادی ضرورت ہے!

یہ تین خواتین حال ہی میں ایک گھر میں کام کرنے کے لیے آئی تھیں۔ یہ تینوں الگ الگ دنوں میں گھر آئیں؛ ایک خاتون ایک دن، دوس...
10/09/2026

یہ تین خواتین حال ہی میں ایک گھر میں کام کرنے کے لیے آئی تھیں۔ یہ تینوں الگ الگ دنوں میں گھر آئیں؛ ایک خاتون ایک دن، دوسری اگلے دن، جبکہ تیسری خاتون سب سے آخر میں گھر آئی۔
مبینہ طور پر ان خواتین نے گھر کے مالک کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا اور اس کے بعد گھر سے تقریباً **30 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات** لے کر فرار ہوگئیں۔

خاندان نے ان خواتین کی تصاویر اس امید کے ساتھ شیئر کی ہیں کہ شاید کوئی انہیں پہچانتا ہو یا ان کی شناخت یا موجودہ مقام کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو۔

اگر کوئی ان خواتین کو پہچانتا ہے یا ان کے بارے میں ایسی کوئی معلومات رکھتا ہے جو انہیں تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، تو براہِ کرم **پرائیویٹ میسج** کے ذریعے اطلاع دیں۔

براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ **شیئر کریں** تاکہ یہ ان لوگوں تک پہنچ سکے جو ان خواتین کو پہچان سکتے ہیں۔

**علاقہ: گلستانِ جوہر، بلاک 14**

یہ تین خواتین حال ہی میں ایک گھر میں کام کرنے کے لیے آئی تھیں۔ یہ تینوں الگ الگ دنوں میں گھر آئیں؛ ایک خاتون ایک دن، دوسری اگلے دن، جبکہ تیسری خاتون سب سے آخر میں گھر آئی۔

Karachi water crisis updateOctober 06,2026غیر سرکاری تنظیم گیلپ نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں پانی ...
10/07/2026

Karachi water crisis update
October 06,2026
غیر سرکاری تنظیم گیلپ نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں پانی جیسی بنیادی سہولت کو خرید کر شہری استعمال کرنے پر مجبور ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 2023 کی مردم شماری کی روشنی میں یہ بات سامنے ائی کہ تقریبا نو لاکھ گھرانے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ سے ٹینکرز کے ذریعے پانی فروخت کرنے کا کاروبار سالانہ ساڑھے 33 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

10/05/2026

Karachi street crime Alert
ڈیفنس خیابان اتحاد میں 4موٹرسائیکلوں پر 7 ملزمان کی لوٹ مار

گزشتہ روز کراچی بفر زون میں والدہ کے ساتھ پائے کا کاروبار شروع کرنے نکلے نوجوان کی گاڑی چوری ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر خبر کے...
10/04/2026

گزشتہ روز کراچی بفر زون میں والدہ کے ساتھ پائے کا کاروبار شروع کرنے نکلے نوجوان کی گاڑی چوری ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر خبر کے بعد سماجی رہنما جے ڈی سی ظفر عباس نے نئی گاڑی دینے کا اعلان کر دیا-

Address

Gulshan E Iqbal
Karachi
75300

Telephone

+923032432432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hum karachi walay productions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hum karachi walay productions:

Shortcuts

Share