Muscat Salalah digital news Updates

Muscat Salalah digital news Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muscat Salalah digital news Updates, Media/News Company, Salalah , oman , karachi, Karachi.

سال 2023...۔۔۔۔اس سال نے کچھ ایسے تجربات کرواۓ جن کے بعد لگا کہ پچھلے برسوں میں مختلف چیزوں اور واقعات کے بارے میں جو می...
28/12/2023

سال 2023...۔۔۔۔

اس سال نے کچھ ایسے تجربات کرواۓ جن کے بعد لگا کہ پچھلے برسوں میں مختلف چیزوں اور واقعات کے بارے میں جو میرے نظریات تھے وہ نا مکمل ،ادھورے اور کسی حد تک غلط بھی تھے لہذا نئے نظریات کو قبول کرنے کا ظرف ملا۔۔۔۔!!!ایسا ہی بالکل زندگی میں سب کےساتھ ہوتا ہے ہمیں نئے راستے ڈھونڈنے کی طرف اور نئی چیزیں سیکھنے کی طرف راغب ہونا پڑے گا۔

سوشل میڈیا آپ کی زندگی میں بہت مثبت کردار ادا کرتا ہے لہذا سوشل میڈیا پر ہمیشہ مثبت چیزیں شیئر کریں دنیا حسن پرست ہے اور ان مثبت شیئرنگ سے آپ کا مثبت امیج واضح ہوتا ہے بالخصوص ٹین ایجرز اور جوان جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سٹیٹس بے معنی اور صرف ہنسی مذاق یا تنقید پر مبنی ہوتے ہیں وہ اس عادت کو آنے والے سال میں بدل کر دیکھیں۔۔مثبت نتائج 2024 میں آپ کے سامنے ہوں گے۔

دنیا کے سامنے مت روئیں۔۔۔دنیا کو اپنے منفی پہلو مت دکھائیں۔۔دنیا کو یہ ہرگز نا Show کروائیں کہ آپ کمزور ہیں یا آپ Struggleکررہے بلکہ یہ بتائیں کہ آپ Improve کررہے ہیں۔

جب بھی محفل میں بیٹھیں ہرگز ہرگز اپنے برے حالات کا رونا نا روئیں بلکہ اطمینان والی مسکراہٹ کو اپنی personality کا حصہ بنائیں۔۔یہ عادت آپ کو معتبر بنا کر confidence دےگی۔

اگر آپ کچھ بہتر کرنا چاہتے ہیں تو لازم ہے کہ آپ کی اپنی زندگی بہتر اور بیلنسڈ ہو۔۔بالخصوص جوان جو نئے نئے پروفیشنل لائف میں آتے ہیں ان میں کام کا بہت جذبہ ہوتا ہے مگر وقت کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے ان کو یہ نصیحت ہے کہ آپ پہلے Stand لیں خود پاؤں پر کھڑے ہوں پھر دوسروں کو سہارا دیتے ہوئے جچیں گے۔

کامیابی کےلیے کوئی Short cut ایجاد نہیں ہوئی لہذا راتوں رات امیر ہونے کے خواب سے اٹھ کر صبح سورج کی پہلی کرن کو جگائیں اور محنت کریں۔۔۔دیکھیں 15 سے 22سال کی عمر میں صرف سیکھیں اور جتنا سیکھ سکتے ہیں سیکھیں۔۔۔بزنس پڑھیں۔۔فلسفہ پڑھیں اور نفسیات کا مطالعہ کریں۔۔مارکیٹ ویلیوز اور Standards کی سمجھ بوجھ لازمی ہے 15 سے 22 سال کی عمر Observations اور experiments کی ہے۔۔۔22سے 25سال کی عمر میں رگڑا لگے گا۔۔۔دنیا جھنجوڑے گی مگر دل شکستہ ہونے کی بجاۓ۔۔ڈٹے رہو اور سیکھنے پر فوکس کرو۔۔۔

سب سے اہم بات یہ زندگی ایک بار ملی ہے لہذا اچھےفیصلے لیں۔۔۔آپ کو بہت سی محبتیں اور پرکشش چہرے بھٹکانے آئیں گے۔۔۔۔دل کی دھڑکنیں آؤٹ آف کنٹرول ہوں گی مگر یہ امتحان کے لمحے ہی آپ کی destination متعین کرتے ہیں کہ اب قدرت نے آپ کو کہا Fit کرنا ہے لہذا اس distraction سے نمٹنا سیکھنا ہے۔

اللہ آپ سب کےلیے2024 کو کامیابیوں کا سال بناۓ اور کچھ مثبت اور کلیدی کردار ادا کرنے کی ہمت دے۔

Address

Salalah , Oman , Karachi
Karachi
211

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muscat Salalah digital news Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share