
31/07/2025
*مولانا الیاس قادری کون؟*
جس نے زندگی خیر خواہی امت میں گزاری۔
لاکھوں کی اصلاح کا سبب بنے۔
اخلاق ایسا کہ جو ملے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
اخلاص ایسا کہ فرماتے کہ میں نے ابھی کام شروع ہی نہیں کیا۔
ہمدردی ایسی کہ جب بھی مسلمانوں پر کوئی مصیبت آئی تو صف اول میں نظر آئے۔
کردار ایسا کہ دشمن بھی تعریف کرے۔ ہمت ایسی کی چٹانیں بھی ہل جائیں۔ صبر ایسا کہ اپنے مخالفین کو جواب تک نہ دیں۔
حوصلہ ایسا کہ قاتلانہ حملہ کرنے والے معاف کر دیں۔
تقوی ایسا کہ مدنی چینل کی چائے تک نہ پئیں۔
مسکراہٹ ایسی کہ لوگوں کی زندگی بدل دے۔
الیاس قادری نام ہے استقامت کا ، محبت کا ، دلوں میں خوشی داخل کرنے کا۔
اللّہ پاک اس مرد قلندر کو خیر و عافیت والی طویل زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
✍️