06/10/2023
کراچی کے مرکز صدر میں ڈکیتی کی واردات
کراچی۔ صدر زینب مارکیٹ میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہو گئیں ۔۔
کراچی۔ 10 دن کے دوران تیسری دکان کو لوٹ لیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
کراچی۔ زینب مارکیٹ ریکس سینٹر میں کپڑوں کی دکان میں تین مسلح ملزمان نے داخل ہوکر لوٹ مار کی
کراچی۔ ملزمان نے دکان سے نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان نے چہرے ماسک سے چھپا رکھے ہیں
زینب مارکیٹ میں 10 دن کے دوران تین دکانیں لوٹی جا چکی ہیں اور پولیس کچھ نہیں کر رہی صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری
کراچی۔ شبہ ہے کہ انہی ملزمان نے ان دس دنوں کے دوران تینوں وارداتیں کی ہیں ۔