Passion for Information also working for fashion please like n visit fashion cloud inc
17/11/2024
17/11/2024
21/01/2024
12/01/2024
پریس ریلیز
گلشن روفی و پرائڈ بلڈر کہ مالکان قبضہ مافیا کے سرپرست ہیں ۔
بلڈر سینیٹر قاسم لاسی رحمت الہی منظور روفی کو دھوکہ دہی کرنے پر گرفتار کیا جائے
تمام ادائیگیوں کے باوجود گلشن روفی کے الاٹیز پلاٹوں سے محروم ہیں ۔
27 سال سے محروم گلشن روفی کے متاثرین کو پلاٹ دیے جائیں ۔
(پ /ر 12 جنوری 202 )گلشن روفی پروجیکٹ اسکیم 33 کے سیکٹر 6 بی 6 سی سیکٹرز 19بی ۔21 بی کے الاٹیز نے 27 سال سے پلاٹ نہ ملنے پر گلشن روفی وپرائڈ بلڈر مالکان کے خلاف گلشن اقبال میں واقعہ دفتر کے سامنے اپنی فیملیز کے ہمراہ احتجاج کیا ۔
مظاہرین میں خواتین بزرگ و بچیوں نے بلڈر مالکان کے خلاف دھوکہ دہی فراڈ و قبضہ مافیہ پر مشتمل نعروں کے احتجاجی پلے کارڈ و بینر اٹھا رکھے تھے ۔
احتجاجی مظاہرے میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات ایکشن کمیٹی کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر گلریز احمد ۔محمد عدیل ۔ڈاکٹر جاوید سمیت یو سی چیئرمین سید شہزاد مظہر خضر باقی ریاض حق باہو۔ ال پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری منظور احمد اور جماعت اسلامی پبلک ایڈ کے رہنما سید کتب احمد نے بھی شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گلشن روفی پرائڈ بلڈرز کے متاثرین ایکشن کمیٹی رہنماؤں نے کہا کہ گلشن روفی و پرائڈ بلڈر کے مالکان بے نیت اور فراڈیے ہیں ۔الاٹیز سے اصل رقم کے علاوہ لیز ڈیولپمنٹ کے نام پر کئی بار کروڑوں روپے وصول کر چکے ہیں اس کے باوجود متاثرین کو قبضہ دینے کے لیے امادہ نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا نیب اور ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود بلڈر نے اب تک پورٹل کی منظوری نہیں کرائی ہے اور نہ ہی کسی قسم کے ڈولپمنٹ و ڈیمارکیشن کی ہے اپنے ہی پروجیکٹ پر خود ہی قبضہ کرا کر الاٹیز کو پلاٹوں کی خرید و فروخت پر مجبور کر رہے سسٹم کے نام پر الاٹیز کو پلاٹوں سے محروم کرنے کے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلشن روفی پروجیکٹ کے الاٹیز سے دھوکہ دہی فراڈ اور کرپشن کرنے پر گلشن روفی کے مالک منظور روفی پرائڈ بلڈرز کے سینیٹر قاسم لاسی اور رحمت الہی کو فوری گرفتار کیا جائے ۔
وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس اف پاکستان وزیراعلی سندھ سے اپیل ہے کہ گلشن روفی کے متاثرین کو فوری پلاٹوں کا قبضہ دلوایا جائے گلشن روفی پرائڈ بلڈر ڈیولپمنٹ کے باثر مالکان سینٹر قاسم لاسی۔ ان کے بیٹے جہانزیب بلڈر رحمت الہی منظور روفی کے ظلم و زیادتی اور ناانصافی سے نجات دلائی جائے جنہوں نے لیز الاٹمنٹ کے باوجود الاٹیز کو پلاٹوں سے محروم رکھا ہوا ہے بلڈر نے قبضہ مافیا کے ساتھ گٹ جوڑ کر رکھا ہے اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے
جاری کردہ ، ایکشن کمیٹی متاثرین گلشن روفی و پرائڈ بلڈرز
03358668108
Date.12.01.2024
11/01/2024
محترم ایڈیٹر و چیف رپورٹر
السلام علیکم
*27 سالوں سے پلاٹوں سے محروم گلشن روفی کے متاثرین کی فیملیز 12 جنوری بروز جمعہ دوپہر 3 تین بجے گلشن روفی کے افس بلمقابل اردو سائنس کالج گلشن اقبال پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے-*
مظاہرے میں یوسی کے چیئرمین ریاض حق باہو اور دیگر یو سی چیئرمینز خضر باقی و سید شہزاد مظہر و جماعت اسلامی پبلک ایڈ ضلع شرقی کے نمائندے سید قطب احمد شرکت کریں گے-
آپ سے درخواست ہے کہ اپنے رپورٹر و فوٹو گرافر کو مظاہرہ کی کوریج کیلئے دیں-
بلڈرز کی دھوکہ دھی و کرپشن کو بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کراچی کے ہر شہری کی ضرورت ہے-
*ایکشن کمیٹی متاثرین گلشن روفی و پرائیڈ بلڈرز و ڈیویلپرز* 03358668108
Be the first to know and let us send you an email when Info Mania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.