
29/04/2025
انجم وارثی نے دبئی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گولڈ میڈلز اپنے نام کیے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ یہ چیمپئن شپ NBBUI اور GPBI ورلڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی، جس میں دنیا بھر سے پاور لفٹرز نے شرکت کی۔ انجم وارثی کی یہ کامیابی اُن کی محنت، لگن اور پاکستان سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔