05/05/2025
ہماری پولیس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے‘، پولیس اہلکاروں کے سامنے بچے کی دلچسپ دعا وائرل
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔
دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔