MEDIA FLIX News HD

Directions Website Contact the business

MEDIA FLIX News HD News Channel

17/08/2026

Islamabad, Pakistan
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کہتے ہیں جو مرضی کرلو سندھ میں نیا صوبہ نہیں بنے گا جو اپنے آپ کو نہ جوڑ سکے وہ سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں انہیں سندھ کو تقسیم کرنے کیبات کرنے پر شرم آنا چاہیئے وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے

17/08/2026

ماہ ربیع الاول آگیا
آقا کی آمد مرحبا

15/08/2026


شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو ہوگیا ہے، جہاں گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران ایک شہری سے لاکھوں روپے کیش لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بسیرہ چوک کے قریب پیش آنے والی اس واردات میں ڈاکوؤں نے شہری سے 22 لاکھ 95 ہزار روپے کی بڑی رقم چھین لی۔ اس ہولناک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آج نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع اور واقعے کے متن کے مطابق متاثرہ شہری عبدالقادر گھر سے 12 لاکھ 47 ہزار روپے کی رقم لے کر نکلا تھا، جس کے بعد اس نے ایک نجی بینک سے مزید 10 لاکھ 20 ہزار روپے بھی نکلوانے کے لیے وصول کیے تھے۔ کل ملا کر یہ خطیر رقم 22 لاکھ 95 ہزار روپے بنتی ہے

13/08/2026
13/08/2026


کراچی پریس کلب میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور ملی جوش و جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ارکانِ پریس کلب اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد شریک ہوئی، جشنِ آزادی کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ حکومت کے ترجمان سکھ دیو آسرداس ہیمنانی تھے جنہوں نے قومی ترانے کی گونج میں باقاعدہ پرچم کشائی کی، تقریب میں کراچی پریس کلب کے اہم عہدیداران نے خصوصی شرکت کی، جن میں صدرپریس کلب فضل جمیلی، سیکریٹری محمد اسلم خان اور جوائنٹ سیکریٹری فروق سمیع شامل تھے

13/08/2026


قوم کو 80 واں جشن آزادی مبارک ہو

13/08/2026


شہرِ قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ اب وہ پولیس تھانوں کے بالکل سامنے بھی وارداتوں سے گریز نہیں کرتے۔ ایسا ہی ایک انتہائی دل دہلا دینے والا اور چونکا دینے والا واقعہ کراچی کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا، جہاں دلیری کی حد کرتے ہوئے ملزم نے تھانے کے عین سامنے واقع بیکری کو لوٹنے کی کوشش کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پرآ گئی جس میں ملزم کی چالاکی اور خوفناک عزائم واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ فوٹیج کے مطابق ملزم ایک عام گاہک کی طرح اطمینان کے ساتھ بیکری کے اندر داخل ہوا وہ کچھ دیر تک مختلف اشیاء خریدنے کے بہانے دکان کا جائز لیتا رہا اور صورتحال کا مشاہدہ کرتا رہا، موقع ملتے ہی ملزم نے اچانک پستول نکال لیا اور کیش کاؤنٹر سے رقم چھیننے کی کوشش کی اگرچہ صورتحال انتہائی خطرناک تھی، تاہم بیکری پر موجود دکاندار نے خوفزدہ ہونے کے بجائے انتہائی بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کیا۔ دکاندار نے فوری طور پر مزاحمت کی اور ملزم کو دبوچنے کی کوشش کی، جس سے ملزم کے ہوش اڑ گئے

آمد دوست کی نوید کوئے وفا میں عام تھیمیں نے بھی اک چراغ سا دل سرشام رکھ دیااحمد فراز
13/08/2026

آمد دوست کی نوید کوئے وفا میں عام تھی
میں نے بھی اک چراغ سا دل سرشام رکھ دیا
احمد فراز

13/08/2026


کراچی والوں ہوجاو ہوشیار ، چودہ اگست کیلئے ٹریفک پولیس کی سخت ہدایات جاری کردیں، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور بغیر سائلینسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سی ویو، خیابانِ اتحاد اور جناح برج کے اطراف ضلع پولیس کے ہمراہ ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی آج رات سی ویو جانے والے تمام راستے کھلے رہیں گے اور چودہ اگست کے دن سی ویو کے اطراف کی مخصوص سڑکیں ٹریفک کے لیے سیل کردی جائیں گی

13/08/2026


آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما اور صدر شہزاد اعوان کی قیادت میں ایک وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس اہم ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے دیگر نمائندے بھی خصوصی طور پر موجود تھے

Address

Main Share-e-Faisal Behind Saddar Police Station Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MEDIA FLIX News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MEDIA FLIX News HD:

Shortcuts

Share