Jasarat

Jasarat https://www.jasarat.com 1st online Newspaper in Urdu since 1996
انٹر نیٹ پر اردو کا پہلا اخبار

لاہور میں اسپیکر ایاز صادق کے صرف ایک حلقے کے لیے 35 ارب کے فنڈ مختص! کراچی میں پیپلز پارٹی ٹاؤنز کو 1 روپے کا ترقیاتی ف...
15/07/2025

لاہور میں اسپیکر ایاز صادق کے صرف ایک حلقے کے لیے 35 ارب کے فنڈ مختص! کراچی میں پیپلز پارٹی ٹاؤنز کو 1 روپے کا ترقیاتی فنڈ بھی دینےکے لیے تیار نہیں, منعم ظفر خان, امیر جماعت اسلامی کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس سے متعلق پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدا...
15/07/2025

سندھ ہائیکورٹ نے موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس سے متعلق پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ چند ہزار روپے کا مسئلہ ہے، تعطیلات میں اس کی سماعت ممکن نہیں چھٹیوں کے بعد لایا جائے۔ سماجی کارکن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئی نمبر پلیٹس نہ لگانے پر شہریوں کو جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ عدالت نے کیس تعطیلات کے بعد پیش کرنے کی ہدایت دی

ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت عوام کی آواز بن کر حکم...
15/07/2025

ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔ انہوں نے کراچی سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام میں صرف چند خاندان قابض ہیں، جنہیں بدلنا ہوگا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کو بنیاد بنا کر سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ مہنگائی، مافیا اور مراعات یافتہ طبقے کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے

اسلام آباد کے ایران ایونیو پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے بغیر منظوری نصب کیے گئے ہاتھوں میں گلوب تھامے ماڈلز کو سی ڈی...
15/07/2025

اسلام آباد کے ایران ایونیو پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے بغیر منظوری نصب کیے گئے ہاتھوں میں گلوب تھامے ماڈلز کو سی ڈی اے کی ہدایت پر ہٹا دیا گیا۔ یہ ماڈلز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر کی خوبصورتی کے لیے لگائے گئے تھے، تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں ازخود ہٹا دیا گیا۔ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ان مجسموں کی تنصیب میں ادارے کا کوئی کردار نہیں تھا، اور منظوری کے بغیر ایسی تنصیبات ناقابل قبول ہیں

متوفیہ کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی، میڈیا رپورٹس
15/07/2025

متوفیہ کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی، میڈیا رپورٹس

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن...
15/07/2025

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن نمبر 5 دو مقامات سے متاثر ہوئی ہے، جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت آئندہ 36 گھنٹوں میں مکمل کر لی جائے گی، تاہم عارضی طور پر شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا

حکومت نے رواں سال حج سے محروم رہ جانے والے 60 ہزار سے زائد نجی اسکیم عازمین کو حج 2026 میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ و...
15/07/2025

حکومت نے رواں سال حج سے محروم رہ جانے والے 60 ہزار سے زائد نجی اسکیم عازمین کو حج 2026 میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے 365 ملین ریال سعودی عرب میں موجود ہیں، جن کی واپسی اور اگلے سال شمولیت پر غور جاری ہے۔ اجلاس میں حج اخراجات کم کرنے کے لیے بحری جہاز اور سادہ رہائش کی تجاویز بھی زیر غور آئیں، جب کہ خطے کے دیگر ممالک سے تقابلی جائزہ طلب کیا گیا ہے

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گدھا گاڑی چوک کے قریب ایک کار نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور...
15/07/2025

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گدھا گاڑی چوک کے قریب ایک کار نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں

مرتضیٰ صاحب! واٹر اینڈ سیوریج آپ کے پاس، سندھ سالڈ ویسٹ آپ کے پاس،سارے ترقیاتی فنڈ بھی آپ کے پاس! جب سب آپ کے پاس ہے تو ...
14/07/2025

مرتضیٰ صاحب! واٹر اینڈ سیوریج آپ کے پاس، سندھ سالڈ ویسٹ آپ کے پاس،سارے ترقیاتی فنڈ بھی آپ کے پاس! جب سب آپ کے پاس ہے تو کراچی کی تباہی کے ذمے دار بھی آپ اور آپ کی سندھ حکومت ہے, منعم ظفر خان, امیر جماعت اسلامی کراچی

سندھ پولیس نے گٹکا اور ماوا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ...
14/07/2025

سندھ پولیس نے گٹکا اور ماوا استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اہلکاروں کو یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر محکمانہ کارروائی اور برخاستگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہر پندرہ روز بعد ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ڈاکو جیولر سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹ...
14/07/2025

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ڈاکو جیولر سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جیولر بلال کا کہنا ہے کہ وہ رقم کسی اور مقام سے لے کر آ رہا تھا۔ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست تک نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کا چالان نہی...
14/07/2025

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست تک نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کا چالان نہیں ہوگا

Address

Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan E Iqbal Block 14 Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jasarat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jasarat:

Share