28/10/2025
بلیو وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے حتیٰ کہ کوئی ڈائنوسار بھی جسامت میں بلیو وہیل سے بڑا نہیں ہوا۔ وہیل کی مادہ جب اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو قدرت کا ایک حیرت انگیز نظام سامنے آتا ہے۔ وہیل کے دودھ میں چربی کی مقدار 30سے 50 فیصد تک ہوتی ہے جو اسے غیر معمولی طور پر گاڑھا بناتی ہے۔ یہ دودھ اتنا گاڑھا ہوتا ہے کہ پانی میں حل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہیل کا بچہ سمندر کے کھلے پانی میں بھی باآسانی اپنی ماں کا دودھ پی سکتا ہے۔ قدرت نے یہ انتظام اس لیے کیا ہے تاکہ سمندری لہروں کے بیچ بھی بچے کو مکمل غذائیت حاصل ہو سکے اور وہ تیزی سے بڑھ سکے۔
یہ دودھ نہ صرف توانائی سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ بچے کے جسم کو سرد سمندری پانی میں گرم رکھنے کے لیے موٹی چربی کی تہہ بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ وہیل کے بچے روزانہ کئی کلوگرام وزن بڑھاتے ہیں اور چند ماہ میں ہی مضبوط و طاقتور بن جاتے ہیں۔ یہ سب قدرت کے اس بے مثال نظام کا نتیجہ ہے جو ہر مخلوق کی ضرورت کے مطابق اسے بہترین انداز میں نوازتا ہے۔ "فَتَبَارَكَ اللّٰهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ" — واقعی اللہ بہترین خالق ہے، جس نے ہر جاندار کو اس کی فطرت اور ماحول کے لحاظ سے کامل بنایا۔ ❤️