Apna Karachi FM 107

Apna Karachi FM 107 Apna Karachi FM 107 a Radio Station which holds the No.1 position amongst all stations in Karachi For you to enjoy anytime and any where in Karachi. So..

Apna Karachi 107 is here, here to stay in your hearts in your minds buzzing freely in the air. For the people of Karachi, we are Apna Karachi aik sau saath, “sub se alag… sub ke saath…”

From the city that drives the nation appear the new FM channel, that will drive this city. For advertisers like you who target the commercial hub of Pakistan will utilize its huge buyer potential, with flexibility

of message, highly stimulating programming content at highly competitive rates. FM 107 brings a breath of fresh air to the sound waves, making sure that this powerful medium reaches across o the listeners who await foot tapping music, up to date news, engaging discussions and exciting road shows. We at Apna Karachi recognized the rationale, behind a dedicated FM channel that is so distinct, a pot purri of culture, an assembly of different people; we have brought them all together. Now it’s for you to make sure that you utilize the advantage of this tool for the promotion of brand. The city of lights now has yet another beacon to illuminate more….and to make it brighter. With a team of handsome media professionals backed with flaring creative talent we have just the right ingredient to make this Apna Karachi, your channel of choice. Keep listening, keep humming with the tunes of Apna Karachi 107, you too will feel the conviction we have within us. No media plan would be complete without FM 107, no brand would create its niche without Apna Karachi 107, we know it, now it’s for you to discover. Apna Karachi, Humara Karachi is yours, mine and every Karachites very own…. Are you Listening?

18/07/2025

Chaltay Chaltay with Dr Sana Ghori

کراچی: مون سون ہواؤں کے تحت کل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ ک...
18/07/2025

کراچی: مون سون ہواؤں کے تحت کل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے بیشترحصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت آج دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ،سجاول اور بدین میں بارش کی توقع ہے جب کہ 19 کو جولائی میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور سجاول میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی 19 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب اسمبلی  میں 26  ارکان کی معطلی  اور  نااہلی ریفرنس  پر حکومتی اور  اپوزیشن کمیٹی کے  درمیان  معاملات  طے  پاگئے۔ 2...
18/07/2025

پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس پر حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے پراتفاق ہوا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

اسپیکرملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہ دہرایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے مگر آئین کے مطابق۔

یہ بھی پڑھیں
پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع، صفائی کا موقع دینے کا فیصلہ
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس دائرکردیا
صوبائی وزیرپارلیمانی امور مجتبٰی شجاع الرحمان نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سےگالم گلوچ اور ممبرکی تضحیک نہیں کی جائےگی۔

مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے ہوا ہےکہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی ایوان میں بات کو وزن دیا جائےگا،کوئی نعرے بازی نہیں کی جائےگی جس سے لیڈر آف اپوزیشن ڈسٹرب ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب میں بھی کوئی احتجاج نہیں ہوگا اور نہ نعرے لگیں گے۔

مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ معطل 26 ممبران سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے، معطل ارکان کی بحالی کا اعلان اسپیکرخود کریں گے، بزنس ایڈوائزرکمیٹی میں جو فیصلہ ہوگااس کے مطابق اجلاس چلائیں گے، ایتھکس کمیٹی دیکھےگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو اس کی سزا کا تعین ہوگا.

اسرائیل نے بدھ کے روز ملک گیر اشتہاری مہم شروع کی ہے جس میں شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی سے بچنے اور اس کے سنگین نتائج ...
18/07/2025

اسرائیل نے بدھ کے روز ملک گیر اشتہاری مہم شروع کی ہے جس میں شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی سے بچنے اور اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا عنوان ’آسان رقم، بھاری قیمت‘ (Easy Money, Heavy Cost) رکھا گیا ہے اور یہ ریڈیو، بڑی انٹرنیٹ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس مہم کو اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت اور نیشنل پبلک ڈپلومیسی ڈائریکٹوریٹ نے تیار کیا ہے۔

حالیہ جنگ کے دوران ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوجی پر فرد جرم عائد

اس مہم کے تحت چلنے والے 20 سیکنڈ کے 2 اشتہارات میں سے ایک میں ایک باپ کو اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھاتے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے میں ایک شخص کو دوستوں کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد اسکرین پر کیپشن آتا ہے کہ ’5 ہزار شیکل کے لیے کیا آپ اپنی زندگی اور خاندان کو برباد کرنا چاہیں گے؟‘

5 ہزار شیکل (تقریباً 1490 امریکی ڈالر) اس رقم کی طرف اشارہ ہے جو ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے اسرائیلیوں کو دی گئی۔

اشتہار میں خبردار کیا گیا کہ ایران سے رقم لینے والے اب جیل میں ہیں اور انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ’ایرانی دشمن‘ کی مدد نہ کریں۔

نیشنل پبلک ڈپلومیسی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق شین بیت اور پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ایران کے لیے خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھرتی کیے گئے درجنوں اسرائیلیوں کو گرفتارکیا، جن میں سے 35 سے زیادہ افراد پر سنگین سکیورٹی الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹر...
18/07/2025

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اندورن صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایے بڑھادیے ہیں۔

کوئٹہ میں رکشا مالکان نے بھی کرائیوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا۔

Blessings of Jumma to all our listeners ...
18/07/2025

Blessings of Jumma to all our listeners ...

قلات میں نامعلوم افراد کی کوچ پر فائرنگ سے3مسافر جاں بحق،6زخمی
17/07/2025

قلات میں نامعلوم افراد کی کوچ پر فائرنگ سے3مسافر جاں بحق،6زخمی

اسلام آباد: (یاسر ملک) برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں، برطانوی ہائی کمشنر نے ف...
17/07/2025

اسلام آباد: (یاسر ملک) برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں، برطانوی ہائی کمشنر نے فیصلے کی تصدیق کر دی۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔

برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئر لائنز کو پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی، سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں اس وقت کے وزیر غلام سرور نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ پاکستان کے تقریباً اڑھائی سو کے قریب پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں جس کے بعد پاکستان پر فضائی پابندیاں لگنا شروع ہوئیں اور برطانیہ نے بھی جون 2020 میں قومی ایئرلائنز پر پابندی عائد کر دی۔

سول ایوی ایشن اور حکومت نے پانچ سال کی انتھک کوششوں کے بعد پاکستان پر لگی پابندی ختم کروا دی پہلے فرانس اور یورپی یونین نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی اٹھائی جس کے بعد اب برطانیہ نے بھی پاکستان پر پانچ سال سے لگی پابندی ختم کر دی اور برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا نام نکال دیا۔

برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا پابندی ہٹنے کے بعد پی آئی اے سمیت ہر ایئرلائن کو انفرادی طور پر برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

دمشق:  اسرائیل فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں  شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبررساں ...
17/07/2025

دمشق: اسرائیل فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب میڈیا کی براہ راست نشریات میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نیتجے میں ہونے والا نقصان دیکھا جاسکتا ہے ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔

شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دمشق پر اسرائیلی حملوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم خبررساں ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے تعداد نہیں بتائی گئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شامی ٹی وی چینل کی نشریات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘شدید حملے شروع ہوچکے ہیں‘ ۔

600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چین کی جانب سے ٹرین کے سفر کو طیاروں سے بھی زیادہ تیز رفتار بنایا جا رہا ہے۔جی ہا...
17/07/2025

600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چین کی جانب سے ٹرین کے سفر کو طیاروں سے بھی زیادہ تیز رفتار بنایا جا رہا ہے۔

جی ہاں واقعی چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی جو کراچی سے لاہور کے درمیان جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرسکے گی۔

ابھی جاپان کی ایم ایل ایس ماگلیو کو دنیا کی تیز ترین ٹرین قرار دیا جاتا ہے جو 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

مگر چین میں میگنیٹک لیوی ایشن یا ماگلیو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ٹرین کی آزمائش کی گئی ہے جو بیشتر طیاروں سے زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں۔

فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔

گزشتہ دنوں اس ٹرین کے کانسیپٹ ماڈل کو 17 ویں ماڈرن ریلوے نامی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ٹرین محض 7 سیکنڈز میں 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کے قابل ہوگی۔

اس سپر فاسٹ ماگلیو ٹرین کی بدولت بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان سفر محض ڈھائی گھنٹوں میں طے ہوسکے گا جو ابھی دیگر فاسٹ ٹرینوں سے ساڑھے 5 گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

اس ٹرین کی آزمائش جون میں چین کے صوبے Hubei میں Donghu لیبارٹری میں کی گئی تھی۔

1968 فٹ ٹریک پر اس ٹرین نے آزمائش کے دوران محض 7 سیکنڈ میں 404 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لی تھی۔

البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کمرشل بنیادوں پر کب تک استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ اس کے لیے ابھی کافی کام ہونا باقی ہے۔

17/07/2025

Islamabad’s New Road Damaged After Heavy Rain; Rawalpindi Declares Emergency Holiday

A newly constructed road in Islamabad’s F-8 sector, built just 45 days ago, has developed cracks and subsided following heavy monsoon rains. Authorities have closed the affected section for urgent repairs.

In F-7 Bhittai Road, multiple trees have fallen, while water levels in Nullah Lai have risen dangerously, prompting siren alerts in the area.

In response, the Deputy Commissioner of Rawalpindi has declared a one-day emergency holiday, urging citizens to stay indoors unless absolutely necessary.

Disclaimer: This image is AI generated and is just for reference.

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+922132791053

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Karachi FM 107 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Karachi FM 107:

Share

Category