Umme asia

Umme asia nothing and achieve without hard work and dedication

⚠️نافع  نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*’’ جو شخص اپنے بھائی کو کافر قرار د...
27/11/2024

⚠️نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

*’’ جو شخص اپنے بھائی کو کافر قرار دے تو دونوں میں سے ایک ( ضرور ) کفر کے ساتھ واپس لوٹے گا ۔*

صحیح مسلم #215

بچوں میں اچھی عادتیں کیسے پیدا کریں؟* *قاسم علی شاہ کہتے ہیں کہ عادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ بندہ کیا ہے، کون ہے، کیسا ہے۔ س...
26/11/2024

بچوں میں اچھی عادتیں کیسے پیدا کریں؟*
*قاسم علی شاہ کہتے ہیں کہ عادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ بندہ کیا ہے، کون ہے، کیسا ہے۔

سوال یہ ہے کہ عادت دی کیسے جائے؟

آپ جب بچوں کی تربیت کر رہے ہوتے ہیں تو اصل میں آپ اسکو عادتیں دے رہے ہوتے ہیں۔جتنی اچھی عادتیں آپ نے بچوں کو دی ہیں ، اتنا بچہ دنیا میں کامیاب ہو گا۔عادتوں پہ کام ہو جائے تو مستقبل ٹھیک ہو جائے گا
عادتیں اچھی نہیں ہیں جتنے مرضی اچھے وسائل مل جائیں بچہ کامیاب نہیں ہو گا۔

اچھی عادت develope کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ جس بھی چیز پہ شاباش دی جائے جس بھی کام کو اچھے الفاظ میں سراہا جائے وہ آہستہ آہستہ عادت بن جاتی ہے ۔

💥 آج سے ایک لسٹ بنائیں کہ آپ بچوں کو کن چیزوں پہ appreciate کرتے ہیں اور کن چیزوں پہ تنقید کرتے ہیں آپکی حوصلہ افزائی اور تنقید دراصل وہ tools ہیں جن کے ذریعے عادت بنتی ہے۔

عام طور پہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جب والدین کو بچوں کی غلطی کا بتایا جائے تو وہ مانتے نہیں ہیں کہ ہمارا بچہ تو ایسے کر ہی نہیں سکتا یعنی غلطی پہ پردہ ڈالتے ہیں۰ جب بھی آپ بچے کی غلطی کو cover کریں گے وہ سائز میں بڑی ہو جائے گی ۰جب تک والدین غلطی کو غلطی نہیں سمجھیں گے بچہ کبھی بھی درست سمت کی جانب نہیں بڑھ سکے گا اور “criminal acts” کو اپنائے گا۔

“ ناگواری ”

کا اظہار کرنا سیکھیں۰ ناگواری نہ ناراضگی ہوتی ہے، نہ مار ،نہ ڈانٹ بلکہ یہ ایک احساس کا نام ہے اپنے بچوں میں بری عادت یا غلطی دیکھیں تو اُنکو ناگواری سے محسوس کروائیں کہ یہ مناسب نہیں ہے اور خوشگواری بھی محسوس کروائیں جب بھی اُن میں اچھی چیزیں دیکھیں ۔

آپ بچے سے جو بھی کام کروا کہ اُسکو encourage کرتے ہیں وہ عادتیں بن جاتی ہیں چاہے وہ کام اچھے ہوں یا بُرے ۔چھوٹی برائی کی حوصلہ افزائی بڑی برائی کی وجہ بن جاتی ہے اِسی طرح چھوٹی اچھائی کی حوصلہ افزائی بڑی اچھائی کو پیدا کر دیتی ہے۔

آپ بچوں میں جو عادتیں دیکھنا چاہتے ہیں انکی روز مرہ کی بنیاد پہ حوصلہ افزائی کریں۰
عادتیں بھی وراثت کی طرح ہوتی ہیں جس طرح وراثت یا جائداد اولاد میں منتقل ہوتی ہے بالکل اِسی طرح عادتیں بھی منتقل ہوتی ہیں۔

بچوں کو روز مرہ کی عادتیں سیکھائیں،
💠 وقت پہ کام کرنے کی عادت،
💠 چیزیں سمیٹنے کی عادت
💠 سو کے اٹھنے کے بعد اپنے بستر ٹھیک کرنے کی عادت
💠 اپنی الماری ،سٹڈی ٹیبل* *ٹھیک کرنے کی عادت
💠 کھانا کھانے کے بعد دسترخوان یا ڈائنگ ٹیبل سمیٹنے کی عادت ان کےعلاوہ مدد کرنے کی عادت ضرور develop کروائیں ۔

عادتیں nature بن جاتی ہیں “اچھے بچے” بنانے کے لئے ضرورت ہے کہ “اچھے والدین“ بنیں ۰۰۰۰
ریسرچ یہ بتاتی ہے کہ والدین کی عادتیں %65 چُپ کر کے بچوں میں چلی جاتی ہیں خواہ وہ اچھی ہوں یا بُری ۰ آپ کے طور طریقے ، انداز ، ملنے جلنے کے اطوار، بات چیت کا انداز جو بڑوں میں ہے وہ بچوں میں چلا جاتا ہے focus کریں کہ اللّٰہ کیا کہہ رہا ہے یہ نہ کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے آپکا برتن خالی ہے تو بچے کا بھی رہے گا اسلئے ضروری ہےکہ بچوں کے رول ماڈلز بنیں۔

بچوں کے لئے مثال بن جائیں جو بچوں میں عادتیں دیکھنا چاہتے ہیں وہ کر کے دیکھائیں وہ خوبیاں اپنے اندر پہلے پیدا کریں جو آپ بچوں میں دیکھنا چاہتے ہیں مثلاً آپ بچے میں سخاوت پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے خود سخی بنیں تا کہ بچہ یہ کہہ سکے کہ اُس کے والدین کتنے سخی ہیں۔

ہماری والد ین کے طور پہ ذمہ داری یہ ہے کہ بچوں کی عاقبت خراب نہ ہو قرآن میں ہے “ اپنی اولاد اور اپنی بیویوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ”اس کی علاوہ ہماری ذمہ داری ہے کی ہمارا بچہ معاشرے کے لئے خراب نہ ہو اس کے علاوہ یہ کہ ہمارا بچہ خود دار ہو،خود انحصار ہو کسی کا محتاج نہ ہو اُس میں اچھے اِخلاق ہوں اور ہمارا بچہ اس قابل ہو کہ وہ زندگی کے مسؔلوں اور چیلنچز کو خود حل کر سکے وہ رشتوں کو نبھا سکے۔

سب سے اہم ذمہ داری یہ کہ ایسے morals پیدا کر دیں کہ بچوں میں خوفِ خُداہو اللّٰہ کی ناراضگی کا خوف ہو کہ تنہائی میں بھی غلط کام نہ کرے پختہ ایمان ہو درست عقیدہ ہو اور اللّٰہ پہ یقین ہو ۔
یہ وہ چند basic goals ہیں جن پہ عمل کر کے ہم بچوں میں اچھی عادتیں پیدا کر سکتے ہیں ۔

تحریر،، نِدا ناصر

جب زبان پر بات بے بات محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر آنے لگے سمجھو محبت ہو گئی ہے۔ اور جب درود پڑھنے کے لیے ہونٹ خ...
19/11/2024

جب زبان پر بات بے بات محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر آنے لگے سمجھو محبت ہو گئی ہے۔
اور جب درود پڑھنے کے لیے ہونٹ خود بخود ہلنے لگیں اور انﷺ کا ذکر سننا اچھا لگنے لگے تو سمجھو محبت قبول ہو گئی ہے۔

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى آلِهِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ*❤️

17/11/2024
17/11/2024

*یہ تین دعائیں اپنی ڈیلی روٹین میں ضرور شامل کریں*

*_اللّٰهُمَّ إنِّي أَسأَلُكَ حُسْنٌ الخَاتمه۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ میرا انجام اچھا کرنا۔۔۔۔

*_اَللَّھُمّ اِنّی أسئلُکَ توبَةً نَّصُوْحَا قَبْلَ الْمَوت۔۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ موت سے پہلے پہلے مجھے سچی توبہ نصیب فرما۔۔۔۔

*_اللّٰهُم يا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّت قَلبِي عَلٰى دِينِك۔۔۔۔۔*
_اے اللّٰه اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو دین پہ ثابت قدم رکھ۔۔۔۔_

*آمــــین ثمہ آمیـــــــــــــن یا رب العالمین*
*_

05/11/2024

Panadol is a brand of pain relief and fever reduction products that come in many different forms and for different purposes.
Panadol imported Saudia Arabia, Not available in Pakistan. It is available in all kind, of course the active ingredient is very strong and it lasts a long time, the box contains 24 tablets.
The best type of pesticides that is safe for the stomach and of course fast effective.

26/09/2023

طیب اردگاں کے بعد ایک اور صدر
تیونس کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر قیس سعید کی عمر اکسٹھ برس ہے ۔
قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں
آذاد حیثیت سے صداارتی انتخاب میں حصہ لیا اور 77 فیصد ووٹ لے کر ساری دنیا کو حیران کر دیا
ان کو کسی سیاسی پارٹی کی حمایت حاصل نہیں تھی
دوسرے نمبر پر آنے والے ارب پتی نبیل القروی اربوں روپے انتخابی مہم میں جھونک کر بھی ہار گئے
ڈاکٹر قیس سعید نے چند ہزار روپے سے انتخابی مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی ان کی انتخابی مہم میں نوجوان پیش پیش تھے اور ان کو پچیس صدارتی امیدواروں میں سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا
انتخاب سے پہلے ایک ٹی وی مزاکرہ ہوا جس میں ان سے کچھ سوال و جواب دیکھیں
سوال۔۔۔۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟
جواب۔۔۔۔۔ تعلقات بحالی کا لفظ ہی غلط ہے اس کے لیے صحیح لفظ غداری ہے جو بھی اس سے تعلقات رکھے گا وہ غدار ہو گا
سوال۔۔۔۔ ہمارے ملک تیونس میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ ہے جس کو الغریبہ کہتے ہیں بہت سے یہودی اس کی زیارت کے لیے تیونس آتے ہیں ان کے بارے میں آپ کی پالیسی کیا ہو گی ؟؟
جواب ۔۔۔ہم یہودیوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے لیکن اسرائیلی شہریوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی
سوال۔۔۔۔ یعنی وہ اسرائیلی پاسپورٹ پر تیونس نہیں آ سکتے؟
جواب۔۔۔ ہرگز نہیں اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ کوئی شخص تیونس میں داخل نہیں ہوسکتا ۔۔۔
سوال۔۔۔۔حیرت سے۔۔۔۔۔۔ یعنی کوئی اسرائیلی تیونس نہیں آ سکے گا
جواب ۔۔بالکل نہیں ۔۔۔ ہرگز نہیں جس ملک نے مسلمانوں کو ان کے وطن سے نکال کر در بدر کر دیا ہے میں ان کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دوں گا ۔
سوال۔۔۔ پانچ سیکنڈ رہ گئے ہیں آپ کوئی خاص بات کہنا چاہتے ہیں
جواب۔۔۔۔۔ میں یہ ہی کہوں گا اسرائل سے تعلقات غداری ہے
یہ یاد رہے اس وقت پوری عرب دنیا میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور یہ موقف اختیار کرنا معمولی بات نہیں
انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ان کا سب سے بڑا مخالف امیدوار نبیل القروی کرپشن کے الزام میں گرفتار تھا اس وجہ سے قیس سعید نے بھی اپنی انتخابی یہ کہہ کر روک دی کہ میرا مخالف مہم نہیں چلا سکتا تو مجھے بھی نہیں چلانی چاہیے ۔ ووٹنگ سے چند روز قبل نبیل کے رہا ہونے پر انتخابی مہم شروع کر دی
نو منتخب صدر کی اہلیہ ایک جج ہیں۔ صدر نے حلف اٹھانے کے فورا" بعد اپنی اہلیہ کو بغیر تنخواہ کے پانچ سال کے لیے چھٹی دے دی ہے تا کہ ان کے فیصلوں سے جانبداری کا تاثر نہ ابھرے
ماضی میں تیونس میں عجیب و غریب صدر رہے ہیں ۔ سابق صدر حبیب ابو رقیبہ نے موسم گرما کے روزے ساقط کرنے کا اعلان کیا تھا ایک اور صدر نے قرآن کے قانون وراثت میں ترمیم کر کے عورت اور مرد کا حصہ برابر برابر کر دیا تھا ایک اور صدر داڑھی اور حجاب کے خلاف جنگ کرتے رہے
موجودہ صدر نے اعلان کر دیا ہے کہ قرآن کے احکامات حتمی اور ابدی ہیں اور ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی
عرب دنیا میں اس قسم کا حکمران غنیمت ہے ۔ صدر کی اپنی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے لیکن ایک بڑی اسلامی پارٹی تحریک نہضت نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس پارٹی کو الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں اور امید ہے وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ویسے تیونس میں صدارتی نظام ہے

نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ھے یہ قدسیوں سے میں نے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا

تمام رابطوں پر بھیجیں
ضرور شیئر کریں

23/09/2023

“It’s not what you sell that matters as much as how you sell it!”
Brian Halligan

15/09/2023

‏آئیں ڈاکٹروں کے بغیر زندہ رھنے کی کوشش کریں مگر کیسے ؟
اسلامک میڈیکل سائنس
قرآن بتاتا ھے
انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں
انسانی تاریخ کی سب سے سنسنی خیز تحقیق جسے پڑھ کر ہم ہر بیماری سے بچ سکتے ہیں
مصر کے ڈاکٹر عماد فہمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے‏کے معالج Bariatric consultant ہیں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتایا کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

1۔ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا۝۰ۚ (الاعراف آیت 31) ترجمہ: کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر‏ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی ( اہمیت کی حامل ہیں۔
اصل چیز جس سے منع کیا جانا چاہئے، وہ حد سے تجاوز ہے.

2۔ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاۗءِ كُلَّ شَيْءٍ (الانبياء آیت 30) ترجمہ: اور پانی سے ہر زندہ چیز‏پیدا کی۔ پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیجئے۔ طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔ مثلاً اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریباً) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔
یہ جگر، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی‏کے لئے بہت ضروری ہے۔

3) وَّجَعَلْنَا الَّيْلَ لِبَاسًا۝۱۰ۙ وَّجَعَلْنَا النَّہَارَ مَعَاشًا۝۱۱ (النباء آیت 10-11) ترجمہ: اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔

ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ ہے جو‏آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا۔۔۔
اسلامی طرز پہ زندگی گزارتے ہوئے اپنے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھے۔

جزاک اللّہ خیر کثیرا

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umme asia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umme asia:

Share