24/05/2026
تلاش برائے ورثہ
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایک بزرگ خاتون کو ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا ہے۔ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سوشل ویلفیئر آفیسر، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ بزرگ خاتون کے علاج معالجے میں بھرپور پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کوئی فرد اس بزرگ خاتون کو پہچانتا ہو یا ان کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر پولیس چوکی ATH یا وارڈ میڈیکل C سے رابطہ کرے۔
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بزرگ خاتون کے ورثا تک جلد از جلد اطلاع پہنچ سکے۔