23/04/2024
سید الشہداء، اسد اللّٰه و اسد الرسول ﷺ حضرت سیدنا امیر حـــــمزہ (رضی ﷲ عنہ) کون ہیں؟
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو فاعل الخیرات و کاشف الکربات ہیں،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو اسلام کا سہارا بنے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو بے باک و نڈر اور جاں باز تھے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو اللّٰه اور رسول ﷺ کے شیر ہیں،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو رسول ﷺ کے دست و بازو تھے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کے نام سے کفر لرز اٹھتا تھا،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جنہوں نے ابوجہل کی سرکوبی کی،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کے لیے اسلام کا پہلا عَلَم تیار ہوا،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو دونوں ہاتھوں سے بیک وقت تلوار چلاتے تھے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جنہوں نے جنگِ بدر میں شجاعت کے جوہر دکھائے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جنہوں نے جنگِ اُحُد میں 31 کافروں کو واصلِ جہنم کیا،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جنہوں نے جنگِ اُحُد میں جامِ شہادت نوش کیا،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو رسول ﷺ کو بہت پیارے اور عزیز تھے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جنکے جنازے پر رسول ﷺ کی آنکھوں سے اشک رواں تھے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جو جنت میں تخت پر ٹیک لگائے جلوہ گر ہیں،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کا جسمِ پاک اب بھی تر و تازہ اور معطر ہے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کے مزار کی زیارت بڑی سعادت ہے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کا وسیلہ بارگاہِ رسول ﷺ میں مقبول ہے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کی یاد وجہِ سکون و طمانیت ہے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کی شہادت رشک صد حیات ہے،
⚔ "حـــــمزہ" وہ جن کے فضائل و کمالات کی انتہاء نہیں۔
رضی ﷲ تعالیٰ عنہ