
26/07/2025
*بلوچستان دکی، ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق۔*
*دکی انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق، لاشیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کیں۔*
*دکی کی سب تحصیل تلاو کے علاقے یونین کونسل لاکھی ٹو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔*
*لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 11 سالہ زرکنا، 8 سالہ خاتون بی بی، 7 سالہ فریحہ بی بی اور 5 سالہ سوا بی بی شامل ہیں، جو بہرام خان بزدار کی بیٹیاں تھیں۔*
*واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوری کرتے ہوئے چاروں بچیوں کی لاشیں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیں۔