Metro 1 News TV Channel

Metro 1 News TV Channel Metro 1 News Television Channel, Karachi Pakistan. Metro 1 News, Karachi Pakistan. Multi Plus Corporation (Pvt.)

Ltd
Mezznine Floor, Mashriq Centre, Near Civic Centre, Karachi, Pakistan. ph : 92-21-34860892-3, Fax : 92-21-34860891
UAN : 111-Metro1(111-638-761)

میر رضا کے والد نے میڈیا پر چلنے والی  آڈیوز کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں والد نے کہا کہ آڈیو میں جو آواز ہے وہ...
09/08/2026

میر رضا کے والد نے میڈیا پر چلنے والی آڈیوز کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں والد نے کہا کہ آڈیو میں جو آواز ہے وہ نہ میری ہے اور نہ ہی میر رضا کی، اس کیس کا آڈیو سے کیا تعلق ہے؟ پہلے پوسٹ مارٹم ہواتو خ*ل ملا، اب قبر کشائی کے دوران آڈیو آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کسی صورت قبول نہیں اگر دھرنا طویل کرنا پڑا تو کر...
09/08/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کسی صورت قبول نہیں اگر دھرنا طویل کرنا پڑا تو کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اپنی چوری اور نااہلی چھپا رہے ہیں، ہمیں پیٹرولیم لیوی قبول نہیں حکومت اسے ختم کرے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف یہ کیوں کہتے ہیں عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف نہیں مانتا کیا مریم نواز نے 11 ارب کا طیارہ آئی ایم ایف سے پوچھ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دھرنے کو طویل کرنا پڑا تو کریں گے، ہم جائیں گے نہیں اپنے حق کے لیے لڑیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں سندھ حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں ہے۔ پولیس سرجن کے تحفظات کے...
09/08/2026

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس میں سندھ حکومت کی کوئی بدنیتی نہیں ہے۔ پولیس سرجن کے تحفظات کے بعد ہم نے نئی میڈیکل ٹیم کا فیصلہ کیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کسی کی ساکھ پر سوال نہیں اٹھا رہا۔ پولیس سرجن نے نہ پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی نہ ڈیڈ باڈی دیکھی اور بیان دے دیا۔ میڈیکل بورڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز بھی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کا کنوینر پولیس سرجن کراچی کو ہی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے سیکریٹری صحت اور پولیس سرجن کو کہا کہ بورڈ بنائیں، جس میڈیکل بورڈ پر والدین کو اعتماد ہے وہی بورڈ ہوگا،واقعہ جو بھی ہو، تحقیقات تو ہونی ہے۔ چاہتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

میر رضا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ ممبر کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش سے مختلف نمو...
09/08/2026

میر رضا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ ممبر کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش سے مختلف نمونے حاصل کیے گئے ہیں، ملنے والے نمونوں کو کیمیائی تجزیہ کے لئے بھیجا جائے گا۔ ممبر کے مطابق اب قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان اور ترکیے...
09/08/2026

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان اور ترکیے کے ساتھ نیا دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ابراہیم رضائی نے لکھا کہ سعودی عرب کو سمجھنا چاہیے کہ ترکیے اور پاکستان کے ساتھ یہ کاغذی معاہدہ انہیں وہ تحفظ فراہم نہیں کرے گا جو امریکیوں پر دہائیوں تک یک طرفہ انحصار کے باوجود اسے حاصل نہ ہو سکا۔ ابراہیم رضائی نے لکھا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیاں تبدیل کرے تاکہ اسے تحفظ کے لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ ک...
09/08/2026

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2027 میں سعودی نسک مسار سسٹم کے مطابق پرائیویٹ حج کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق آئندہ حج بکنگ پرائیویٹ آپریٹرز کی بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے ہوگی۔ پہلی بار سرکاری حج کے ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن بھی وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست نگرانی میں ہوگا، پرائیویٹ حج اسکیم وزارتِ مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلائی جائے گی۔

میڈیکل بورڈ نے میر رضا کے والد کا ڈی این اے سیمپل لے لیا ہے، حاصل کردہ ڈی این اے میر رضا کے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا...
09/08/2026

میڈیکل بورڈ نے میر رضا کے والد کا ڈی این اے سیمپل لے لیا ہے، حاصل کردہ ڈی این اے میر رضا کے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا اور والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا۔ اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ آئے گی تو سب سامنے آجائے گا۔

میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہوگیا، میڈیکل بورڈ نے شواہد اور...
09/08/2026

میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہوگیا، میڈیکل بورڈ نے شواہد اور نمونے حاصل کر لیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ مرحوم کی میت سے مطلوبہ شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، پولیس سرجن کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میڈیکل بورڈ کو مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ آج شام تک جاری ہونے کا امکان ہے، حتمی رپورٹ کیمیکل ایگزامینیشن کے بعد مرتب ہوگی، رپورٹ سے معلوم ہوگا کہ زخم خود لگائے گئے یا کسی اور نے تشدد کیا۔

میر رضا کیس میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور رضا ک...
09/08/2026

میر رضا کیس میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی اور اگر ...
09/08/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردری کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا اگر عوام کا فیصلہ ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی اور اگر نئے صوبے بنانا عوام کا فیصلہ نہیں تو پیپلزپارٹی ساتھ نہیں دے گی۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی لڑائی پیپلزپارٹی سے نہیں، اصل لڑائی کچھ اور ہے، وزیراعظم کے ارد گرد لوگوں کی نیت صاف نہیں ہے، ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہی نہیں اتحادیوں سے لڑانا چاہتا ہے، اصل لڑائی تو اسلام آباد اور لاہور کی ہورہی ہے یہ ان کے خاندان کا اپنا مسئلہ ہے۔

Address

Mezzanine Floor, Mashriq Center, Gulshan E Iqbal
Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Metro 1 News TV Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Metro 1 News TV Channel:

Shortcuts

Share