08/02/2026
ایک تُرکش کہاوت ہے کہ اگر آپ کسی سے سچی محبت کرتے ہیں تو درحقیقت آپ اس سے دو مرتبہ محبت کرتے ہیں۔
پہلی مرتبہ جب اس کی مسکراہٹ، آواز اور اس کی موجودگی آپ کی توجہ کا مرکز بنتی ہے تو ان ظاہری خصوصیات کی وجہ سے وہ انسان آپ کو ہر لحاظ سے پرفیکٹ لگنے لگتا ہے لیکن آہستہ آہستہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب آپ اس کے مزاج، عادات، جذباتی بدلاؤ اور حالاتِ زندگی کو دیکھتے ہیں تو جو پرفیکشن کا تصور آپ نے قائم کیا ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔
لیکن اس سب کے باوجود بھی تمام تر خوبیوں اور خامیوں سمیت اگر آپ اس شخص سے پیار کرتے ہیں تو اس کا مطلب آپ کو اس سے وقتی لگاؤ نہیں بلکہ سچی محبت ہے۔ _ 🤍