Sohail fighter cricket team

Sohail fighter cricket team پاکستان ریلوے

20/12/2025

نوٹ برائے اطلاع: قراقرم ایکسپریس کراچی چھاؤنی سے مقررہ وقت 15:00 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرین کے لیے بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کا ریک فراہم کیا جا رہا ہے۔ 🚂🕰️👍

یہ پشاور سے کوئٹہ بلوچستان جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی  کے لیے بنائی گئی ہے فورسز کے لیے مشین گن فٹ کرنی ہے ...
19/12/2025

یہ پشاور سے کوئٹہ بلوچستان جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی کے لیے بنائی گئی ہے فورسز کے لیے مشین گن فٹ کرنی ہے اوپر کیمرہ لگا ہوا ہے اندر کمپیوٹر پڑا ہوا ہے اور فورسز کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے کی جگہ بنائی ہوئی ہے۔

16/12/2025

🚂 *روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن 🚂*

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ریلوے نے سی ایم سندھ کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے 🌟

*اپ گریڈیشن کی تفصیلات:*

- روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار
- رواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا
- روہڑی اپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا
- منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی

*اپ گریڈیشن کے بعد:*

- روہڑی اسٹیشن ملک کے جدید ترین اور بہترین ریلوے اسٹیشنز میں شامل ہوگا
- روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت، سہولیات میں بہتری ناگزیر قرار
- وزیرِ ریلوے کا روہڑی اسٹیشن کو پاکستان ریلوے کے ایک اہم جنکشن کے طور پر مزید مؤثر بنانے کا اعلان 🚂

16/12/2025

🚂 *پاکستان ریلوے میں 11 لوکل مسافر ٹرینوں پر ایڈوانس ریزرویشن کا آغاز 🚂*

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت، مؤثر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور آمدنی میں اضافے کے پیشِ نظر 11 اہم مسافر ٹرینوں میں ایڈوانس ریزرویشن کی سہولت آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرا دی ہے 🌟

*متاثرہ ٹرینیں:*

- بدر ایکسپریس (111-UP / 112-DN)
- غوری ایکسپریس (113-UP / 114-DN)
- لاسانی ایکسپریس (125-UP / 126-DN)
- کوہاٹ ایکسپریس (133-UP / 134-DN)
- چناب ایکسپریس (135-UP / 136-DN)
- مہران ایکسپریس (149-UP / 150-DN)
- شاہ لطیف ایکسپریس (151-UP / 152-DN)
- فیض احمد فیض پیسنجر (209-UP / 210-DN)
- نارووال پیسنجر (211-UP / 212-DN)
- موہنجو ڈارو ایکسپریس (213-UP / 214-DN)
- راولپنڈی پیسنجر (267-UP / 268-DN)

*نئی پالیسی کی تفصیلات:*

- مسافر اب "رابطہ" موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ان ٹرینوں کے دو مخصوص کوچز (کوچ نمبر 1 اور 2) میں پیشگی نشستیں بک کروا سکیں گے
- اوپن ٹکٹنگ کا نظام بدستور جاری رہے گا
- ایڈوانس ریزرویشن کے لیے مختص نشستیں فروخت نہ ہوں تو انہیں عام اوپن ٹکٹنگ کے تحت دستیاب کر دیا جائے گا 🚂

سرگودہا: سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ پولیس کی گاڑی میں خوفناک حادثہ ،پولیس ذرائع سرگ...
15/12/2025

سرگودہا: سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ پولیس کی گاڑی میں خوفناک حادثہ ،پولیس ذرائع

سرگودہا: خوفناک حادثہ 78شمالی پلی پر پیش آیا ،ذرائع

سرگودہا: حادثہ میں پولیس کے دو جوان شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا،ذرائع

سرگودہا: ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،ذرائع

سرگودہا: امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ،ذرائع

سرگودہا: زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ذرائع

*میں قبر ہوں*میں نے بادشاہوں کو بھی نگلا اور فقیروں کو بھی،ہنستے بستے چہروں کو مٹی میں ملا دیا،اور معصوم بچوں کو بھی ماں...
15/12/2025

*میں قبر ہوں*

میں نے بادشاہوں کو بھی نگلا اور فقیروں کو بھی،
ہنستے بستے چہروں کو مٹی میں ملا دیا،
اور معصوم بچوں کو بھی ماں کی گود سے چھین لیا۔

میں بظاہر خاموش ہوں، مگر حقیقت میں ہر جنازے کے ساتھ چیختی ہوں اور تمہیں پکارتی ہوں

*تیار ہو جاؤ! تمہاری باری آنے والی ہے۔*

یہاں تمہارے قیمتی لباس چِر جائیں گے،
وہ چہرہ جسے تم روز سنوارتے ہو، کیڑے مکوڑے کھا جائیں گے،
وہ آواز جو لوگوں کو متاثر کرتی تھی، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جائے گی۔
اس اندھیری تنہائی میں تم رہو گے اور تمہارے اعمال۔
ماں باپ دفن کر کے چلے جائیں گے،
دوست آنکھیں نم کر کے واپس پلٹ جائیں گے،
اور میں تمہاری ہم نشین بن جاؤں گی۔

مگر کیسی؟
یہ فیصلہ تمہارے اعمال کریں گے۔

اگر آج بھی غفلت میں ڈوبے ہو تو یاد رکھو، موت اچانک آ جائے گی۔
تیاری کر لو، وقت بہت کم ہے۔
میں قبر ہوں اور تمہارا انتظار کر رہی ہوں۔
─━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━─😱😨💔🌟

WhatsApp Group Invite

15/12/2025
30/11/2025

#ویلڈن 👍✨🥀

صاحب نے آج عام مسافر کی طرح #راولپنڈی سے #لاہور کا ٹکٹ خرید کر میں سفر کرنے کے رجحان کو فروغ دیا،
ٹکٹ کو اپنی جیب سے خرید کر ایک اچھا تاثر پیش کیا اور عام مسافروں کے لیے ایک عمدہ پیغام ارسال کیا،
عوام کیلئے ہر ممکن سہولیات میسر کرنے کی دن رات تگ و دو میں کوشاں ہے،
ہر خاص و عام کو ریل میں سفر کرنے کیلئے ٹکٹ خرید کر ہی سفر کرنا چاہیے تاکہ پاکستان ریلوے ملکی معیشت میں بہتری آئے،

👍✨🥀




l

30/11/2025

سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جعلی، غیرقانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو 05 دسمبر 2025 تک اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کروانے کی مہلت دی جارہی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ 🚨🚨🚨🚨🚨

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sohail fighter cricket team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share