08/11/2023
تلی ہوئی مرچیں
اجزاء:
دال سبزی تو ہر گھر میں روز پکتی ہے جسے کھا کر بچے ناک بھوں چڑھاتے ہیں۔ خاتون خانہ چاہیں تو اسی دال کو کچھ اضافی چیزوں کے ساتھ بنا کر لذیذ بھی بنا سکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو تلی ہوئی مرچیں بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو کسی بھی سادے کھانے کو چٹپٹا بنادے گا۔
اجزاء
ہری مرچیں - آدھا پاؤ
بیسن = آدھا کپ
چاٹ مصالحہ = آدھا پیکٹ
سفید زیرہ = آدھا چائے کا چمچ
آلو = 1 عدد (باریک کٹا ہوا)
لیموں کا رس = 2 چائے کے چمچ
ڈبل روٹی کا چورا = 1 کپ
نمک = حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام ہری مرچوں کو درمیان سے کاٹ لیں۔ دوسری جانب آلو، لیموں کا رس، چاٹ مصالحہ اور نمک ملا کر مکس کریں اور اس تیار مصالحے کو ہری مرچوں کے درمیان بھر دیں۔ ایک پیالے میں بیسن میں زیرہ ڈال کر گھولیں۔ ہری مرچوں کو بیسن میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے سے کوٹ کر کے فرائی کرلیں۔ یہ مزیدار سی مصالحہ بھری مرچیں جو کھائے داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔