
08/07/2025
📍 حسین آباد – کراچی
🧒🏻💧 "جب بچپن پانی کے وزن تلے دب جائے..."
یہ چھوٹا بچہ اپنی عمر کے دن کھیلنے، پڑھنے اور خواب دیکھنے کے لیے گزارنا چاہتا ہے۔ لیکن افسوس! یہ اپنے ننھے ہاتھوں سے پانی کے ڈبے اٹھانے پر مجبور ہے۔
🚫 مائیں، بہنیں، اور بچے روزانہ پانی کی تلاش میں خوار ہوتے ہیں۔
🚫 سرکاری ٹینکر ناپید، پائپ لائنیں خشک۔
🚫 لیکن دوسری طرف، بلڈر مافیا آزاد گھوم رہی ہے۔
💰 ان علاقوں میں جہاں غریب اور شریف عوام کے گھروں تک پانی نہیں، انہی گلیوں میں نئی نئی عمارتیں کھڑی ہو رہی ہیں – سوال یہ ہے کہ انہیں پانی کہاں سے آ رہا ہے؟
👈 اس ناانصافی کا ذمے دار کون ہے؟
👈 بچوں کا بچپن چھیننے والے یہ حالات کب ختم ہوں گے؟
👈 کیا ریاست اور بلدیاتی ادارے صرف بلڈرز کی خدمت کے لیے ہیں؟
📢 ہم سوال کرتے ہیں، ہم آواز اٹھاتے ہیں:
"پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے – کیا یہ حق صرف امیروں کے لیے رہ گیا ہے؟"
جاری کردہ:
اہلیان حسین أباد