08/06/2023
🔥🔥🔥 پاک سرزمین اور استحکام پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی
اور استحکام پاکستان پارٹی تک۔۔🔥🔥🔥 محمد عمران خان کا سلگتا کالم ۔۔ 🔥🔥🔥 حکومت گئی۔۔ اور نوسربازالیکٹیبلز کو جن کا مال تھا وہی سائیں واپس لے گئے ۔۔
عمران خان سے میری سولہ سال پہلے اسی سے زیادہ ملاقاتیں رہیں ۔۔ اس وقت مشرف کا دور تھا۔۔۔
عمران خان صاحب ایک سیٹ کے MNA تھے ۔ ہم روزانہ ان کے پاس عصر کے وقت پارلیمنٹ لاجز پہنچتے اور عمران خان صاحب اپنی بنا تسمہ لگی کھیڑیوں کو پہن کر اپنے لاج سے ہمارے ساتھ واک کرنے نکل آتے ۔۔ ہر موضوع پر گفتگو ہوتی ۔۔ مغرب کی اذان ہوتی تو ہم ایف ٹین روانہ ھو جاتے جب کہ عمران خان صاحب مغرب کی نماز اپنے لاج میں ہی ادا کرتے ۔۔ 2007 - 2008 کی بات کر رہا ہوں ۔۔
اس وقت عمران خان صاحب کے پاس قوم کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ تھا مگر یہ نوسرباز ساتھ نہیں تھے جنہوں نے تبدیلی کی تلاش میں بھٹکنے والے غریب اور مخلص کارکنوں کو خان سے دور کر کے
ہر قسم کا ذاتی مفاد حاصل کیا۔۔
خان صاحب کو بھی ان دنوں الیکٹیبلز پر بہت پیار آتا تھا۔۔
پھر پتہ چلا تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے.
حکومت بن گئی۔۔ خان چور نہیں ۔۔ قوم کا درد بھی رکھتا ہے اس لئے اس نے حکومت میں آکر بھت سے
اچھے کام بھی کئے ۔۔ مگر نوسرباز الیکٹیبلز کو تبدیلی نہیں ذاتی مفاد کی تلاش تھی۔۔
حکومت گئی۔۔ اور نوسربازالیکٹیبلز کو جن کا مال تھا وہی سائیں واپس لے گئے ۔۔
پاک سرزمین اور استحکام پاکستان کے لئے ھونے والا سفر افسوس صد افسوس کہ پاک سرزمین پارٹی
اور استحکام پاکستان پارٹی پر ختم ہوا۔۔
عمران خان حکومت میں جب آیا تو میں کبھی اسکے پاس ملنے نہیں گیا ۔۔ لیکن ٹی وی شوز جو ایک سال
پہلے سچ ٹی وی پر نشر ہوئے ان کو آج بھی ثبوت کے طور پر دیکھ لیں ۔۔ اس وقت جب یہی سب نوسرباز الیکٹیبلز عمران خان کو گھیرے ہوئے تھے اور عمران خان کو قائد اعظم ثانی قرار دیتے تھے
آپکا یہ بھائی محمد عمران خان سچ ٹی وی پربتا رہا تھا کہ یہ نوسرباز الیکٹیبلز پی ٹی آئی یا عمران خان
یا عوام کے ساتھی نہیں۔۔ یہ نوسربازہیں اور مفادات کے پجاری۔۔۔
اب عمران خان مالک یوم الدین سے ان نوسرباز الیکٹیبلز کو عوام پر مسلط کرنے کی معافی مانگے اور یاد رکھےاگر مالک یوم الدین نے اقتدار دینا ہوگا تو ان نوسرباز الیکٹیبلز کے بنا بھی عطا ھوگا۔۔
عمران خان صاحب اب اپنا محاسبہ شروع کریں آپ ۔۔ روس جانے کا غلط وقت چننے سے لیکر امریکہ
پر الزام تراشی تک ۔۔ ان نوسرباز الیکٹیبلز کو عوام پر مسلط کرنے سے لیکر دو صوبوں میں مالک یوم الدین کی عطا کردہ نعمتوں کی ناشکری تک ۔۔ یعنی بے پناہ عوامی قربانیوں کے بعد مالک یوم الدین کے عطا کردہ اقتدار کی ناشکری تک ۔۔۔ میں آپ کو آپ کی ایک نہیں ایک سو ایک غلطیاں گنوا سکتا
ہوں ۔۔۔ لیکن آج آپ پر مشکل وقت ھے اس لئے آج میں آپ پر تنقید نہیں کروں گا۔۔
اللہ پاک کا وعدہ ھے کہ تم ہی غالب رھو گے اگر تم مومن ھو۔۔۔ یہ وعدہ نوسرباز الیکٹیبلز کے لئے نہیں۔۔
رہی بات استحکام پاکستان پارٹی کی ۔۔۔ انجام اسکا پاک سرزمین پارٹی والا ہی ہوگا۔۔
و یبقٰی وجہ ربک ۔۔ بے شک ۔۔ بس نام رہے گا اللہ کا 🌹
جو غائب بھی ہے حاضر بھی 🌹
جو منظر بھی ہے ناظر بھی🌹
! پاک سرزمین اور استحکام پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی
اور استحکام پاکستان پارٹی تک۔۔ محمد عمران خان کا سلگتا کالم ۔۔
Pakistan Press Club is The Premier International News Agency Based In Dubai ❤️ Bringing You The Latest Breaking News Stories And Live Events From Around...