
07/08/2025
پشین.07 اگست
ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیر صدارت لائن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی آفسران کے ساتھ تعارفی اور کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مفادعامہ کی خاطر ضلعی آفسران کے مخلصانہ کردار کی آدائیگی وقت کی ضرورت ہے تمام آفسران کو چائیے کہ وہ اپنی سونپی گئی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں اور خندہ پیشانی سے قوم و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس بابت ضروری ہے کہ تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مزید بہتر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کو مثالی بنائیں،انہوں نےکہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے مناسب حل کے لیے آفسران اور ملازمین کے مابین مضبوط روابط اور مکمل حاضری ناگزیر ہے ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور ڈپٹی کمشنر کے پیشگی اجازت کے بغیر اپنی ڈیوٹی کے اسٹیشن یعنی جگہ تعیناتی کو نہ چھوڑیں،مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور صحت کے ضمن میں دور آفتادہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں رکھیں جبکہ ضلع میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے تمام نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کا جائزہ لیا جائے گا اور ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار ورک آرڈر کے عین مطابق مکمل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جبکہ اس ضمن میں بروقت اور بہترین اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام آفسران عوام کے بنیادی مسائل کے مناسب حل کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طور پر انجام دیں۔