Bostan Press club

Bostan Press club BPC is basically a news page which produces contents to All national and international pashto/Urdu speakers including entertainment , sports and culture .

چیئرمین پاکستان ورکرز پارٹی ن خدائے دوست خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ورکرز پارٹی ن کا نام عنقریب تبدیل کیا جائے گا پار...
02/01/2026

چیئرمین پاکستان ورکرز پارٹی ن خدائے دوست خان کاکڑ
نے کہا ہے کہ پاکستان ورکرز پارٹی ن کا نام عنقریب تبدیل کیا جائے گا پارٹی کے ساتھیوں سے صلاح و مشورے کے بعد تبدیل ہوگی

02/01/2026

کلی فیض آباد بوستان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، فصلیں اور زرعی زمینیں خطرے میں
کلی فیض آباد بوستان میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلابی ریلے نے علاقے میں شدید تباہی مچا دی ہے ، تیز رفتار پانی کی لپیٹ میں آ کر زرعی زمینوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سیلابی ریلے نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیے گئے حفاظتی بند کو مکمل طور پر بہا دیا ، جس کے باعث علاقے کی زرعی زمینیں کھلے پانی کے رحم و کرم پر آ گئی ہیں۔ حفاظتی بند کے ٹوٹنے سے لہسن اور گندم کی تیار اور زیر کاشت فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، جو مقامی زمینداروں کے لیے معاشی تباہی کے مترادف ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کا رخ آبادی کی جانب ہونے کی وجہ سے کئی گھروں کو بھی براہ راست خطرات لاحق ہیں اور اگر مزید بارشیں ہوئیں تو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عارضی انتظامات کرنے کی کوشش کی ، تاہم طاقتور سیلابی ریلے کے سامنے یہ اقدامات ناکافی ثابت ہوئے۔
علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ محکمہ کو متعدد بار تحریری اور زبانی درخواستیں دی گئیں جن میں سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر وال پروٹیکشن اور مضبوط حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، مگر تاحال متعلقہ احکام نے اس سنگین صورتحال پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔
متاثرہ زمینداروں اور رہائشیوں نے اعلیٰ احکام ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر وال پروٹیکشن تعمیر کی جائے اور متاثرہ کسانوں کو فصلوں کے نقصانات کا مناسب معاوضہ دیا جائے تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت عملی اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے ، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہو گی۔

01/01/2026

31/12/2025
زیارت ، رود ملازئی اور کان  مہترزئی میں برف باری کے بعد ہر منظر ایسا لگتا ہے جیسے قدرت نے سفیدی کے موتی بکھیر کر زمین کو...
31/12/2025

زیارت ، رود ملازئی اور کان مہترزئی میں برف باری کے بعد ہر منظر ایسا لگتا ہے جیسے قدرت نے سفیدی کے موتی بکھیر کر زمین کو خوابوں کی چادر اوڑھا دی ہو جہاں خاموشی بھی حسن کی زبان میں باتیں کرتی ہے۔

بلوچستان صحت کارڈ کراچی ہسپتال لسٹ جہاں سے آپ اپنے یا اپنے فیملی کے کسی بھی میمبر کا 1200000 بارہ لاکھ تک کا علاج کرواسک...
30/12/2025

بلوچستان صحت کارڈ کراچی ہسپتال لسٹ جہاں سے آپ اپنے یا اپنے فیملی کے کسی بھی میمبر کا 1200000 بارہ لاکھ تک کا علاج کرواسکتے ہیں بشرطیکہ کہ آپکا شناختی کے کارڈ پر پتہ بلوچستان کا ہو اور آپکا شناختی کارڈ ایکسائیر نہ ہو اور اس میں او پی ڈی شامل نہیں ہے کسی بھی ایمرجنسی کا علاج ہو جس میں مریض کو داخل کرنے کی ضرورت ہو یا زچہ بچہ کیس ہو
ان ہسپتالوں میں سٹیٹ لائف کا کاؤنٹر الگ سے بناہوا ہے وہاں پر جاکر اپنا شناختی کارڈ دکھائیں اور بتائیں کہ میں نے بلوچستان صیحت کارڈ سے علاج کروانا ہے باقی وہ آپ کی رہنمائی کریں گے یہ میسج زیادہ سے زیادہ گروپوں میں شیئر کریں تاکہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ عوام فائدہ اٹھاسکے.

سہل الرحمن بلوچ دوبارہ سیکرٹری ایریگیشن تعیناتسہل الرحمن بلوچ نے دوبارہ سیکرٹری ایریگیشن کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ...
30/12/2025

سہل الرحمن بلوچ دوبارہ سیکرٹری ایریگیشن تعینات
سہل الرحمن بلوچ نے دوبارہ سیکرٹری ایریگیشن کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما عطاءاللہ خان کاکڑ اور سوشل ایکٹوسٹ معاذاللہ کاکڑ نے انہیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران علاقے میں درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکرٹری ایریگیشن نے ان مسائل پر توجہ دینے اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی او پشین عبدالحلیم آچکزئی اور ایس ڈی پی او عنایت اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او بوستان نے کامیاب کارروائی ...
29/12/2025

ڈی پی او پشین عبدالحلیم آچکزئی اور ایس ڈی پی او عنایت اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او بوستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب اور اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔
بوستان ایس ایچ او تھانہ بوستان سید احمد شاہ آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس بنیادی فریضے پر کسی قسم کی سودا بازی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس بوستان نے ایک کامیاب اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بوستان سے اغوا کی گئی لڑکی کو لوئی بند کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا ، جبکہ درندہ صفت اغوا کار رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اغوا شدہ لڑکی کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، تاہم پولیس کی فوری کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
اس کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ابراہیم خان رحمت اللہ اور لوئی بند پولیس کی ٹیمیں بھی ہمراہ تھیں ، جنہوں نے باہمی تعاون سے پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن مکمل کیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، جبکہ اغوا شدہ لڑکی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او سید احمد شاہ آغا نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور پولیس ہر حال میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے علاقے میں کوئی جگہ نہیں۔
کامیاب کارروائی پر علاقہ مکینوں نے ڈی پی او پشین عبدالحلیم آچکزئی ، ایس ڈی پی او عنایت اللہ کاکڑ ، ایس ایچ او بوستان سید احمد شاہ آغا ، ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالقدیر کاکڑ ، آئی او سید بشیر آغا اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدام کو سراہا۔

Address

Killi Qasim Bostan
Karachi
12345

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bostan Press club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bostan Press club:

Share