Hamara Landhi Karachi

Hamara Landhi Karachi We're your direct line to the latest updates, breaking stories, and community highlights

17/02/2024

پاکستان

گوگل بھی پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر پریشان ہے

شاہد خاقان نے انتخابات کے نتائج میں ای سی پی کی کارکردگی پر طنز کیا

کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے کام پر طنز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کراچی کی احتساب عدالتوں میں پیش ہوئے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج سے قبل جعلی فارم 47 بنا کر عام انتخابات میں شاندار کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سارا کھیل 47 اور 45 دونوں فارمز کا ہے، جس نے فارم 47 حاصل کیا وہ انتخابات کے نتائج کے مطابق فاتح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن تاریخ کا نایاب تھا جس پر گوگل بھی پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر پریشان ہے۔


GMA News ARY News

17/02/2024

بنارس چورنگی رفاہی پلاٹ پر قبضہ، عدالت کا غیر قانونی دکانیں ختم کرنے کا حکم
کراچی: بنارس چورنگی میں رفاہی پلاٹ پر قبضہ کر کے غیر قانونی دکانیں بنانے کے کیس میں عدالت نے پلاٹ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے بنارس چورنگی پر بنی غیر قانونی دکانوں کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رفاہی پلاٹ خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور گرین بیلٹ بحال کی جائے، درخواست گزار ذاکر کے مطابق بنارس چورنگی 43 سو مربع گز پر واقع ہے، یہ اسکیم 27 کا حصہ ہے، لیکن اسکیم 28 کی جعلی دستاویزات کی آڑ میں یہ دکانیں بنائی گئی ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر قانونی دکانیں منہدم کر کے یہاں پارک بنایا جائے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیے جگہ دستیاب ہو۔
درخواست میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایس بی سی اے، کے ڈی اے کے سربراہوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، اینٹی انکروچمنٹ سیل اور آئی جی پولیس کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

*غزہ میں حماس حکومت کی واپسی*حماس مجاہدین  نے ان علاقوں میں دوبارہ قدم رکھنا شروع کر دیا ہے، جہاں سے اسرائیل نے ایک ماہ ...
05/02/2024

*غزہ میں حماس حکومت کی واپسی*
حماس مجاہدین نے ان علاقوں میں دوبارہ قدم رکھنا شروع کر دیا ہے، جہاں سے اسرائیل نے ایک ماہ قبل انخلاء کیا تھا۔

حالیہ دنوں میں، غزہ شہر میں حماس حکومت کی جانب سے پولیس افسران کی تعیناتی اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کی تقسیم کے لیے عارضی دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں۔
اسرائیلی رپورٹ

02/02/2024

karachi 🇵🇰
کراچی:لانڈھی منزل پمپ بانس والی گلی کے قریب آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے03افراد زخمی۔

شناخت روشن ولد حمید عمر45سال، امیر ولد ممتاز عمر30سال، تاج ولدزرتاج عمر40سال۔

GMA News Express News ARY News

02/02/2024

karachi🇵🇰:*
ضلع ملیر پولیس اسٹیشن شاہ لطیف کی حدود قذافی ٹاؤن الفضل بیکری کے پاس دو گروپوں کے درمیان جھگڑا متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

دونوں گروپوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی

ابتدائی طور پر بچوں کی اپسی لڑائی پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا
بعد ازاں دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا

تھانہ شاہ لطیف پولیس بھی موقع پر پہنچ معلومات حاصل کر رہی ہے

زخمی تمام افراد کو قریبی ایم کے جنرل ہسپتال ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے.



Karachi, Pakistan GMA News Express News ARY News

27/01/2024

‏*چونیاں میں پولیس کسٹڈی میں ہتھکڑیوں میں جکڑے تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جاتا ہے اور پولیس اہلکار ہاتھوں میں اسلحہ تھامے ہتھکڑیوں کومضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں کہیں مقتول اٹھ کر بھاگ ہی نہ جائے،،،،،اللہ پاک رحم فرمائے ہمارے حالات پر،،،اس قوم کا کوئی والی وارث نہیں رہ گیا،،*
‏*پولیس کو کسی اور کام پر لگایا ہوا ہے،اللہ کی پناہ
*
News

27/01/2024

آج انڈیا میں غیرت مند مسلمانوں نے بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے والوں کی طبیعت صاف کر دی۔ غیرت ایمانی ہمارے حکمرانوں کی بھی جاگے، دعا کریں ،،الحمد للہ غیرت مسلم زندہ ہے


21/01/2024



🔻غزہ کتائب القسام مجاہدین نے جبالیا میں اسرائیلی فوجی ٹینکوں کو یاسین 105 میزائلوں سے تباہ کردیا

🔻مجاہدین نے کارروائیوں کے دھماکے دار نئی ویڈیو جاری کردی


GN Madani

18/01/2024

Pakistan News Update:
Karachi Airport situation.....
Watch this video..


Sindh Karachi, Pakistan Karachi Airport

*معروف عالم دین  اور  صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نےکہا ہےکہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عباد...
17/01/2024

*معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نےکہا ہےکہ اس وقت تمام نفلی عبادات سے افضل عبادت غزہ کے لوگوں اور مجاہدین کی مالی امداد ہے۔*

کراچی میں حرمت اقصیٰ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے جو لوگ نفلی عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ یہ رقم فلسطین کے جہاد میں دیں، انہیں زیادہ اجروثواب ہوگا، علمائے کرام نماز فجر میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا کہنا تھا کہ آج کے اجتماع کا پس منظر یہ ہےکہ حماس کی طرف سے جہاد کا آغاز ہوا، اس وقت وطن عزیز میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، میں دیکھ رہا تھا رفتہ رفتہ یہ مسئلہ دھیما پڑتا جا رہا تھا، ہم نے سوچا سب سے پہلے علما کو جمع کرکے گزارش کی جائے کہ اس مسئلےکو زندہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں بہت سی زمینوں پر غیروں کا قبضہ ہے، لیکن یہاں مسئلہ زمین کا نہیں نہ اس بات کا ہےکہ غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے، اصل مسئلہ بیت المقدس کا ہے، فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے، امت مسلمہ پر فرض ہے اسے یہودیوں سے آزادکرائے، یہ مسئلہ ہمارے قبلہ اول کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بریکنگ نیوز ملیر جعفر طیار سے بند گھر سے لاش برآمد تھانہ ملیر سٹی کی حدود ملیر جعفر طیار سلمان فارسی امام بارگاہ کے پاس ...
15/01/2024

بریکنگ نیوز

ملیر جعفر طیار سے بند گھر سے لاش برآمد

تھانہ ملیر سٹی کی حدود ملیر جعفر طیار سلمان فارسی امام بارگاہ کے پاس گھر سے دس دن پرانی لاش بر آمد

لاش کی شناخت آغا فردوس کے نام سے ہوئی عمر ستر سال

آغا فردوس اپنے گھر میں اکیلے رہائش پذیر تھا کافی عرصہ سے گھر بند تھا علاقہ مکین

مذید تفتیش شروع کردی گئی ابتدائی طور پر طبعی موت لگتی ہے پولیس

افسوسناک۔ صوبہ خیبر پختونخوا۔ تیمر گرہ مالاکنڈ۔یہ معصوم بچی اپنے ماموں کے گھر گئ تھی وہاں کزنز کے ساتھ رات کو ہاتھ کی ان...
15/01/2024

افسوسناک۔ صوبہ خیبر پختونخوا۔ تیمر گرہ مالاکنڈ۔

یہ معصوم بچی اپنے ماموں کے گھر گئ تھی وہاں کزنز کے ساتھ رات کو ہاتھ کی انگلیوں پر مہندی لگائی اور انگلیوں کے سر پر شاپر باندھ کر سو گئ صبح جب اٹھی تو انگلیوں میں حرکت بند ہو چکی تھی۔ جب ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ انگلیوں کے سر پر شاپر بندھا ہونے کی وجہ سے خون کی گردش رک گئ تھی اور ٹائم زیادہ ہونے کے وجہ سے انگلیوں کا اپنی حالت میں واپس آنا ناممکن ہو چکا تھا۔ جس سے تیمرگرہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے انگلیوں کے سرے کاٹ کر بچی کے ہاتھوں کو مکمل ناکارہ ہونے سے بچا لیا۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں میں خواتین اور بچیوں کو ایسے واقعات سے باخبر رکھیں تاکہ کسی اور والدین کے پھول جیسے بچیوں کو ایسے حادثات سے بچایا جا سکے۔

Address

Pakistan Landhi Karachi
Karachi
12345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamara Landhi Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamara Landhi Karachi:

Share