29/11/2025
یہ کراچی کے صدام بھائی کی محنت اور غیرت کی سچی کہانی ہے۔ صدام بھائی پچھلے 18 سال سے اپنی چھوٹی سی سائیکل پر چنا پلاو بیچ کر اپنے گھر کا چولا جلا رہے ہیں۔ کبھی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے جہاں صرف 300 روپے ڈیلی ملتے تھے، مگر گھر کے حالات بہتر نہ ہونے پر انہوں نے اپنی بیوی کا تھوڑا سا سامان — واشنگ مشین وغیرہ — بیچ کر یہ چھوٹا سا کاروبار شروع کیا۔
آج صدام بھائی روزانہ 1000 سے 1200 روپے کما لیتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ “بس میرے گھر کے دو وقت کے کھانے کا انتظام ہو جائے، مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔” دو بیٹیاں اور دو چھوٹے بیٹے اسکول میں پڑھ رہے ہیں، اور یہ سب کچھ وہ اپنی محنت سے چلاتے ہیں۔
صبح ان کی بیوی پیار سے چنا پلاو تیار کرتی ہیں اور صدام بھائی صبح 9 بجے سے 3 بجے تک کراچی صدر پریس مارکٹ کے باہر محنت سے گھوم پھر کر اپنا پلاو بیچتے ہیں۔ ان کے چنا پلاو کا ذائقہ بھی لاجواب ہے اور ریٹ بھی بہت مناسب۔
صدام بھائی جیسے لوگ اصل سفید پوش ہوتے ہیں۔ نہ کسی سے مانگتے ہیں، نہ شکایت کرتے ہیں۔ بس اپنی محنت سے عزت کی روزی کماتے ہیں۔
ایسے باحیا محنتی لوگوں کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے— بغیر مول تول کیے چیز خرید لینی چاہیے تاکہ ان کے گھر کا چولا جلتا رہے اور ان کے بچوں کی تعلیم جاری رہ سکے۔
اللہ تعالیٰ صدام بھائی جیسے محنتی اور اماندار کاروباری لوگوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔