Street or Chai

Street or Chai social media Social media video creator

05/09/2025
"جو ختم ہو گیا اس کی فکر چھوڑ دیں جو بچ گیا ھے اس کی حفاظت اور آبیاری شروع کر دیں."
17/08/2025

"جو ختم ہو گیا اس کی فکر چھوڑ دیں جو بچ گیا ھے اس کی حفاظت اور آبیاری شروع کر دیں."

بونیر سے ایک دوست سے بات ہوئی، وہ بتا رہا تھا کہ کل رات تک ریسکیو کی کوششیں جاری تھیں۔ لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی تھیں، ...
16/08/2025

بونیر سے ایک دوست سے بات ہوئی، وہ بتا رہا تھا کہ کل رات تک ریسکیو کی کوششیں جاری تھیں۔ لاشیں ملبے سے نکالی جا رہی تھیں، کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے، کچھ درختوں میں پھنسے تھے اور ابھی بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔

اپیل ہے کہ جو بھی قریبی علاقے کے لوگ ہیں، بونیر اور باجوڑ میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ یہ وقت ہمارے اتحاد اور بھائی چارے کا ہے

اختلاف سسٹم سے ہو سکتا ہے سسٹم چلانے والوں سے ہو سکتا ہے مگر یہ سبز حلالی پرچم ہماری پہچان ہے اور وطن سے محبت ہمارے ایما...
14/08/2025

اختلاف سسٹم سے ہو سکتا ہے سسٹم چلانے والوں سے ہو سکتا ہے
مگر یہ سبز حلالی پرچم ہماری پہچان ہے
اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے 🇵🇰

فوتگی والے گھر کھانے کے انتظار میں بیٹھے لوگ ان کوّوں سے زیادہ مختلف نہیں ہوتے 🙂
25/07/2025

فوتگی والے گھر کھانے کے انتظار میں بیٹھے لوگ ان کوّوں سے زیادہ مختلف نہیں ہوتے 🙂

نئی نسل کو کیا معلوم کہ............ صرف PTV دیکھنے کو کیا کیا جتن کیے جاتےتھےــــــــ جس دن بارش آندھی  آتی گھر کے ایک ب...
28/06/2025

نئی نسل کو کیا معلوم کہ............
صرف PTV دیکھنے کو کیا کیا جتن کیے جاتےتھےــــــــ جس دن بارش آندھی آتی گھر کے ایک بندے کی ڈیوٹی ہوتی کہ وہ اینٹینے کا رخ سیدھا کرتا رہےــــــــ ورلڈ کپ کے میچز میں ایک پاؤں نیچے اور ایک چھت پر ہوتاـــــــــ ہر دوسرے دن تار جلا کر پلگ کسنا پڑتاــــــــــ کبھی کبھی دھوپ سے پلاسٹک کی ساری تار ٹکڑے ٹکڑے ہونے لگتی تو نئی تار کا پورا رول آ جاتا....... کبھی کالی کبھی سفید اور کبھی سبز ـــــــــ اینٹینا کو اس رخ پر فکس کرنا جس پر تصویر صاف آتی ، ایک آرٹ تھاــــــــــ گھر میں نیا اینٹینا آنے کی ایسی ہی خوشی ہوتی جیسی نئی بائیک آئی ہوــــــــــ کوشش کی جاتی زیادہ اونچائی پر ڈنڈا نصب ہو ۔ اسے کچھ لوگ ایریئل بھی کہتے تھےــــــــ ہوا چلتی اور اینٹینا اپنا رخ موڑ لیتا تو خبریں دیکھنے والے بزرگ فورا بچوں کو آواز دیتے...... جلدی سے انٹینا ٹھیک کرو ، ٹی وی پہ مکھیاں آ گئی ہیں....... 😄
جو وقت گزر جائے ـــــــ وہی وقت اچھا لگتا ہے ۔۔۔ ♥️
آپ میں سے کسی کا نے یہ انٹینا ٹھیک کرنے والی ڈیوٹی نبھائی ہےـــــــــ

منقول

کئی گھنٹے دریائے سوات میں پھنسے افراد کی مدد کوئی نہ کرسکا ، اللہ تمام مرنے والے افراد کی مغفرت نصیب کریں
27/06/2025

کئی گھنٹے دریائے سوات میں پھنسے افراد کی مدد کوئی نہ کرسکا ، اللہ تمام مرنے والے افراد کی مغفرت نصیب کریں

اللّٰہ بخشے اس گوند نے کبھی پیپر نہیں جوڑا🤣
20/06/2025

اللّٰہ بخشے اس گوند نے کبھی پیپر نہیں جوڑا🤣

مجھے وہ لوگ پسند ہیں..جو اپنی عزت کرتے ہیںدوسروں کا احترام کرتے ہیں گہری باتیں کرتے ہیںکچھ بھی شائستگی سے پوچھتے ہیں ذوق...
14/06/2025

مجھے وہ لوگ پسند ہیں..
جو اپنی عزت کرتے ہیں
دوسروں کا احترام کرتے ہیں
گہری باتیں کرتے ہیں
کچھ بھی شائستگی سے پوچھتے ہیں
ذوق و شوق سے مذاق کرتے ہیں
خلوص سے معذرت کرتے ہیں!
اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں...

وہ ڈوب رہی تھی۔اور کسی نے محسوس نہیں کیا…کسی نے بھی نہیں، سوائے اُس کے خود کے۔یہ جون 2022 کی بات ہے، ورلڈ چیمپئن شپ، بود...
09/06/2025

وہ ڈوب رہی تھی۔
اور کسی نے محسوس نہیں کیا…
کسی نے بھی نہیں، سوائے اُس کے خود کے۔
یہ جون 2022 کی بات ہے، ورلڈ چیمپئن شپ، بوداپیسٹ میں۔انیتا الواریز، ایک امریکی آرٹسٹک سوئمر، جن کا تعلق میکسیکو سے ہے،ایک لاجواب پرفارمنس دے رہی تھیں۔مگر جب اُن کا مظاہرہ ختم ہوا… وہ پانی سے اوپر نہیں آئیں۔
وہ بے ہوش ہو چکی تھیں۔اُن کا جسم چند لمحے پانی کی سطح پر تیرتا رہا،
پھر آہستہ آہستہ نیچے ڈوبنے لگا۔
پوری طرح، pool کی تہہ تک۔
نہ ناظرین کو احساس ہوا، نہ ججز کو۔
سب تالیاں بجا رہے تھے۔لیکن اُن کی کوچ، آندریا فوانتس، نے محسوس کیا۔وہ انیتا کو اچھی طرح جانتی تھیں—انہیں معلوم تھا کہ وہ کتنی دیر میں سانس لینے کے لیے اوپر آتی ہیں۔دل نے گواہی دی کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ایک پل کی بھی تاخیر کیے بغیر،وہ کود گئیں۔مکمل لباس میں، جوتے پہنے ہوئے۔انہوں نے سیدھا گہرائی میں غوطہ لگایا،انیتا کو کمر سے پکڑا،
اور اوپر لے آئیں۔انہوں نے اس کی جان بچا لی۔
یہ کہانی مجھے ایک گہری سوچ میں لے گئی…کیا کوئی ہے جو آپ کو اتنا جانتا ہو
کہ جب آپ باہر سے مسکرا رہے ہوں، مگر اندر سے ٹوٹ رہے ہوں—تو وہ محسوس کر لے؟ایسا کوئی، جو بنا جھجک آپ کے لیے کود پڑے،جب آپ میں ہمت نہ بچے کہ آپ خود اوپر آ سکیں؟
اور سب سے اہم بات…
کیا آپ کسی کے لیے وہ شخص بن سکتے ہیں؟کیا آپ اپنے پیاروں کی زندگی میں اتنے موجود ہیںکہ آپ اُس لمحے کو محسوس کر سکیں جب وہ ڈوبنے لگیں؟
یا آپ بھی صرف ایک تماشائی ہیں،
جو تالیاں بجا رہا ہے،
مگر یہ دیکھنے سے قاصر ہے کہ اندر سے کوئی ٹوٹ رہا ہے؟
اس زندگی میں، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہےجو ہمیں صرف دیکھیں نہیں—بلکہ ہمیں محسوس کریں۔ایسے لوگ، جو پہچان لیں کہ کب ہم ہار ماننے والے ہیں،اور ہمت کریں کہ ہماری خاطر... چھلانگ لگا دیں۔؟؟
میرا جواب ہے میرے لیے ایسا کویئ بھی نہیں۔۔۔۔!!!

بھیڑئیے نے گدھے کو قائل کرتے ہوئے کہاتمہاری دلی خواہش ہے نا کہ تم جنگل کے بادشاہ بن جاؤ سو خوش ہو جاؤ ،  بادشاہ کی نظر ت...
01/06/2025

بھیڑئیے نے گدھے کو قائل کرتے ہوئے کہا

تمہاری دلی خواہش ہے نا کہ تم جنگل کے بادشاہ بن جاؤ سو خوش ہو جاؤ ، بادشاہ کی نظر تم پر پڑ گئی ہے۔ جاؤ وہ تمہیں بادشاہ بنانا چاہتا ہے۔ بادشاہ کو غار میں جا کر مل لو وہ تمہارا انتظار کر رہا ہے۔

یہ سنتے ہی گدھے نے دو لتی جھاڑی اور خوش فہمی میں غار کی طرف چل پڑا

غار میں پہنچتے ہی بھوکا شیر گدھے پر جھپٹ پڑا لیکن گدھے کی خوش بختی کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

غار سے باہر آ کر جنگل میں گدھے نے مکار بھیڑئیے سے شکوہ کیا کہ شیر کے تو کچھ اور ہی ارادے تھے اس نے میرے کان چبا ڈالے وہ تو میں بھاگ کر نکل آیا میری خوش قسمتی تھی

بھیڑیے نے احمق گدھے کو تسلی دیتے ہوئے کہا یار وہ تمہارے کان اس لیے کاٹنا چاہتا تھا کہ تمہارے سر پر تاج سج سکے۔ بھلا اتنے بڑے بڑے بھدے کانوں کے ساتھ کیسے تمہارے سر پر بادشاہت کا تاج سجتا۔ بے وقوف گدھا پھر باتوں میں آگیا۔

وہ پھر بادشاہ سے ملنے غار میں جانے پر راضی ہو گیا۔

اب کی بار پھر بوڑھا شیر بھوک سے ستایا ہوا گدھے پر جھپٹ پڑا مگر لالچی گدھا اس بار پھر بھاگنے میں کامیاب ہوا اور سیدھا بھیڑیے پہ آ کر برسا

چِلا کر کہا اس دفعہ اس نے میری دم چبا ڈالی میں پھر خوش قسمتی سے بھاگ کر نکل آیا ہوں۔ مجھے اس کے ارادے اچھے نہیں لگ رہے۔

فریبی بھیڑیے نے اس دفعہ پھر گدھے کو اپنی چکنی باتوں میں پھنساتے ہوئے کہا

ارے بے وقوف وہ تمہاری دم اس لیے کاٹنا چاہتا ہے تاکہ تم بادشاہت کے تخت پر آرام سے بیٹھ سکو۔ بھلا اس دُم کے ہوتے ہوئے تم کیسے بادشاہت کی نرم و گداز گدی پر بیٹھ سکتے ہو۔

گدھا تیسری بار پھر بھیڑیے کی باتوں میں آگیا لیکن اب کی بار وہ بادشاہ سے بچ نہیں سکا۔

وہ غار میں جونہی داخل ہوا شیر نے اس پر حملہ کیا اور چشم زدن میں گدھے کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔

مکار دشمن ہمیشہ سادہ لوح لوگوں کے دل میں چھپی خواہش کو بنیاد بنا کر ان کا شکار کرتے ہیں۔

اس موضوع پر کچھ عرصہ قبل ایک کتاب ہاتھ آئی تھی جو مجھے ذاتی طور پر بہت شاندار لگی۔

وہ کتاب انگلش زبان میں لکھی گئی ہے جو کہ how to analyse people کا اردو ترجمہ ہے۔

بہت کم کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو انگلش سے اردو میں اس کی روح کو زندہ رکھتے ہوئے ترجمہ کی جائے۔

مجھے لگا یہ کتاب ان میں سے ایک ہے۔

اگرچہ یہ کتاب بہت مختصر سی ہے لیکن اس میں manipulaters حضرات کی ان ٹرِکس کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کس طریقے سے یہ لوگ آپ کی سادہ لوحی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اپنا الو سیدھا کرتے ہیں، آپ کو محسوس بھی نہیں ہوتا اور کب اپ ان کے ہاتھوں استعمال ہو گئے۔

کتاب پڑھتے ہوئے لگتا ہے جیسے اپ کسی سرکس میں کھڑے ہیں۔

اور اپ کے ارد گرد مینیپولیٹر حضرات اپنی اپنی کارستانیاں کر رہے ہیں اور اپ کتاب کے عدسے کی مدد سے ان تمام لوگوں کی حرکات و سکنات نہ صرف سمجھ رہے ہیں بلکہ ان کے توڑ کو بھی جان پا رہے ہیں۔

کتاب کا نام ہے "آپ استعمال ہو رہے ہیں"

قیمت 450
ڈیلیوری چارجز 150
کُل خرچ 600 روپے

آرڈر کرنے کے لیے دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 03432036864

کفیـᷞــⷷــⷷــᷫــⷣــⷦـــل اسلـⷨــⷣــᷞــᷤــⷣـــم ✍🏻 30 مئی 2025
..کاپیڈ...

*بیوی:* آج دھونے کے لئے زیادہ کپڑے مت نکالنا۔*شوہر:* کیوں؟*بیوی:* کام والی ماسی دو دن نہیں آئے گی*شوہر:* کیوں؟*بیوی:* ...
31/03/2025

*بیوی:* آج دھونے کے لئے زیادہ کپڑے مت نکالنا۔
*شوہر:* کیوں؟
*بیوی:* کام والی ماسی دو دن نہیں آئے گی
*شوہر:* کیوں؟
*بیوی:* اپنی نواسی سے ملنے بیٹی کے پاس جا رہی ہے، کہہ رہی تھی دو دن نہیں آؤں گی۔
*شوہر:* ٹھیک ہے، زیادہ کپڑے نہیں نکالوں گا۔
*بیوی:* اور ہاں !!! ماسی کو پانچ سو روپے دے دوں؟
*شوہر:* کیوں؟ ابھی عید آ ہی رہی ہے، تب دے دیں گے۔
*بیوی:* ارے نہیں بابا !! غریب ہے بیچاری، بیٹی اور نواسی کے پاس جا رہی ہے، تو اسے بھی اچھا لگے گا۔اور کچھ اپنی نواسی کے لئے بھی لے جائے گی۔ اس کی بیٹی اور نواسی بھی خوش ہوجائیں گی۔ویسے بھی اس مہنگائی کے دور میں اس کی تنخواہ سےکیا بنتا ہوگا۔ اپنوں کے پاس جا رہی ہے،کچھ ہاتھ میں ہوگا تو خوش رہے گی۔
*شوہر:* تم تو ضرورت سے زیادہ ہی جذباتی ہو جاتی ہو میرا خیال اس کی ضرورت نہیں۔
*بیوی:* آپ فکر مت کریں میں آپ سے ایکسٹرا پیسے نہیں مانگو گی۔ میں آج کا پیزا کھانے کا پروگرام منسوخ کر دیتی ہوں۔خواہ مخواہ 500 روپے اڑ جائیں گے، اس موٹی روٹی پیزا کے آٹھ ٹکڑوں کے بدلے اس کی مدد مجھے بہتر لگتی ہے۔
*شوہر:* واہ، واہ بیگم صاحبہ آپ کے کیا کہنے !! ہمارے منہ سے پیزا چھین کر ماسی کی پلیٹ میں؟ چلو آپ کی محبت میں یہ بھی برداشت کئے لیتے ہیں۔
تین دن بعد
*شوہر:* (پونچھا لگاتی كام والی ماسی سے پوچھا) اماں کیسی رہی چھٹی؟
*ماسی:* صاحب بہت اچھی رہیں۔ مالکن جی نے پانچ سو روپے دیئے تھے بڑے کام آئے۔ اللہ سلامت رکھے اور اللہ آپ کو بہت زیادہ عطا کرے۔
*شوہر:* اماں 500 روپے کا کیا کیا لیا؟
*ماسی:* نواسی کے لئے 150روپے کی فراک لی اور 40روپے کی گڑیا، بیٹی کے لئے 50روپے کے پیڑے لے گئی تھی، 50 روپے کی جلیبیاں محلے میں بانٹ دیں' 60 روپے کرایہ لگ گیا تھا۔ 25 روپے کی چوڑیاں بیٹی کے لئے اور داماد کے لئے 50روپے کا بیلٹ لیا۔ باقی 75 روپے بچے تھے وہ بھی میں نے نواسی کو کاپی اور پنسل خریدنے کے لئے دے دئیے۔
جھاڑوپونچھا لگاتے ہوئےپوراحساب اس کی زبان پر رٹا ہوا تھا۔
*شوہر:* 500روپے میں اتنا کچھ ؟؟؟ وہ حیرت سے دل ہی دل میں غور کرنے لگا۔ اس کی آنکھوں کے سامنے آٹھ ٹکڑوں والا پیزا گھومنے لگا، وہ ان آٹھ ٹکڑوں کا موازنہ ماسی کے خرچ سے کرنے لگا۔ پہلا ٹکڑا بچے کی ڈریس کا، دوسرا ٹکڑا پیڑےکا، تیسرا ٹکڑا محلے کے لوگو ں کا' چوتھا کرایہ کا، پانچواں گڑیا کا، چھٹا ٹکڑا چوڑيوں کا، ساتواں داماد کی بیلٹ کا اور آٹھوا ں ٹکڑا بچی کی کاپی پنسل کا۔
آج تک اس نے ہمیشہ پیزا کا اوپر والا حصہ ہی دیکھا تھا، کبھی پلٹ كر نہیں دیکھا تھا کہ پیزا پیچھے سے کیسا لگتاہے۔ لیکن آج كا م والی ماسی نے پیزے کا دوسراحصہ دکھا دیا تھا۔ پیزے کے آٹھ ٹکڑے اسے زندگی کا مطلب سمجھا گئے تھے۔زندگی کے لئے خرچ یا خرچ کے لئے زندگی کا جدید مفہوم ایک جھٹکے میں اسے سمجھ میں آگیا۔ ہم ان چھوٹی چھوٹی باتوں پرکبھی غور ہی نہیں کرتے ہمارے لئے پانچ سو یا ہزار کی کوئی اہمیت بھی نہیں ہوتی لیکن یہ ہزار پانچ سو غریبوں کے لئے بڑی رقم ہوتے ہیں۔ اس لئے کبھی کبھی اپنی نہ محسوس ہونے والی چھوٹی چھوٹی خوشیاں کسی کے نام کرکے دیکھو آپ کو کیسے بڑی خوشی ملتی ہے۔ ۔۔۔

Address

Karachi Pakistan
Karachi
75760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Street or Chai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Street or Chai:

Share