27/07/2023
*الرٹ نیوز* *محرم الحرام روٹ*
تمام نیشنل ہائی وے استعمال کرنے والے ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ امروز مورخہ 2023-07-26 سات محرم الحرام اور مورخہ کل 2023-07-27 آٹھ محرم الحرام کو بوقت شام 0730 بجے کے بعد منزل پمپ سے لیکر کالا بورڈ ملیر تک بوجہ ماتمی جلوس تمام قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے روڈ بند کیا جائے گا لہذا متبادل راستہ اختیار کریں ۔
1-منزل پمپ چوک سے یونس چورنگی براستہ داؤد چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ۔
نیز ائیر پورٹ جانے والے حضرات سنگر چورنگی سے شاہ فیصل کالونی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ۔
2- ریڈیو پاکستان سے بائیں ہاتھ سے قائد آباد چوک سے جانب داؤد چورنگی دائیں جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ استعمال کریں ۔ ملیر ندی برج تمام قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہوگا۔
3-مورخہ 2023-07-29 دس محرم الحرام کو بوقت صبح 1000 بجے سے شام 0500 بجے تک بروز ہفتہ کو بتائے گئے بالا راستوں کو استعمال کریں۔
*نوٹ* اپنا قیمتی وقت بچائیں ، پریشانی سے بچنے کیلئے بالا متبادل راستے اختیار کریں ۔
شکریہ کے ساتھ آپکے تعاون کی طلبگار اور خدمت میں کوشاں قائد آباد ٹریفک پولیس، ضلع ملیر کراچی۔