Channel 6

Channel 6 Channel 6 is an infotainment Social Media Channel which aims to become the Voice of Reason in the world full of bigotry and prejudice.
(1)

06/04/2026

Shahzad Hussain

انصافیوں پر یہ الزام تواتر سے لگایا جاتا ہے کہ یہ ملک سے نہیں بلکہ صرف عمران خان سے مخلص ہیں۔

یہاں کچھ چیزوں کی وضاحت کرنا بہت ضروری ہے۔

میرا سوال ہے کہ انصافی، عمران خان سے کیوں مخلص ہیں؟

1- عمران خان ان کے گھر میں مہینے کا راشن ڈلواتا ہے؟
2- عمران خان نے انھیں قرضہ دے رکھا ہے؟
3- عمران خان انصافیوں کو باقاعدگی سے لفافے بھیجتا ہے؟
4- عمران خان نے ان سب کو نوکریاں دے رکھی ہیں؟
5- عمران خان ان سب کو ٹھیکے دلواتا ہے؟
6- عمران خان ہینڈسم ہے یا اس نے ورلڈ کپ جیتا تھا (وہ تو 96/97 میں بھی تھا جب وہ بری طرح الیکشن ہارا)

وغیرہ وغیرہ

ظاہر ہے، عمران خان اس میں سے کچھ بھی نہیں کرتا

پھر انصافی، عمران خان سے کیونکر والہانہ محبت کرتے ہیں یا اس سے مخلص ہیں؟

وجہ صرف اور صرف، پاکستان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

جو بھی شخص، عمران خان سے محبت کرتا ہے یا اسے سپورٹ کرتا ہے، اس کی وجہ صرف اور صرف پاکستان ہے

کوئی دوسری وجہ، دور دور تک نہیں

یہ سارے دل سے سمجھتے ہیں (آپ ان کی سمجھ سے غیر متفق ہوسکتے ہیں) کہ ہمارے وطن، پاکستان کے لیے، عمران خان سے بہتر کوئی دوسرا لیڈر نہیں۔ اس سوچ کی ان کے پاس ہزاروں وجوہات موجود ہیں

انھوں نے برسہا برس پاکستان کو لٹتے دیکھا، بیرون ملک جائیدادیں بنتے دیکھا۔ کرپٹ لوگوں کی اولادوں، بھائی بندوں کو عیاشی کرتے دیکھا

یہ سب کے سب سیاست اور سیاستدانوں سے بری طرح مایوس اور انتہائی لاتعلق تھے۔ پھر عمران خان نے سیاست شروع کی تو یہ اس سے بھی لاتعلق ہی رہے (ہینڈسم اور ورلڈ کپ والی تھیوری محض بکواس ہے)

پھر آہستہ آہستہ یہ عمران خان کی سیاست کی طرف متوجہ ہونا شروع ہوئے۔ اس میں تیزی اس وقت آئی جب عمران خان نے امریکی جنگ اور ملک میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھائی

وہ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا۔۔۔۔۔

وہاں سے وہ امید، وہ سیاسی رومانس شروع ہوا

2018 اور اس کے بعد کے معاملات میں یہ تعلق کافی کمزور ہوا۔ لوگوں کو شکایات تھیں

عمران خان سے بھئ فاش غلطیاں سرزد ہوئیں۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر آنے کا سراب ایک بلنڈر تھا

لیکن 2022 سے آج 2026 تک جو کچھ ہوا، جو کچھ کیا گیا، جو کچھ آج بھی کیا جارہا ہے، اس نے عمران خان کی مقبولیت اور اس سے والہانہ محبت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا

اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ عمران خان بھی نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے فرار ہو جائے گا

لیکن عمران خان ڈٹ گیا۔۔۔۔۔۔

آج ہزار دن ہونے والے ہیں عمران خان کی قید کو۔ اس پر پریشر ڈالنے کے لیے اس کی غیر سیاسی بیوی کو بھی قید کر رکھا ہے۔ عمران خان کے چاہنے والے یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ وہ دل سے سمجھتے ہیں کہ عمران خان یہ ساری تکلیف پاکستان کے لیے اٹھا رہا ہے ورنہ اسے بار بار ڈیلز کی آفر ہورہی ہیں

وہ عمران خان کو ڈٹا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عمران خان کے بعد، پیچھے ہم پاکستانیوں کے لیے صرف اندھیرا ہے۔ انھیں صرف عمران خان سے امید ہے۔

اگر آپ انھیں غلط سمجھتے ہیں تو موسٹ ویلکم

اس لیڈر کا نام بتادیجیے جو اس نظام کے خلاف اس جارحانہ انداز سے لڑ رہا ہو؟

کوئی ایک نام؟

کسی ایک لیڈر کا نام لیجئے جس سے یہ نظام اتنا ہی خوفزدہ اور نفرت کرتا ہو جتنا عمران خان سے کرتا ہے

کوئی ایک نام؟

انھیں شرم محسوس ہوتی ہے کہ جو شخص ان کے لیے جیل میں قید ہے، وہ اسے چھوڑ کر باقی پاکستان کی بات کریں

باقی پاکستان میں کون ہے جس کی یہ بات کریں؟

کوئی ایک نام؟

ماضی میں کئی لیڈرز نے اسٹینڈ لیا ہوگا، جیل کاٹی ہوں گی، سختیاں برداشت کی ہوں گی۔ لیکن،

آج وہ سب کے سب، سرنڈر کرچکے۔۔۔۔۔۔۔

لہذا، انصافیوں کے نزدیک عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں

ان کے لیے پاکستان، عمران خان ہی ہے
عمران خان سے محبت کی وجہ، پاکستان سے محبت ہی ہے

آخری بات،

آج عمران خان ڈیل کرلے، ملک میں آپریشنز کا حامی ہو جائے، امریکی جنگوں کو ویلکم کہے، شریف برادران و زرداری کے ساتھ مفاہمت کے نام پر جپھی ڈال لے، لندن دبئی میں جائیدادیں بنائے اور اپنے سارے خاندان و اولادوں کو عہدوں پر براجمان کردے تو یقین کیجیے انصافیوں کی اکثریت (سب نہیں، اندھے بھگت ہر جماعت میں ہوتے ہیں) عمران خان پر لعنت بھیج کر اس سے دور ہٹتے جائیں گے

آپ تجربہ کرکے دیکھ لیں۔۔۔۔۔۔

کیونکہ ان سب کی محبت عمران خان نہیں،
عمران خان کا پاکستان سے اخلاص ہے
ان کی اصل محبت اور امید پاکستان ہے!!!!

25/03/2026
Media 6 & Studio 6 Presents Eid SongsIf this song touched your heart, don’t forget to Subscribe & Share 💕
23/03/2026

Media 6 & Studio 6 Presents Eid Songs
If this song touched your heart, don’t forget to Subscribe & Share 💕

Celebrate the joy of Eid with this beautiful and heart-touching Eid song by Ali Imran Awan. 🌙✨Feel the روحانیت and happiness of Chand Raat and Eid day throu...

It's World Poetry Day: 21st March, 2021"ALL FOR ONE AND ONE FOR ALL"Sunshine yellow, sunshine blue,Dashing chroma, lovel...
21/03/2026

It's World Poetry Day: 21st March, 2021
"ALL FOR ONE AND ONE FOR ALL"
Sunshine yellow, sunshine blue,
Dashing chroma, lovely hue.
That's a treasure, tried and true,
Shines like pearl, on me and you.
Hide me, hide me in your shawl,
All for one and one for all.
Morning starts with zeal and zest,
Lark has come out from her nest.
Sun from east, and clouds from west.
Ah, their wedlock seems the best.
Winter, summer, spring and fall,
All for one, and one for all.
Fluttering, flapping, greeny grass,
Empty bench and half filled glass.
Whistling breezs like that of bass,
Let it go, oh let it pass.
Let it play with trees and squal,
All for one and one for all.
Come on, come on, bros and sis,
Walk on air, let's dance with bliss.
That's so simple, yes it is,
Bless each one with hug and kiss.
Love is writing on the wall,
All for one, and one for all.
(Nayyar Afaq)

Channel 6 Monitoring Desk..!!نوروز مُبارک ھو۔۔۔😊🌺
21/03/2026

Channel 6 Monitoring Desk..!!
نوروز مُبارک ھو۔۔۔😊🌺

21/03/2026

World poetry day....21 st March of every year....
A tribute to a born poet ,Nayyar Afaq ..!!
who is very close to the hearts of sensitive persons.....💟💕💟
زمانے کے جھمیلے میں
میں خود کو سارا دن مصروف اور خوش باش رکھتا ھوں۔
مگر پھر شام ڈھلتے ھی،
میں جب بے انت خاموشی کی اِک چوکھٹ پہ گرتا ھوں۔
جو تیرے ہجر کے بوسیدہ بستر کی کسی سلوٹ پہ گرتا ھوں۔
تو کوئی میرے سینے میں،
تھکن کی تار جیسے چھیڑ دیتا ھے۔
مری سانسوں پہ اپنے پاؤں رکھ کر،
میری دھڑکن میں اُترتے ھی،
گُھٹن کی تار جیسے چھیڑ دیتا ھے۔
مرے کمرے کی تنہائی کے اس چُپ چاپ سے لمحے میں کوئی دکھ،
میرے کانوں میں گویا وائلن کی تار جیسے چھیڑ دیتا ھے۔
تو یہ احساس ھوتا ھے،
میں دن بھر جن کو سہتا ھوں،
وہ سارے لفظ بے مایہ ھیں،لا حاصل ھیں،
اِن کا کوئی بھی معنی نہیں ھے۔
یہ ایسا دشت ھے جس کی مُسافت میں کہیں پانی نہیں ھے۔
کہ گویا میں کسی اسکول میں ھوں اور گھر میں اپنا
بستہ بھول بیٹھا ھوں۔
کسی اندھے گداگر کی طرح یوں ٹھوکریں سی کھاتا پھرتا ھوں،
ک جیسے میں سماعت کے گھنے جنگل میں رستہ بھول بیٹھا ھوں۔
( سماعت کا گھنا جنگل کہ جس میں دور تک
کوئی بھی ایسا پیڑ جس کی چھال پر میرے لیئے اظہار لکھا ھو،
نہیں شاید۔)
میں تیری گفتگو کے عطر سے لفظوں کو چُھو کر
وصل کی اِک نظم بُننا چاھتا ھوں۔
میرے ھر سمت جس طرح ھزاروں ، لاکھوں لہجوں کا کوئی میلہ لگا ھے،
اور میں اُن میں تیری آواز سُننا چاھتا ھوں۔
(تیری آواز جو میرے لیئے ھر گز نہیں ھے)
مگر کانوں میں تیری خامشی کا بین کرتی وائلن میری،
فقط میری۔
نیئر آفاق

20/03/2026

قابل دید -----------------
صبح کا وقت تھا . ساحل سمندر پہ سمارٹ سمارٹ سی چند عورتوں کی ٹولی ورزش کر رہی تھی ... کچھ فاصلے پر بیٹھے دو موٹے مرد انہیں بڑی دلچسپی اور غور سے دیکھ رہے تھے . ایک موٹے نے دوسرے موٹے سے پوچھا
دوست کیا تمھارے خیال میں اس طرح آدمی دبلا ہو سکتا ہے .
بے شک ... دوسرے موٹے نے اس کی طرف دیکھے بناں جواب دیا ... یہی سب دیکھنے کے لئے تو میں تین میل پیدل چل کے یہاں آتا ہوں .... ؟؟؟؟

17/03/2026

الحمدللہ!
پیشِ خدمت ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت سے بھری ایک خوبصورت نعتِ رسول ﷺ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب نبی ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے اور ان کی سنتوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ کو یہ نعت پسند آئے تو:
👍 ویڈیو کو لائک کریں
📤 اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
🔔 ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں

اور کمنٹس میں درود شریف ضرور لکھیں۔

🌹 صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel 6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Channel 6:

Share