02/09/2025
حلقہ چار روندو
وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان صاحب نے ایڈیشنل ڈی سی روندو جناب غلام علی،ایس،ڈی او پاور اور محکمہ تعلیم کے زمہ داران کے ہمراہ تلو برق ملیار کا دورہ کیا اس موقع پر عوام نے راجہ ناصر علی خان کا شاندار استقبال کیا۔
راجہ ناصر علی خان نے اپنے وژن بلا تفریق ترقی اور روشن مستقبل کے تحت تلو برق ملیار میں گرلز پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔راجہ صاحب نے تلو برق مڈل اسکول، گرلز پرائمری اسکول اور سڑک جیسے بڑے منصوبے فراہم کیے، ان منصوبوں نے علاقے میں تعلیم اور آمدورفت کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔
راجہ ناصر علی خان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ خدا نے مجھے یہ عہدہ سیاست کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے عطا کیا ہے،میری جدوجہد روشن مستقبل کے لیے ہے،روندو میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،ہماری سیاست کا محور قوم،گلگت بلتستان اور پاکستان کی خدمت ہے۔
اس موقع پر امام جمعہ ملیار شیخ لیاقت صاحب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا،روندو کے روشن مستقبل کے لیے راجہ ناصر علی خان کی کاوشیں خصوصاً تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔ تلو میں طالبات برسوں آسمان تلے پڑھنے پر مجبور تھیں، لیکن آج اسکول کی فراہمی پر ہم دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ طالبات کی تعلیم کے لیے راجہ صاحب کی کوششیں واقعی بہترین اور تاریخ ساز ہیں۔
عوامی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے راجہ صاحب نے اسکول میں ہال اور ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر،تلوبرق تا ملیار روڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
تاریخی ترقیاتی منصوبے فراہم کرنے پر اہلیان تلوبرق ملیار کے راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔