07/03/2025
نوجوانوں میں گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی بڑھتی شرح تشویش ناک ہے۔
لہذا چند احتیاطی تدابیر نہایت ضروری ہیں.
1 .اپنے پیشاب کو زیادہ دیر تک اپنے مثانے میں رکھنا خطرناک ہے۔ مثانے میں موجود پیشاب بیکٹیریا کو تیزی سے بڑھاتا ہے، دباؤ پر پیشاب، گردوں کی طرف واپس جاتاہے ، زہریلے مادے گردوں میں انفیکشن پیدا کرتے ہیں، پھر پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور ورم گردہ اور یہاں تک کہ یوریمیا کا سبب بن سکتے ہیں، فطرت کے اشارے پر جتنی جلدی ممکن ہو فراغت پایا کریں۔
2 .. روزانہ 5.8 گرام سے زیادہ نمک نہ لیں۔
3 .. بہت زیادہ گوشت کھانے سے پروٹین گردوں میں ہاضمہ امونیا پیدا کرتی ہے جو کہ تباہ کن ہے.
4 .. کیفین، سوڈے اور سافٹ ڈرنکس کا لازمی جزو ہوتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، گردوں کیلئے تکلیف دہ ہے، لہذا کوک کی مقدار کم کریں یا ختم کریں
5 .. پانی کی زیادہ مقدار گردوں کے افعال کیلئے نہایت ضروری ہے ورنہ خون میں ٹاکسن جمع ہونا شروع ہو سکتے ہیں، روزانہ 10 گلاس سے زیادہ پانی پئیں۔ آپ کے پیشاب کا کلر ہلکے رنگ کا ہونا چاہیئے.
6 .. رات کو سونے سے قبل تھوڑا پانی پئیں اور پیشاپ ہر صورت ضرور کریں.