
04/04/2024
EAST ZONE KARACHI
DATED: 26.03.2024
ڈی آئی جی ایسٹ زون آفس میں یوم علی کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ
جناب ڈی آئی جی ایسٹ زون آفس میں امروز ڈی آئی جی پی ایسٹ زون غلام اضفر مہیسر صاحب کی سربراہی میں یوم علی 21 رمضان المبارک 2024 کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں ایسٹ زون کے تمام ایس ایس پی صاحبان، آیس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر اور مجالس / جلوس کے شیعہ زمہ داران کے علاوہ چیئرمین اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی اور اپنی گزارشات اور مسائل سے جناب ڈی آئی جی پی ایسٹ زون کو آگاہ کیا۔
میٹنگ کے منتظمین نے ڈی آئی جی پی ایسٹ زون غلام اضفر مہیسر صاحب کو یوم علی کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے روٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔
جناب ڈی آئی جی پی ایسٹ زون کراچی یوم علی کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا آغاز کیا اور پہلے سے بہتر سیکیرٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔
جناب ڈی آئی جی پی صاحب ایسٹ زون کراچی نے یوم علی کے دن تمام سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ ساتھ دوسرے انتظامی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اداروں کو خطوط بھی جاری کئے۔
آخر میں میٹنگ کے منتظمین نے ڈی آئی جی پی ایسٹ زون غلام اضفر مہیسر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اختتامی دعا کرائی گئی۔
ترجمان ایسٹ زون پولیس