
02/09/2025
تم استغفراللہ کی تسبیح کرتے رہو گناہ دھلتے رہیں گے..
روح پاک ہوتی جائے گی..
دعائیں قبول ہونا شروع ہوجائیں گی..
استغفار — رب کی رحمت کو پکارنے کا طریقہ ..
کبھی دل بےچین ہو..
دعائیں قبول نہ ہو رہی ہوں..
یا رزق میں رکاوٹ لگے؟
تو دل سے استغفار کریں..
کیونکہ یہی وہ کنجی ہے جو بند دروازے کھولتی ہے۔
📖 قرآن کہتا ہے:
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا..
يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا..
وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ..
وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا..
(سورہ نوح 10-12)
پس میں نے کہا:
اپنے رب سے معافی مانگو..
بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے..
وہ تم پر آسمان سے بارش خوب برسائے گا..
تمہیں مال و اولاد سے نوازے گا..
اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بنائے گا۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو شخص کثرت سے استغفار کرتا ہے..
اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے..
اور ہر غم سے نجات دیتا ہے..
اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔
(سنن ابو داؤد)
تو یاد رکھیں:
استغفار صرف گناہ معاف نہیں کراتا..
یہ زندگی سنوارتا ہے۔
یہ رب کی طرف واپسی ہے..
جو بندہ توبہ کرے..
اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔
جو استغفار کرے..
وہ مایوس نہیں رہتا۔
آج ہی سے عادت بنائیں:
"أستغفرُ اللهَ الَّذي لا إلهَ إلَّا هوَ الحيُّ القيُّومُ وأتوبُ إلَيهِ"
Zoobia Rehman