27/10/2025
سلام ہے کراچی کے موٹر سائیکل والوں کو۔۔۔
ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور کھڈوں سے گزر کر موٹر سائیکل کو مینٹین رکھنا ہے۔۔۔
ورنہ چالان ۔۔۔بروقت ٹیکس بھرنا ہے ورنہ چالان۔۔۔۔
سڑک کے کسی کونے پہ نہ جانے کون ساری زندگی کی جمع پونجی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی لے اڑے اور
پھر جان بچے تو لاکھوں پائے ۔۔ والی بات۔۔۔ مزید کسی شاپنگ سینٹر پہ پارکنگ کے
لیےبھتہ دے ورنہ500دینے کے تیار ہوجائے۔
پھر سب سے فارغ ہوکر جب موٹر سائیکل لے کر اپنے میکنک کے پاس جاؤ ۔۔تو وہ الگ بل بناتا ہے ۔۔۔اور دل سے ارباب اختیار کو زندگی کی دعا دیتاہے۔۔۔
اور پنچر بنانے والے سڑک بنانے والوں کو الگ
دعائیں دیتے ہیں
آخر انکا کاروبار جو انکی وجہ سے دن بدن بڑھتا جارہا ہے ۔۔۔
اور آج پتا چلا ارباب اختیار نے تقریب میں بڑے فخر کے ساتھ ۔۔ای چالان کرنے کی تصویر میڈیا پر شیئر کی ہے۔۔۔۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں پچھلی سہہ ماہی میں صرف موٹر سواروں کے
کروڑوں کے چالان کیے گئے اور ڈمپرز کے لاکھوں میں۔۔۔۔۔۔جی ہاں لاکھوں میں ۔۔۔اور موٹر سوار اپنے خون سے شہر کراچی کی آبیاری کرتے رہیے۔۔۔۔
سلام موٹر سواروں ۔۔۔جیو ۔۔۔