Urdu Debates

Urdu Debates اردو ڈیبیٹس Online News and Technology Updates website.

05/07/2018

کمال کمالات نا دکھا سکے

بلاگز
umairsolangi

July 4, 2018

سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنے کا فارمولہ نیا نہیں۔ مختلف دہائیوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہا ہے مگر کبھی بھی یہ فارمولا کامیاب نہیں ہوا، اسی طرح ایم کیو ایم کی تقسیم کا فارمولا بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے بعد سیاسی وفاداریاں بدلنے کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا۔ روزانہ کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال سے ملاقات کے بعد پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر رہے تھے۔ بھرپور میڈیا کوریج اور عوامی ردعمل کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ پی ایس پی کراچی، حیدر آباد اور میرپورخاص میں ایم کیو ایم کا متبادل ثابت ہوگی مگر جیسے جیسے وقت گزرتا رہا صورتحال واضح ہوتی رہی۔

پی ایس پی کے قیام کے فوری بعد ہر روز ایم کیو ایم کا کوئی نا کوئی رکن اسمبلی مصطفی کمال کے دربار میں بیٹھا ہوتا تھا اور خود اقرار کرتا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی ان سے فلاں فلاں جرم کرواتے تھے مگر اب ان کا سویا ہوا ضمیر جاگ گیا ہے۔ میرے ذہن میں کچھ سوالات ہیں کہ اگر کوئی قاتل بے گناہوں کا قتل کرے یا کوئی ڈاکو غریبوں کا مال لوٹ لے یا کوئی چور رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے تو کیا ایسے لوگوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا؟ یا انہیں اس بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ جرم کرتے وقت ان کا ضمیر سویا ہوا تھا اور اب انکا ضمیر جاگ گیا ہے؟۔ اگر نہیں تو پریس کانفرنسوں میں اپنے جرم کا اقرار اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے والے آزاد کیوں ہیں؟

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے مگر ان دنوں وہ عالیشان زندگی گزار رہے ہیں۔ ہر آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے کیسے کراچی کے پوش علاقے میں بنگلہ خریدا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ مصطفی کمال جس گاڑی میں سفر کرتے ہیں اسکی مالیت بھی تقریبا ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ میں سماء ٹی وی کا پروگرام دیکھ رہا تھا جس کی میزبانی شہزاد اقبال کر رہے تھے، پروگرام میں ایک نوجوان نے مصطفی کمال سے وہی سوال کیا جو میں کرنا چاہتا تھا۔ نوجوان نے پوچھا کہ مصطفی کمال صاحب کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی آپ کے پاس کیسے آئی تو مصطفی کمال نے جواب دیا کہ ان کے ایک چاہنے والے نے انہیں یہ گاڑی تحفے میں دی ہے۔ کیا ہی بہتر ہوتا کہ مصطفی کمال اپنے چاہنے والے کا نام بھی بتا دیتے، خیر مصطفی کمال گاڑی اور بنگلہ حاصل کرنے میں تو کامیاب ہوگئے مگر الیکشن میں ووٹ حاصل کرنا انکے لئے مشکل ہی نہیں ناممکن لگ رہا ہے۔

جو لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ مصطفی کمال الیکشن میں کمالات دکھائیں گے انہیں یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پی ایس پی کو کراچی شہر سے امیدوار تک نہیں مل سکے۔ پی ایس پی کا ٹکٹ لینے کے لئے کوئی تیار نہیں تھا تو پی ایس پی نے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کئے اور انہیں ڈولفن کے نشان پر الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔ مصطفی کمال پچھلے کئی ماہ سے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ سندھ کا اگلا وزیراعلی پی ایس پی سے ہوگا، یہ مضحکہ خیز دعوی تو اب تک عمران خان نے بھی نہیں کیا جنکی مقبولیت مصطفی کمال سے کہیں زیادہ ہے۔ صوبہ سندھ اور اسکے درالخلافہ کراچی کی صورتحال یہ ہے کہ سندھ کا وزیراعلی لانا تو دور مصطفی کمال کا اپنی سیٹ جیتنا بھی مشکل نظر آرہا ہے۔ میں آج یہ دعوی کر رہا ہوں لیکن الیکشن کے نتائج دیکھنے کے بعد ہر کوئی یہی کہے گا کہ کمال کمالات نا دکھا سکے۔

ساہیوال میں پولیس نے غریب شخص کو ہتھکڑی لگانے کے باوجود اس کا منہ ڈوری سے سی دیایہ منہ ایک شخص کا نہیں بیس کروڑ عوام کا ...
18/09/2017

ساہیوال میں پولیس نے غریب شخص کو ہتھکڑی لگانے کے باوجود اس کا منہ ڈوری سے سی دیا
یہ منہ ایک شخص کا نہیں بیس کروڑ عوام کا سِلا ہے کل کو آپ بھی ہوسکتے ہیں۔ اپنی آواز بلند کریں۔
آخر کون سے قانون کے تحت ایسا کیا گیا اور کون سے جج نے ایسا کرنے کا حکم دیا؟
اور یہ سب دیکھنے کے باوجود اس واقعہ کا نوٹس کیوں نہ لیا گیا۔؟
کیا یہ سزا قانون کے مطابق ہے؟
کیا صرف انہی مسائل اور غیرقانونی حرکات کا نوٹس کیا جائے گا جو وائرل ہو جائیں یا میڈیا کی نظر سے آعلی حکام تک پہنچیئں؟
جج صاحبان اپنا کام کیوں نہیں کرتے۔؟
کیوں پولیس کی گنڈا گردی کو حکومتی ادرے نظر انداز کر رہے ہیں۔ ؟
کیا یہ قانون کے دلال انسانیت بھول چکے ہیں۔ کیا یہ ظلم کی انتہا نہیں؟
دراصل مسئلہ ہمارے حکمرانوں, حکومت یہ آعلی عدلیہ کا نہیں مسئلہ عوام کی قانون سے لاعلمی کا ہے۔ پولیس یا قانونی ادارے عوام کے خادم ہوتے ہیں لیکن عوام میں قانون کی سمجھ نا ہونے کی وجہ سے افسران فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اور عوام میں ڈر پیدا کیا جاتا ہے۔
ہمیں قانونی بیداری کی ضرورت ہے۔ ایسے ادارے اپنی مدد آپ بنانے کی ضرورت ہے جو عوام میں قانونی بیداری پیدا کریں۔
پولیس کے آئے دن کے ایسے واقعات عوام میں رنجش پیدا کر رہے ہیں پولیس کے آعلی حکام سے گزارش کرتیں ہیں کہ برائے مہربانی ایسے تمام واقعات کا ازخود نوٹس لیں اور ایسے تمام افسران کی تبدیلی کی جائے جو عوام کی خدمت کے بجائے اس طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

16/09/2017

برطانیہ: بینک آف انگلینڈ نے پلاسٹک سے تیار کردہ 10 پاؤنڈ کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا ہے۔ برطانیہ میں نیا پلاسٹک نوٹ تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینون میں بھی دستیاب ہوگا۔ پلاسٹک نوٹ کو کاغذی نوٹ کے مقا | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

16/09/2017

افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی حمایت کریں گے اور اگر امریکا کوئی جارحانہ اقدام اٹھاتا ہے تو وہ حکومت پاکستان کے سات | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

16/09/2017

بھارت اور جاپان نے جمعرات کے روز سرمایہ کاری کے فروغ، شہری ہوابازی اور سائنس و تکنالوجی سمیت متعدد کلیدی شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے کی غرض سے 15 معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے بھارت کے دورے پر آ | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

15/09/2017

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور توانائی کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اربوں روپے مختلف | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, politi...

15/09/2017

ایون فیلڈ پارک لینڈ ریفرنس، عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں غلطیاں سامنے آئیں، بعض اہم صفحات ریفرنسز سے غائب، کچھ اضافی دستاویز لف جبکہ کئی صفحات پر نمبر ہی درج نہیں۔ اسلام آباد شریف خاندان اور اسحاق ڈار | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

12/09/2017

ملیر لنک روڈ پر ٹرک اورمسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجےمیں 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر لنک لنک روڈ پر کنٹینر ٹرالر پک اپ وین پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, politi...

12/09/2017

ملک میں ساڑھے 8 سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ آج لگے گا،پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا،میچ مقامی وقت کے مطابق رات7بجے شروع ہوگا۔ | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, politi...

12/09/2017

سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر حملوں کی خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ایک عہ | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

12/09/2017

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بیٹی کی پیدائش کی خبر دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر شیئر کی۔محمد عامر نے بیٹی | Urdu Debates is Best Platform of Urdu News in Pakistan, Urdu News, Urdu Articles, Politics, polit...

Address

Karachi
75850

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Debates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share