Ittefaq News

Ittefaq News Daily Ittefaq News Karachi

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش 23 اکتوبر تک برقر...
22/09/2025

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش 23 اکتوبر تک برقرار

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نئی NOTAM جاری کر دی

پاکستان نے 23 اپریل سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر رکھی ہے

بھارتی پروازیں اب مزید ایک ماہ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی

تلاش گمشدہ اس بچے کا نام محمد عاصم ہے یہ پشاور سے گھر والوں سے ناراض ہو کر پنڈی کہیں ایا ہے ہفتے کے روز صبح فجر کی نماز ...
20/09/2025

تلاش گمشدہ اس بچے کا نام محمد عاصم ہے یہ پشاور سے گھر والوں سے ناراض ہو کر پنڈی کہیں ایا ہے ہفتے کے روز صبح فجر کی نماز کے بعد یہ گھر سے نکل گیا تھا اور اخری بار پشاور حاجی کیمپٹے میں دیکھا گیا کہ پنڈی کی بس میں سوار ہوا ہے اگر کوئی بھائی اس کو جانتا ہو یا اس کے بارے میں کوئی علم ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کرے اس کے گھر والے بہت پریشان ہیں
ڈونڈنے والے کو ۳۰۰۰۰ نقد دینگے شکریہ
رابطہ نمبر
03367133313
03333131315

تلاش وارثان , ایک بچی جو کہ اپنا نام عائشہ دختر  یعقوب بتلاتی ہے اور رہائش شیرشاہ اور بنارس کا بتلاتی ہے عمر اندازا 12/1...
20/09/2025

تلاش وارثان , ایک بچی جو کہ اپنا نام عائشہ دختر یعقوب بتلاتی ہے اور رہائش شیرشاہ اور بنارس کا بتلاتی ہے عمر اندازا 12/13 سال ہے.
ہارون اباد گلی نمبر 24 سے لاوارث گھومتی ہوئی کل رات دو بجے ملی ہے. علاقہ کونسلر گلقادر نے وارثان کی تلاش کی جو نہیں ملے.
اب تھانہ سائیڈ بی میں برائے تالش تلاش و رسان لائی گئی ہے. اگر کوئی اس بچی کو جانتا ہو تو زیل نمبر پر رابطہ کریں

SHO Sajjad Khan
PS SITE-B
03009235945
20.09.2025

آر ٹی او 1 نے ڈیفنس میں مشہور ٹائلز آؤٹ لیٹ کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیاریجنل ٹیکس آفس 1 نے آج اپنی ان...
20/09/2025

آر ٹی او 1 نے ڈیفنس میں مشہور ٹائلز آؤٹ لیٹ کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا

ریجنل ٹیکس آفس 1 نے آج اپنی انتظامی حدود ڈفینس میں واقع ایک مشہور ٹائلز آؤٹ لیٹ کو پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ یہ کارروائی سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 33(24) کے تحت پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر کی گئی۔

آر ٹی او ون حکام نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کاروائیوں کامقصد ان قوانین پر عمل در آمد کروانا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزیاں مالی اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہیں اور ان خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دعائے صحتتمام دوست احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ میرے بھائی جیسے عزیز دوست، چینل 5 اور میٹرو ون نیوز کے چیئرمین خالد آرا...
19/09/2025

دعائے صحت
تمام دوست احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ میرے بھائی جیسے عزیز دوست، چینل 5 اور میٹرو ون نیوز کے چیئرمین خالد آرائیں بھائی اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔ آمین۔

بنوں: وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف نے گزشتہ روز بنوں کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے ...
14/09/2025

بنوں: وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف نے گزشتہ روز بنوں کا اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 12 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا ابہام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

بریکنگ نیوز: پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکہ اور مدینہ دو مقدس مساجد کے دفاع کے عزم کا اعادہ ۔
13/09/2025

بریکنگ نیوز: پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ مکہ اور مدینہ دو مقدس مساجد کے دفاع کے عزم کا اعادہ ۔

13/09/2025

آرمی چیف سید عاصم منیر کا قصور اور ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛کراچی، 70 کے قریب بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل فون سے ویڈیوز ب...
12/09/2025

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛

کراچی، 70 کے قریب بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، موبائل فون سے ویڈیوز بھی برآمد

کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا جو بچیوں سے زیادتی کے دوران ویڈیوز بھی بناتا تھا۔

ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔

یو ایس بی کی وجہ سے ملزم کا پردہ چاک ہوا، پولیس

پولیس نے بتایا کہ قیوم آباد میں اہل محلہ نے شبیر احمد نامی شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ڈیفنس پولیس کے حوالے کر دیا اور شہریوں کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزم نے علاقے کی کم سن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور واقعے کا پردہ ایک یو ایس بی کے ذریعے چاک ہوا جس کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی نے ڈیفنس تھانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم شبیر احمد 2016 سے کراچی میں رہائش پذیر ہے جس کا آبائی تعلق ابیٹ آباد سے ہے، ملزم بچت بازاروں میں اسٹال لگاتا تھا جس میں خواتین کے کپڑے وغیرہ فروخت کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بعدازاں ملزم نے ایک دوست کے پاس پرچون کی دکان پر کام کیا جس کے بعد اس نے قیوم آباد میں 2019 سے 2020 تک پرچون کی دکان کھولی تھی، جس میں چیز لینے آنے والی کم سن بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ابھی جوس کا ٹھیلا لگاتا ہے اور علاقے میں ایک کمرے کے گھر میں اکیلا کرایے پر رہتا ہے، ابتدائی طور پر پولیس نے متاثرین کی شکایت پر 3 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز ملی ہیں اور ملزم کے فون کا فارنزک کرایا جائے گا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کے گھر سے ایک لڑکی، جسے اس نے بلایا تھا، وہاں پر رکھی یو ایس بی لے کر چلی گئی اور ایک دکان پر جا کر اس نے اس میں ڈیٹا ڈالوانے کے لیے دکان دار کو دیا تو اس میں سے غیر اخلاقی ویڈیوز نکلی جس کے بعد اس گھناؤنے فعل کا پردہ چاک ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملنے والی یو ایس بی کا ڈیٹا مرتب کر رہی ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 60 سے 70 بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے دوست نے مجھے اس لت میں مبتلا کیا تھا جو کہ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا ہے، ملزم غیر شادی شدہ اور اس کی عمر 28 سال کے قریب ہے، موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز میں 2017 اور 2018 کی ویڈیوز ہیں جبکہ 2019 سے 2024 تک کی ویڈیوز زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم 7 سال سے 13 سال تک کی کمسن بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔

قیوم آباد کے ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم نے مالک مکان کو متعدد بار کہا کہ وہ اکیلے شخص کو کرایے پر کمرہ نہ دے لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی جبکہ ملزم اپنے کمرے میں بچیوں کو لاتا تھا جنھیں وہ اپنے رشتے دار کی بچیاں ظاہر کرتا تھا۔

شہری نے بتایا کہ ہمیں تو گزشتہ رات پتا چلا کہ وہ اس طرح کے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے۔

ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ پولیس نے قیوم آباد گلی نمبر 9 ، 17 اور 18 کے رہائشی افراد کی مدعیت میں ملزم شبیر احمد کے خلاف 3 مقدمات 748 ، 749 ، 750 اور 751 سال 2025 بجرم دفعہ 376 تھری کے تحت درج کیے ہیں۔

غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 748 میں ملزم نے 10 سالہ اور 12 سالہ 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر مقدمات میں ایک مدعی کی 10 سالہ بہن اور ایک مدعی کی 7 سالہ بیٹی کو سفاک ملزم نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ویڈیوز کی مدد سے زیادتی کی نشانہ بننے والی بچیوں کا بھی پتا چلانے کی کوششیں کر رہی ہے اور جن متاثرہ خاندان نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں ان بچیوں کا میڈیکل معائنہ بھی کرایا جائے گا تاہم معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے پولیس ٹھوس شواہد حاصل کر رہی ہے اور ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

11/09/2025

شہر میں معصوم بچوں کی پرسرار گمشدگی
میں اضافہ ہوچکا ہے۔ برائے کرم احتیاط کریں

🌍 حقائق پر ایک نظر:🇶🇦 قطر کا رقبہ: 11,571 کلومیٹر²🇵🇰 پاکستان کا رقبہ: 881,913 کلومیٹر² (یعنی قطر سے 56 گنا بڑا)💰 دفاعی ب...
11/09/2025

🌍 حقائق پر ایک نظر:

🇶🇦 قطر کا رقبہ: 11,571 کلومیٹر²

🇵🇰 پاکستان کا رقبہ: 881,913 کلومیٹر² (یعنی قطر سے 56 گنا بڑا)

💰 دفاعی بجٹ:

قطر: 14 ارب ڈالر

پاکستان: 9 ارب ڈالر (یعنی 6 ارب ڈالر کم بجٹ)

پاکستان اسی بجٹ میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی آبادی والے ملک 🇮🇳 بھارت کو آنکھیں دکھانے نہیں دیتا۔ بھارت کا دفاعی بجٹ 77.4 ارب ڈالر ہے (پاکستان سے 8 گنا زیادہ) لیکن پھر بھی افواجِ پاکستان نے ہمیشہ اُس کو چنڈے مار مار کے بوتھا لال ہی کیا ہے۔

الحمدللہ ✨
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
💂‍♂️ افواجِ پاکستان پائندہ باد

09/09/2025

ضلع وسطی میں نیا کھیل بے نقاب, بلڈرز کے ہتھکنڈے، غیرقانونی تعمیرات اور فراڈ کا نیا طریقہ

تحریر: فیض الحسن

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کے پاس کلیکٹر کا بھی چارج ہے جس کے تحت بورڈ آف ریونیو کے تمام معاملات کی نگرانی بھی انہی کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع وسطی میں غیرقانونی تعمیرات پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے، لیکن اب ایک نیا مسئلہ جنم لے چکا ہے۔ضلع وسطی میں رہائشی پلاٹوں پر نقشے کے مطابق تو تعمیرات ہورہی ہیں، لیکن عملی طور پر یہ تعمیرات پورشن کلچر کو ہوا دے رہی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر 120 گز کے مکان کا نقشہ پاس ہوتا ہے تو ہر فلور پر ایک مکمل رہائشی یونٹ تعمیر کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق رہائشی علاقوں میں ایک ہی خاندان کے افراد رہائش پذیر ہوسکتے ہیں، مگر حقیقت میں یہ مکان الگ الگ پورشن کی شکل اختیار کرلیتے ہیں جنہیں فروخت بھی کیا جاتا ہے۔مزید سنگین صورتحال یہ ہے کہ بلڈر مافیا اب سب رجسٹرار آفس کے ذریعے رشوت کے عوض ایک ہی مکان کی کئی سب لیز اور سیل ڈِیڈ تیار کروا رہے ہیں۔ اگر کسی مکان کو صرف گراؤنڈ پلس ٹو (G+2) کی منظوری حاصل ہے تو اسے تین مختلف لوگوں کو فروخت کردیا جاتا ہے۔ یہ کھلم کھلا خلافِ قانون عمل ہے جس پر نہ صرف سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی نظر آتی ہے بلکہ ڈی جی ایس بی سی اے سمیت متعلقہ افسران بھی چشم پوشی کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ رہائشی علاقوں میں پورشن کی نہ تو سیل ڈِیڈ ہوگی اور نہ ہی سب لیز۔ اس کے باوجود ضلع وسطی میں سب رجسٹرار کی جانب سے کی جانے والی تمام سب لیز اور سیل ڈِیڈ غیرقانونی قرار پاتی ہیں۔ اس کا براہِ راست نقصان عوام کو ہے جو اپنی جمع پونجی بلڈرز کے ہاتھوں کھو دیتے ہیں۔ضلع وسطی کی انتظامیہ کو اس معاملے پر فوری اور سخت اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔ ایک مکان کی ایک ہی موٹیشن اور ایک ہی سیل ڈِیڈ ہونی چاہیے، اس سے زیادہ ہرگز نہیں۔ بصورتِ دیگر یہ "نیا کھیل" عوام کو مزید نقصان پہنچائے گا اور بلڈر مافیا کو کھلی چھوٹ ملتی رہے گی۔عوام کو بھی اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا تاکہ وہ اپنی زندگی بھر کی کمائی ایسے غیرقانونی لین دین میں ضائع نہ کریں۔ یہ وقت ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم ایک واضح اور عملی حکمتِ عملی بنا کر عوام کو اس نئے فراڈ سے بچائیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ittefaq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ittefaq News:

Share