13/12/2025
کراچی میں ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کی قیادت میں ایس آئی یو (SIU) نے قادری ہاؤس پر کامیاب چھاپہ مارا اور بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان جواد اور ملا شاہزیب کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے، تاہم ایس ایس پی نے واضح کیا کہ چھاپے میں سنی تحریک کے سربراہ اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا گیا۔